30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موجود ہے کہ’’جب نیکیاں غالب ہوں تو کسی ایک قسم کے صغیرہ گناہ پر ہمیشگی اختیار کرنا نقصان نہیں دیتا۔‘‘ اور ایک ضعیف توجیہ یہ بیان کی گئی ہے کہ ’’صغیرہ پر ہمیشگی اختیار کرنا فسق ہے اگرچہ نیکیاں غالب ہوں۔‘‘
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر256: پیغام نکاح پر نکاح کا پیغام دینا
یعنی کسی شخص کے صریح جائز پیغامِ نکاح پر نکاح کا پیغام دینا جبکہ وہ صراحتاً قبول بھی کر چکا ہو اور اس کا قبول کرنا معتبر بھی ہو۔نیزنہ اس نے اور نہ لڑکی والوں نے اجازت دی ہو یااس پیغام سے اعراض کیا ہو۔ اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے۔ بیع کے باب میں دوسرے کے سودے پر سودا کرنے کے متعلق جو وضاحت ہو چکی ہے یہ اسی کی مثل ہے۔ لہٰذا وہی بحث یہاں صادق آئے گی۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر257: بیوی کو شوہر کے خلاف بھڑکانا
کبیرہ نمبر258: شوہر کو بیوی کے خلاف بھڑکانا
{1}…حضرت سیِّدُنا بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو امانت کی قسم کھائے وہ ہم میں سے نہیں اور جو کسی مرد کے خلاف اس کی بیوی کو یا اس کے غلام کو بھڑکائے وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ (۱)
{2}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ہدایت نشان ہے:’’جس نے کسی عورت کو اس کے خاوند یاغلام کو آقاکے خلاف بھڑکایا وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ (۲)
{3}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے: ’’جس نے کسی غلام کو اس کے گھر والوں کے خلاف بھڑکایا وہ ہم میں سے نہیں اور جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف بھڑکایا وہ بھی ہم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث بریدۃ الاسلمی ،الحدیث:۲۳۰۴۱،ج۹،ص۱۶۔
2…سنن ابی داود ،کتاب الطلاق ،باب فیمن خبب امرأۃ علی زوجہا ،الحدیث:۱۲۷۵،ص۱۳۸۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع