دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

۱۔ باب الصداق

کبیرہ نمبر267: مہر ادا نہ کرنے کی نیت سے نکاح کرنا

(یعنی کسی عورت سے اس ارادے سے نکاح کرنا کہ اگراس نے مہر کا مطالبہ کیا تو ادا نہیں کرے گا)

{1}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس شخص نے کسی عورت سے کم یا زیادہ مہر پر نکاح کیا جبکہ اس کا ارادہ یہ تھا کہ اسے مہر ادا نہ کرے گا تو اس نے اسے دھوکا دیا۔ اب اگر اس عورت کو اس کا حق مہر ادا کئے بغیرمر گیا تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ زانی (کی مثل گناہگار) ہو گا اور جس شخص نے کسی سے قرض لیا جبکہ قرض خواہ کو واپس کرنے کا ارادہ نہ تھاتو اس نے اسے دھوکا دیا یہاں تک کہ اس کا مال ہڑپ کر گیا تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ چور (شمار) ہو گا۔‘‘ (۱)

{2}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’جس نے کسی عورت کا مہر پورا پورامقرر کیا جبکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ جانتا ہے کہ اس کا ادا کرنے کا ارادہ نہیں تو اس نے عورت کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام پر دھوکا دیا اور باطل طریقے سے اس کی شرمگاہ کو حلا ل کرنا چاہا۔ وہ قیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ زانی(کی مثل گناہگار) ہو گا ۔‘‘ (۲)

{3}…حضورسیددوعالم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے، پھر اپنی حاجت پوری کر کے اسے طلاق دے دے اور اس کا مہر بھی لے جائے ۔کوئی شخص مزدور سے کام تو لے لیکن اس کی اجرت ادا نہ کرے اور جوکسی جانور کو بے فائدہ مار ڈالے۔‘‘ (۳)

{4}…حضورنبی ٔ ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس شخص نے کسی عورت سے اس نیت سے نکاح کیا کہ وہ اس کا مہر ادا نہ کرے گا اور(ادا کئے بغیر ) مر گیا تو موت کے دن زانی(کی مثل گناہگار) ہو گا۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الصغیر للطبرانی،الحدیث:۱۱۱،الجزء الاول،ص۴۳۔

2السنن الکبرٰی للبیھقی،کتاب الصداق ،باب ما جاء فی حبس الصداق۔۔الخ،الحدیث:۱۴۳۹۷،ج۷،ص۳۹۵ ۔

3المستدرک ،کتاب النکاح ،باب أعظم الذنوب عند اﷲ ،الحدیث:۲۷۹۷،ج۲،ص۵۳۸۔

4المعجم الکبیر،الحدیث:۷۳۰۲،ج۸،ص۳۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن