دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کبیرہ نمبر254: بہتان تراشی کرنا

غیبت کے باب میں یہ صحیح حدیث ِ پاک بیان ہو چکی ہے کہ’’اگر وہ بات اس میں نہیں تو تو نے اس پر بہتان (یعنی جھوٹا الزام) لگایا۔‘‘ (۱)

بہتان تراشی غیبت سے زیادہ تکلیف دہ ہے کیونکہ یہ جھوٹ ہے لہٰذا یہ ہر ایک پر گراں گزرتا ہے جبکہ غیبت کا معاملہ اس کے برعکس ہے کیونکہ یہ بعض عقل مندوں پر گراں نہیں گزرتی اس لئے کہ وہ خود اس بری عادت میں مبتلا ہوتے ہیں ۔

{2}…رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’پانچ چیزوں کا کوئی کفارہ نہیں : (۱)…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲)…ناحق قتل کرنا (۳)…مومن پر تہمت لگانا (۴)…میدانِ جنگ سے بھاگ جانا اور (۵)…ایسی جبری قسم جس کے ذریعے کسی کا مال ناحق لے لیا جائے۔‘‘ (۲)

{3}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے کسی کی کوئی ایسی بات ذکر کی جو اس میں نہیں تا کہ اس کے ذریعے اس کو عیب زدہ کرے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جہنم میں قید کر دے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات ثابت کرے۔‘‘ (۳)

تنبیہ:

بہتان تراشی کو بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے جھوٹ میں شمار کرنے کے ساتھ ساتھ علیحدہ طو ر پر بھی کبیرہ گناہ شمار کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایسا جھوٹ ہے جس کے بارے میں خاص طور پر مذکورہ شدید وعید آئی ہے،لہٰذا اسے علیحدہ ذکر کیا۔

۞۞۞۞۞۞۞

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الغیبۃ ،الحدیث:۶۵۹۳،ص۱۱۳۰۔

2المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ، الحدیث:۸۷۴۵،ج۳،ص۲۸۶ ’’وَبَھْتُ‘‘بدلہ’’اَوْنَھْبُ‘‘۔

3المعجم الاوسط، الحدیث:۸۹۳۶،ج۶،ص۳۲۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن