30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{90}… حضورنبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ کامل نیکی یہ ہے کہ تم اعلانیہ طور پر کئے جانے والے عمل کو پوشیدہ طور پر کرو، آدمی کا ایسی جگہ نفل نماز پڑھنا جہاں اسے لوگ نہ دیکھتے ہوں لوگو ں کے سامنے پچیس25 نمازیں پڑھنے کے برابر ہے۔ ‘‘ (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،باب الاخلاص ، الحدیث: ۵۲۶۳،۵۲۶۲،ج۳،ص۱۲)
{91}… خاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ ’’ مخلص لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کیونکہ وہی ہدایت کے ایسے چراغ ہیں جن سے ہر تاریک فتنہ چھٹ جاتا ہے۔ ‘‘ (الجامع الصغیر،الحدیث: ۵۲۸۹،ج۲،ص۳۲۶)
{92}… سیِّد المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ بندے نے پوشیدہ سجدوں سے افضل کسی شئے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا قرب حاصل نہیں کیا۔ ‘‘ (الجامع الصغیر،حرف المیم،الحدیث: ۷۸۷۷،ج۲،ص۴۸۱)
{93}… شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ جوکام لوگوں کے سامنے کرنے کو ناپسند کرتے ہو وہ تنہائی میں بھی نہ کیاکرو۔ ‘‘ (الجامع الصغیر،حرف المیم،الحدیث: ۷۹۷۳،ج۲،ص۴۸۷)
{94}… مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق وامین عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ جوچالیس دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے مخلص ہوجائے تو اس کے دل سے حکمت کے چشمے اس کی زبان پر جاری ہوجاتے ہیں ۔ ‘‘
(حلیۃ الاولیاء ،الحدیث : ۶۸۷۹،ج۵،ص۲۱۵،بدون ’’ من قلبہ ‘‘ )
{95}… تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ تم میں سے جو یہ چاہے کہ اس کے اور اس کے دل کے درمیان کوئی شئے حائل نہ ہو تو وہ ایسا ہی کرے۔ ‘‘
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،باب الاحسان فی الطاعات ،الحدیث: ۵۲۶۹،ج۳،ص۱۳)
{96}… مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ ’’ پوشیدہ عمل اعلانیہ عمل سے افضل ہے اور اعلانیہ عمل اس کے لئے ہے جو اقتدا کا ارادہ رکھتاہے۔ ‘‘
(فردوس الاخبار (الدیلمی) باب السین ، ذکر الفصول من ادوات…الخ،الحدیث: ۳۳۸۹،ج۱،ص۴۵۳)
{97}…جبکہ ایک روایت میں ہے : ’’ جو اِقتدا کا ارادہ رکھتا ہے (یعنی یہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کی پیرو ی کریں ) تو اس کے لئے اعلانیہ عمل افضل ہے۔ ‘‘ (فردوس الاخبار،باب السین ، ذکر الفصول من ادوات…الخ،الحدیث: ۳۳۸۹،ج۱،ص۴۵۳، ’’ بتقدمٍ وتاخرٍ ‘‘ )
{98}… مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ اگر تم میں سے کوئی شخص کسی ایسی سخت چٹان میں کوئی عمل کرے جس کا نہ تو کوئی دروازہ ہواور نہ ہی روشندان، تب بھی اس کا عمل ظاہر ہوجائے گا اور جو ہوناہے ہو کر رہے گا۔ ‘‘ (المسندللامام احمد بن حنبل،مسند ابی سعید خدری ، الحدیث: ۱۱۲۳۰،ج۴،ص۵۷)
{99}… شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ جو اپنے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مابین معاملے کو خوش اسلوبی سے نبھائے گا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے اورلوگوں کے مابین معاملے میں اسے کفایت فرمائے گااور جو اپنے باطن کی اصلاح کرے گا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے ظاہر کی اصلاح فرما دے گا۔ ‘‘
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الحدیث: ۵۲۷۳،ج۳،ص۱۳)
{100}… صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ جوبھی کام بندہ چھپ کر کرتاہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے مطابق اس بندے پر ایک چادر ڈال دیتا ہے اگر وہ کام اچھا ہو تو وہ چادر بھی اچھی ہوتی ہے اور اگر برا ہو توچادر بھی بری ہوتی ہے۔ ‘‘ (المعجم الاوسط، الحدیث: ۷۹۰۶،ج۶،ص۳۶)
{101}… نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ جو چھپ کر کوئی کام کرے خواہ وہ اچھا ہو یابرا، تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر اس کے مطابق ایک چادر ڈال دیتاہے جس سے اس کی پہچان ہوتی ہے۔ ‘‘
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الحدیث: ۵۲۸۵،ج۳،ص۱۴)
{102}… دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ کیاتم جانتے ہوکہ مؤمن کون ہے؟ مؤمن وہ ہے جو اس وقت تک نہیں مرتا جب تک کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی پسندیدہ باتوں سے اس کے کانوں کونہ بھر دے، اگر کوئی بندہ سترمکانات (یعنی ایک مکان کے اندر دوسرا پھر تیسرا یہاں تک کہ 70) کے اندر اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرے جبکہ ہر مکان کا دروازہ لوہے کا ہو تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اس کے عمل کی چادر پہنادیتا ہے یہاں تک کہ لوگ اس کاچرچا کرنے لگتے ہیں اور زیادتی سے کام لیتے ہیں ۔ ‘‘ (یعنی اس کی عبادت کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں ) صحابہ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان نے عرض کی کہ ’’ وہ (کسی کے عمل میں ) زیادتی کیسے کرسکتے ہیں ؟ ‘‘ تو شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باِذنِ پروردگار عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ یقینامتقی اگر اپنے پوشیدہ عمل میں اضافہ کرنے کی استطاعت رکھتاتو ضرور کرتا۔ اوریہی حال فاجر شخص کا ہے، لوگ اس کے فسق وفجور کے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور اس کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں کیونکہ اگروہ فاجرشخص اپنی سرکشی میں اضافہ کی استطاعت رکھتا تو ضرور اس میں اضافہ کر لیتا۔ ‘‘ (کنزالعم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع