دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{4}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ہو سکتاہے تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے ساتھ خلوت اختیار کرے اور دروازہ بند کر لے پھر پردہ کر کے اس سے اپنی حاجت پوری کرے۔ پھر جب باہر نکلے تو اس کا تذکرہ اپنے دوستوں سے کرے اور ہو سکتاہے تم میں سے کوئی عورت دروازہ بند کر کے پردے میں اپنے شوہر سے حاجت پوری کرے پھر اس(یعنی ہم بستری کی باتوں ) کا تذکرہ اپنی سہیلیوں سے کرے ۔‘‘ ایک سرخی مائل سیاہ چہرے والی عورت نے عرض کی: ’’ بخدا ! یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! بلاشبہ عورتیں ایسا کرتی ہیں اور یقینا مرد بھی ایسا کرتے ہیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ایسا مت کرو، اس کی مثال شیطان کی ہے جو راستے کے درمیان اپنی مادہ سے ملے اس سے اپنی حاجت پوری کرے پھر اسے وہیں چھوڑ کر چلا جائے۔‘‘ (۱)

{5}…حضرت سیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’کثرت ِ جماع پر فخر کرنا حرام ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُناابنِ لَھِیْعَۃ اس کی وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : ’’یعنی ایسی بات جس کے ذریعے جماع پر فخر کیا جائے۔(۲) یعنی مطلق فخر کرنا حرام نہیں بلکہ ایسا فخر کرنا حرام ہے جس کی وجہ سے عزت کا دامن تار تار ہو جائے۔‘‘

{6}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے: ’’تین کے علاوہ سب مجالس امانت ہیں : (۱)…حرام خون بہانے کی مجلس(۲)…حرام کاری کی مجلس اور (۳)…ناحق مال لینے کی مجلس۔‘‘ (۳)

تنبیہ:

ان دونوں کو بھی کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے جو کہ صحیح احادیث سے واضح ہے اور یہی ظاہر ہے کیونکہ اس میں جس کے بارے میں بات کی جا رہی ہے اس کی ایذا رسانی اور غیبت پائی جا رہی ہے اور اس عزت کو پامال کرنا پایا جا رہا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…مجمع الزوائد،کتاب النکاح،باب کتمان ما یکون بین الرجل واھلہ،الحدیث:۷۵۶۳،ج۴،ص۵۴۰ ۔

2…شعب الایمان للبیھقی،باب فی حفظ اللسان،الحدیث:۵۲۳۲،ج۴،ص۳۱۴ ۔

3…سنن ابی داود ،کتاب الادب ،باب فی نقل الحدیث: ،الحدیث:۴۸۶۹،ص۱۵۸۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن