دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

(صحیح البخاری ، کتاب الوضوء ، باب صب الماء علی البول فی المسجد،الحدیث: ۲۲۰،ص۲۰، ’’ ذوالخویصرہ ‘‘ بدلہ  ’’ قام اعرابی ‘‘ )

{132}…نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ بیشک تمہاری دو عادتیں ایسی ہیں کہ جنہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ پسند فرماتاہے وہ وقار اوربرد باری ہیں ۔ ‘‘  (صحیح مسلم ،کتاب الایمان،باب الامر بالایمان باللہ  تعالیٰالخ، الحدیث: ۱۱۷،ص۶۸۳)

{133}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ بیشک تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اوراس کا رسول (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)   پسند فرماتے ہیں وہ خصلتیں حلم اور وقار ہیں ۔ ‘‘

 (شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق، الحدیث: ۸۴۰۹،ج۶،ص۳۳۵)

{134}…شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگارعَزَّ وَجَلَّ  وصلَّیاللہ  تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اے اشج!  تمہاری دو عادتیں  ( یعنی حلم اوروقار)  ایسی ہیں جنہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپسند فرماتے ہیں ۔ ‘‘

 (سنن ابن ماجہ ، ابواب الزھد، باب الحلم،الحدیث: ۴۱۸۷،ص۲۷۳۱،بدون ’’ ورسولہ ‘‘ )

{135}…حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:   ’’ تم میں دوعادتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ پسند فرماتاہے وہ وقار اور بر دباری ہیں ۔ ‘‘   (المعجم الکبیر،الحدیث: ۸۱۲،ج۲۰،ص۳۴۶،۳۴۵)

{136}…حضور نبی ٔ کریم ،رء ُوف رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ کیامیں تمہیں نہ بتاؤں کہ کون سے لوگ جہنم پر حرام ہیں ؟ ‘‘ یاارشاد فرمایا:  ’’ کن لوگوں پر جہنم حرام ہے؟ ‘‘  ہم نے عرض کی:   ’’ یارسول اللہ  عَزَّ وَجَلَّوصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! ضرور بتایئے۔ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ ہر آسانی پیدا کرنے والے نرم اور خوش گفتار شخص پر جہنم حرام ہے۔ ‘‘

 (جامع الترمذی،ابواب صفۃ القیامۃ، باب فضل کل قریبالخ،الحدیث: ۲۴۸۸،ص۱۹۰۲)

{137}…نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’   غصہ میں آنے والے میری اُمت کے بہترین لوگ وہ ہیں کہ  جب انہیں غصہ آجائے تو فورًا رجوع کر لیتے ہیں ۔ ‘‘  (المعجم الاوسط،الحدیث: ۵۷۹۳،ج۴،ص۲۲۴)

                ایک روایت میں ہے :  ’’  غصہ میری اُمت کے نیک لوگوں کو بھی لاحق ہو جاتا ہے ۔ ‘ ‘

 (الکامل فی ضعفاء الرجال، الحدیث سلام بن سلیم، ج۴،ص۳۱۱)

{138}…رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ سینوں میں موجود قرآن حکیم کی عزت وعظمت کی خاطر حاملین قرآن کو بھی غصہ لاحق ہو جاتاہے ۔ ‘‘   (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،باب حرف الحائ،الحدیث: ۵۷۹۹،ج۳،ص۵۵)

{139}…حضور نبی ٔ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ دین کے لئے غصہ میری اُمت کے بہترین اور نیک لوگوں ہی کو آتاہے۔ ‘‘                                     (المرجع السابق، الحدیث: ۵۸۰۰،ج۳،ص۵۵)

{140}…اللہ  کے مَحبوب، دانائے غُیوب ،، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:   ’’ حاملینِ قرآن سے زیادہ دینی معاملے میں کوئی غضبناک ہونے کا مستحق نہیں کیونکہ ان کے سینے میں قرآن پاک کی عزت و عظمت ہوتی ہے۔ ‘‘

 (المرجع السابق، الحدیث: ۵۸۰۳،ج۳،ص۵۵)

{141}…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ بے شک انسان بردباری کی وجہ سے عبادت گزاراورروزہ دارکا درجہ پا لیتا ہے، اور کبھی وہ ظالم لکھا جاتا ہے حالانکہ صرف اپنے اہل خانہ ہی پر قدرت رکھتاہے۔ ‘‘                                (المعجم الاوسط،الحدیث: ۶۲۷۳،ج۴،ص۳۶۹)

{142}…دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ بردبار انسان دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سردار ہوتا ہے اور قریب ہے کہ بر دبار انسان نبی کے فیض کو پا لے۔ ‘‘   (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الحدیث: ۵۸۰۷ / ۵۸۱۰،ج۳،ص۵۵)

{143}…رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اے اشج!  تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ پسند فرماتا ہے، اور وہ برد باری اوروقار ہیں ۔ ‘‘   (سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد، باب الحلم،الحدیث: ۴۱۸۷،ص۲۷۳۱)

{144}…خاتَم ُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ وہ شخص بردبار نہیں ہو سکتاجو ان لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے جنہیں اس کے ساتھ رہنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو یہاں تک کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اس کے لئے کوئی راہ نکال دے۔ ‘‘                 (شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق،فصل فی من العشرۃ، الحدیث: ۸۱۰۵،ج$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن