دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

۲۔باب الولیمۃ

کبیرہ نمبر268: ذی رُوح کی تصویر بنانا

یعنی کسی قابلِ تعظیم چیز پر یا پھر مٹی وغیرہ جیسی کسی حقیر چیز پر کسی جاندار کی تصویر

بنانا اگرچہ اس کی کوئی حقیقت نہ بھی ہو مثلاً پروں والے گھوڑے کی تصویر بنانا

اللہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے: اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷ ۲۲، الاحزاب:۵۷)

ترجمۂ کنزالایمان:بیشک جوایذادیتے ہیں اللہ اوراس کے رسول کوان پراللہ کی لعنت ہے دنیااورآخرت میں اوراللہ نے ان کے لئے ذلت کا عذاب تیارکررکھاہے۔

حضرت سیِّدُنا عکرمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں :’’اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو(جانداروں کی) تصویریں بناتے ہیں۔‘‘ (۱)

{1}…سرکارِ مدینہ ، قرارِقلب وسینہ ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو لوگ یہ (جانداروں کی) تصویریں بناتے ہیں ، قیامت کے دن انہیں عذاب دیا جائے گا، ان سے کہا جائے گا:جن تصاویر کو تم نے بنایا ا ن میں جان ڈالو۔‘‘ (اور وہ ایسا نہ کر سکیں گے) (۲)

{2}…ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب،حبیب لبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک سفر(یعنی غزوۂ تبوک) سے واپس تشریف لائے جبکہ میں نے روشن دان پر پردہ لٹکا رکھا تھا۔جس میں تصویریں تھیں۔ جب مخزنِ جودوسخاوت، پیکر ِعظمت و شرافتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے دیکھا تو چہرۂ انور کا رنگ متغیر ہو گیا اور ارشاد فرمایا: ’’اے عائشہ! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ہاں قیامت کے دن وہ لوگ سب سے سخت عذاب میں مبتلا ہوں گے جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں۔‘‘ ام المومنین حضرت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1تفسیر الطبری،پ۲۲،الأحزاب،تحت الآیۃ؟۵۷،الحدیث:۲۸۶۳۹،ج۱۰،ص۳۳۰،مفھوماً۔

2صحیح البخاری،کتاب اللباس ،باب عذاب المصورین یوم القیامۃ ،الحدیث:۵۹۵۱،ص۵۰۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن