دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

خود پسندی

{49}…خاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحْمَۃٌلِّلْعٰلمینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ خود پسند ی  (70) ستر سال کے عمل کو برباد کر دیتی ہے۔ ‘‘

{50}…صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اگر خود پسندی انسانی شکل میں ہوتی تو سب سے بد صورت انسان ہوتا۔ ‘‘    (جامع الاحادیث للسیوطی،قسم الاقوال،الحدیث: ۱۷۶۵۰،ج۵،ص۱۳۰)

{51}…سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اگر تم گناہ نہ کرتے ہوتے تو تم پر گناہوں سے بڑی مصیبت ڈال دی جاتی جو کہ خود پسندی ہے۔ ‘‘   (شعب الایمان، باب فی معالجۃ کل ذنب بالتوبۃ،الحدیث: ۷۲۵۵،ج۵،ص۴۵۳)

{52}…حضرت سیدنا ابو سلمہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  سے مروی ہے :  ’’ حضرت سیدنا عبداللہ  بن عمرو اور حضرت سیدنا عبداللہ  بن عمر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ م کی کوہِ مروہ پر ملاقات ہوئی تو دونوں حضرات آپس میں گفتگو کرنے لگے، پھر جب حضرت سیدنا عبداللہ  بن عمرو رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہمَا  تشریف لے گئے توحضرت سیدنا ابن عمر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہمَا  رونے لگے، لوگوں نے پوچھا:   ’’ اے ابو عبد الرحمن!  آپ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  کو کس چیز نے رُلایا ہے؟ ‘‘  تو انہوں نے ارشاد فرمایا:   ’’ انہوں نے یعنی حضرت سیدنا عبداللہ  بن عمرو رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہمَا  نے،جنہیں یقین ہے کہ انہوں نے مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو یہ فرماتے ہوئے سنا :  ’’ جس کے دل میں رائی کے دانے جتنا تکبر ہوگا اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ا سے منہ کے بل جہنم میں گرائے گا۔ ‘‘  (شعب الایمان، باب فی حسن الخلق،الحدیث: ۸۱۵۴،ج۶،ص۲۸۰)

{53}…تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اپنے فوت شدہ آباؤاجداد پر فخر کرنے والی قوموں کو باز آ جانا چاہئے، کیونکہ وہی جہنم کا کوئلہ ہیں ، یا وہ قومیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک گندگی کے ان کیڑوں سے بھی حقیر ہو جائیں گی جو اپنی ناک سے گندگی کو کریدتے ہیں ، اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے تم سے جاہلیت کا تکبر اور ان کا اپنے آباء پر فخر کرنا ختم فرما دیا ہے، اب آدمی متقی و مؤمن ہو گا یا بدبخت وبدکار ، سب لوگ حضرت آدم  (عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ )  کی اولاد ہیں اور حضرت آدم  (عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ  )  کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے۔ ‘‘            (جامع الترمذی،ابواب المناقب،باب فی فضل الشام والیمن،الحدیث: ۳۹۵۵،ص۲۰۵۵)

{54}…حضرت سیدنا سلیمان بن داؤد علی نبینا وعلیہما الصلوٰۃ والسلام  نے ایک دن جن وانس، درندوں اور پرندوں کو باہر نکلنے کاحکم دیا تو دو لاکھ انسان اوردو لاکھ جِن حاضر خدمت ہوگئے، پھر آپ علی نبیناوعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ   اتنیبلند ہوئے کہ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے آسمانوں کے فرشتوں کی تسبیح کرنے کی آواز سن لی، پھر آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نیچے تشریف لائے یہا ں تک کہ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے قدم مبارک سمندر سے مل گئے کہ اچانک آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ایک آواز سنی، ’’ اگر تمہارے ساتھی کے دل میں رائی کے دانے جتنا بھی تکبر ہوتا تو میں اسے اس سے بھی دورتک زمین میں دھنسا دیتا جتنا اسے بلندی پرلے گیا تھا۔ ‘‘

{55}…مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ تکبر سے اپنا تہبند لٹکانے والے پر نظرِ رحمت نہیں فرماتا۔ ‘‘    (صحیح البخاری،کتاب اللباس،باب من جر ثوبہ من الخیلائ، الحدیث۵۷۸۸،ص۴۹۴)

{56}…حضرت سیدنا زید بن اسلم رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں کہ میں حضرت سیدنا عبداللہ  بن عمر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہمَا  کے پاس حاضر ہوا تو حضرت سیدنا عبداللہ  بن واقد رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  کا وہاں سے گزر ہوا، انہوں نے نئے کپڑے پہن رکھے تھے تومیں نے حضرت سیدنا عبداللہ  بن عمر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  کویہ فرماتے ہوئے سنا :  ’’ بیٹا!  اپنا تہبند اونچا کر لو کیونکہ میں نے مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو فرماتے ہوئے سنا ہے :  ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  تکبر سے اپنا تہبند لٹکانے والے پر نظرِ رحمت نہیں فرماتا۔ ‘‘

 (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ، باب تحریم جر الثوب خیلائ، رقم ۵۴۵۳، ص ۱۰۵۱)

{57}…سیدناامام مسلمرَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہنے اس روایت کو مرفوع ذکر کیا ہے اور اس میں حضرت سیدنا عبداللہ  بن واقد رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ کے حضرت سیدنا عبداللہ  بن عمر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہمَا  کے قریب سے گزرنے کا ذکر نہیں ۔ ‘‘  نیز امام مسلم رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہہی کی ایک روایت میں ہے :  ’’ گزرنے والا وہ شخص بنی لیث سے تھا جس کا نام مذکور نہیں ۔ ‘‘

{58}… شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ایک دن اپنا لعاب دہن اپنی مبارک ہتھیلی پر ڈالا پھر اس میں اپنی انگلی ڈال کر ارشاد فرمایا :  ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے :  ’’ اے فرزند آدم!  کیا تو مجھے عاجز کرے گا؟حالانکہ میں نے تجھے اس جیسی چیز سے پیدا فرمایا ہے، یہا ں تک کہ جب میں نے تجھے درست اوربے عیب پیدا کیا تو تُو دو چادریں اوڑھ کر زمین پر اِترا کر چلنے  لگا،تُو نے مال جمع کیا اور لوگوں سے روکے رکھا یہاں کہ جب تو اِنتہا کو جا پہنچا تو کہنے لگا :  ’’ میں صدقہ کروں گا۔ ‘‘ مگر اب صدقہ کا وقت کہاں ؟ ‘‘  (المستدرک،کتاب الرقاق،باب اشقی الاشقیائ…الخ،الحدیث: ۷۹۸۴،ج۵،۴۶۰،بدون ’’ بردین وللأرض منک وئید ‘‘ )

{59}…صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے :  ’’ جہنم سے ایک ایسا بچھو نکلے گا جس کے دو کان ہوں گے اور وہ ان سے سنتا ہو گا، دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور ایک بولنے والی زبان ہو گی، اسے تین شخصوں پر مسلّط کیا جائے گا:   (۱) ہر عناد رکھنے والے ظالم (۲) مشرک اور (۳)  تصویر بنانے والے پر۔ ‘‘

 (جامع الترمذی،ابواب صفۃ جہنم،باب ماجاء فی صفۃ النار،الحدیث: ۲۵۷۴،ص۱۹۱۱)

{60}…تاجدار ِرسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جنت اور جہنم میں مباحثہ ہو گیا تو جہنم نے کہا:   ’’ مجھے متکبرین اور ظالموں سے ترجیح دی گئی۔ ‘‘  اور جنت نے کہا:   ’’ مجھے کیا پرواہ ہو سکتی ہے کہ مجھ میں کمزور، عاجز اور گرے پڑے لوگ داخل ہوں ۔ ‘‘  تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے جنت سے ارشاد فرمایا:   ’’ تو میری رحمت ہے، میں تیرے ذریعے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہوں گا رحم کروں گا۔ ‘‘  اور جہنم سے ارشاد فرمایا :  ’’ تو میرا عذاب ہے، تیرے ذریعے میں اپنے بندوں میں سے جسے چاہوں گا عذاب دوں گا، اور تم دونوں کو بھر دیا جائے گا۔ ‘‘     (صحیح مسلم،کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا،باب الناریدخلہا…الخ،الحدیث: ۷۱۷۳،ص۱۱۷۲$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن