30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
متعلق پوچھا گیا توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا:’’یہ جہالت ہے۔‘‘ (۱)
{7}…آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ایک شخص کے متعلق پوچھا گیا جس نے اپنی چچا زاد بہن کو طلاق دے دی پھر شرمسار ہو کر اس کی طرف راغب ہوا اور ارادہ کیا کہ کوئی شخص اس کی چچا زاد سے نکاح کر کے اس کے لئے اسے حلال کر دے تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا:’’وہ دونوں زانی ہیں ، اگرچہ 20سال تک یا جتنا عرصہ اس حالت میں رہیں بشرطیکہ وہ (یعنی حلالہ کرنے والا) جانتا ہو کہ اس کا حلالہ کرانے کاارادہ تھا۔‘‘ (۲)
{8}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے پوچھا گیا کہ ایک شخص نے اپنی عورت کو تین طلاقیں دے دیں پھر اس پر نادم ہوا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا:’’اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے شرمسار کیا اور شیطان کی پیروی کی تو اپنے لئے چھٹکارے کی کوئی راہ نہ پائے گا۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے پوچھا گیا: ’’آپ حلالہ کرنے والے شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟‘‘فرمایا:’’جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کو دھوکا دینے کی کوشش کرتا ہے وہ خود دھوکے میں رہتا ہے۔‘‘ (۳)
تنبیہ:
اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا پہلی دو احادیث ِ مبارکہ میں لعنت کی وجہ سے واضح ہے اور یہ دونوں احادیث ِ مبارکہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ)کے نزدیک اس صورت پر محمول ہیں کہ جب یہ شرط لگائی جائے کہ حلالہ کرنے والا ہم بستری(یعنی وطی کرنے) کے فوراً بعد طلاق دے دے گا یانکاح کو فاسد کرنے والی کوئی شرط عائد کی جائے تو اس وقت حلالہ کرنا گناہِ کبیرہ کہلائے گا۔ لہٰذاطلاق دینے والا، حلالہ کرنے والا اور وہ عورت تینوں اس گھٹیا فعل کے ارتکاب کی وجہ سے فاسق ہو جائیں گے۔ اسی وجہ سے کئی شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اسے مطلقًا کبیرہ قرار دینا اسی صورت پر محمول ہے کیونکہ فاسد شرط کے بغیر یہ فعل مکروہ ہے، نہ کہ حرام، چہ جائیکہ کبیرہ گناہ ہو اور ا ن کے پوشیدہ ارادوں اور نکاح سے پہلے والی شرائط کا کوئی اعتبار نہیں۔(۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المصنف لعبد الرزاق ،کتاب النکاح ،باب التحلیل ،الحدیث:۱۰۸۱۸،ج۶،ص۲۱۰ ۔
2…المرجع السابق ،الحدیث:۱۰۸۲۰۔ 3…المرجع السابق ،الحدیث:۱۰۸۲۱۔
4…دعوتِ اسلامی کے
اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1182 صَفحات پر مشتمل
کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلددوم صَفْحَہ…
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع