30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر266: اجنبی(مرد یا عورت) کے سامنے بیوی سے
وطی کرنا
اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا تو بڑا واضح ہے کیونکہ اس کا مرتکب حقیقت میں دین اور دین داری کی بہت کم پرواہ کرتا ہے۔ کبیرہ ہونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ چیز غالباً بلکہ قطعی طور پر اسے اجنبی عورت کے ساتھ ملوَّث ہونے یا اجنبی مرد کے اپنی بیوی کے ساتھ ملوَّث ہونے کی طرف لے جاتی ہے۔ جس نے اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے کو کبیرہ قرار دیا اسے بدرجۂ اَولیٰ اس کو بھی کبیرہ گناہ شمار کرنا چاہئے کیونکہ یہ فساد کے اعتبار سے اس سے زیادہ برااور قبیح فعل ہے۔
۞۞۞۞۞۞۞
{…فضائل قرآنِ کریم…}
فرمانِ مصطفی :
’’یہ قرآن مجید اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ضیافت ہے توتم اپنی استطاعت کے مطابق اُس کی ضیافت قبول کرو ۔ بے شک یہ قرآن مجید،اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی مضبوط رسی، نورِمُبِیْن، نفع بخش شفا ، جواسے اختیار کرتا ہے اس کے لئے ڈھال اور جو اس پر عمل کرے اُس کے لئے نجات ہے۔ یہ حق سے نہیںپھرتاکہ اس کے ازالے کے لئے تھکنا پڑے اوریہ ٹیڑھی راہ نہیں کہ اسے سیدھا کرنا پڑے۔ اس کے فوائد ختم نہیں ہوتے اور کثرتِ تلاوت سے پرانا نہیں ہوتا (یعنی اپنی حالت پرقائم رہتا ہے) ۔ تو تم اس کی تلاوت کیا کرواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں ہر حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں عطا فرمائے گا۔مَیں نہیں کہتا کہ ’’المّ ‘‘ ایک حرف ہے بلکہ ’’الف‘‘ ایک حرف ’’لام‘‘ ایک حرف اور’’میم‘‘ ایک حرف ہے ۔‘‘ (المستدرک، ،الحدیث:۲۰۸۴،ج۲،ص۲۵۶)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع