30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(کنزالعمال،کتاب التوبۃ، قسم الاقوال،باب فی فضلھاوالترغیب فیھا الحدیث: ۱۰۲۹۶،ج۴،ص۹۷،بدون ’’ ذنباً ‘‘ )
(۳) …یاپھربندہ یہ خیال کرے کہ میرے نیک اعمال پر مطلع ہونے والوں کو میری اِقتدا میں رغبت ملے گی اور اس طرح مجھے دُگنا ثواب ملے گا ایک ثواب تواس بات کا ہوگا کہ اس کا مقصود ابتداء میں عمل کو پوشیدہ رکھنا تھا اور دوسرا ثواب اس کے ظاہر ہونے اور لوگوں کی اقتداء کی وجہ سے ہوگا کیونکہ عبادت و طاعت میں جس کی پیروی کی جاتی ہے اسے ان پیروی کرنے والوں کاثواب بھی ملتا ہے اوران کے ثواب میں بھی کمی نہیں ہوتی لہٰذا اس خیال سے خوشی حاصل ہونا بالکل درست ہے کیونکہ نفع کے آثار کا ظہور لذت بخشتا ہے اور خوشی کا سبب بنتا ہے۔
(۴) …اسی طرح کبھی بندہ اس وجہ سے خوش ہوتا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اسے ایسے عمل کی توفیق دی ہے جس کی وجہ سے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے اس سے محبت کرتے ہیں کیونکہ بعض گنہگار مسلمان ایسے بھی ہوتے ہیں جو عبادت گزار لوگوں کو دیکھ کرا ن کا مذاق اڑاتے اورانہیں ایذا دیتے ہیں ، اس صورت میں اِخلاص کی علامت یہ ہے کہ جس طرح اسے اپنی تعریف پر خوشی حاصل ہوتی ہے اسی طرح دوسروں کی تعریف بھی اس کے لئے باعثِ مسرت ہو۔
قابلِ مذمت خوشی یہ ہے کہ آدمی لوگوں کے نزدیک اپنے مقام ومرتبہ پر خوش ہو اور یہ خواہش کرے : ’’ وہ اس کی تعریف وتعظیم کریں ، اس کی حاجتیں پوری کریں ، آمدورفت میں اسے اپنے آگے کریں حالانکہ یہ ایک ناپسندیدہ خیال ہے۔
گذشتہ تفصیل سے معلوم ہوا کہ عمل چھپانے کا مقصد اخلاص حاصل کرنا اور ریا سے نجات پانا ہے جبکہ عبادت ظاہر کرنے کا فائدہ یہ ہو کہ لوگ اس کی پیروی کریں اوران میں نیکی کی رغبت پیدا ہو مگر اس میں ریاکاری کی آفت ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان دونوں قسموں کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :
اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَۚ-وَ اِنْ تُخْفُوْهَا وَ تُؤْتُوْهَا الْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْؕ- (پ۳، البقرۃ : ۲۷۱)
ترجمۂ کنزالایمان: اگر خیرات علانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپاکرفقیروں کو دویہ تمہارے لیے سب سے بہتر ہے۔
مگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اس فرمانِ عالیشان میں عمل چھپانے کی تعریف فرمائی ہے کیونکہ اس میں ان عظیم آفات سے تحفظ پایا جاتا ہے جن سے بہت کم لوگ بچ پاتے ہیں اسی طرح بعض اوقات ایسے اعمال کے اظہار کی بھی تعریف کی جاتی ہے جن کو چھپانا دشوار ہوتا ہے جیسے جہاد،حج، جمعہ اور جماعت وغیرہ ایسے اُمور کی ادائیگی میں جلدی اور رغبت ظاہر کرنا جائز ہے مگر شرط یہ ہے کہ اس میں ریا کا شائبہ نہ ہو۔
الغرض جب عمل ان تمام چیزوں سے پاک ہو اور اسے ظاہر کرنے میں کسی کی ایذا رسانی بھی نہ ہو تواب اگر اس اظہار میں لوگوں کو اس عمل پر ابھارنے کی نیت ہو تا کہ وہ اس کی اقتدا اور پیروی کریں بشرطیکہ اس کا شمار ان علمأ یا نیک لوگوں میں ہوتا ہو کہ جن کی پیروی کرنے میں تمام لوگ جلدی کرتے ہیں ، لہٰذا ایسی صورت میں عمل کو ظاہر کرنا افضل ہے کیونکہ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اوران کے (علومِ نبوت کے) وارثین کامقام ہے جو کہ کامل ترین اوصاف سے خاص ہیں ، اور اس کی دوسری وجہ یہ ہے کیونکہ اس کا نفع متعدی ہوتا ہے۔ جس کی دلیل یہ ہے:
{66}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ جس نے کوئی اچھا طریقہ جاری کیا تو اسے نہ صرف اس (اچھے کام) کا اجر ملے گا بلکہ قیامت تک اس پر عمل کرنے والوں کا اجر بھی ملے گا ‘‘
(سنن ابن ماجہ ، ابواب السنۃ ،باب من سن سنۃ …الخ،الحدیث: ۲۰۳،ص۲۴۸۹،بدون ’’ یوم القیامۃ ‘‘ )
اگر مذکورہ شرائط میں سے کوئی شرط مفقود ہو تو عمل چھپانا افضل ہے۔اس تفصیل کو ان لوگوں کے قول پر محمول کیا جائے گا جنہوں نے عمل چھپانے کو مطلقاً افضل بیان کیا ہے، البتہ عمل کے بیجا اظہار کا مرتبہ علمأ اور عبادت گزاروں کے قدم پھسلانے والا ہے کیونکہ یہ حضرات اظہار میں قوی لوگوں سے مشابہت اختیار کرتے ہیں حالانکہ ان کے دل اخلاص میں پختہ نہیں ہوتے لہٰذا ریاکاری کی وجہ سے ان کے اَجر برباد ہو جاتے ہیں اور یہ بات ہرایک نہیں سمجھ پاتا۔
اس میں حق کی علامت یہ ہے کہ جو شخص بذاتِ خود کوئی عمل بجا لائے یہ جانتے ہوئے کہ اگر اس کے ہم عصرلوگوں میں سے کوئی دوسرا شخص ایسا کرتا تو بھی اسے کوئی فرق نہ پڑتا تو وہ مخلص ہے اور اگر اپنے نفس کو ایسا نہیں سمجھتا تو ریاکار ہے کیونکہ اگر اسے مخلوق کی جانب توجہ کا خیال نہ ہوتا تو وہ خود کو غیر سے بے نیاز سمجھتے ہو ئے اپنے آپ کو تر جیح نہ دیتا لہٰذا بندے کو چاہئے کہ نفس کے دھوکے سے ڈرے کیونکہ یہ بہت بڑا دھوکے باز ہے اورشیطان تو پہلے ہی گھات لگائے بیٹھاہے، چونکہ دل پر حُبِّ جاہ غالب ہوتی ہے لہٰذا ظاہری اعمال آفات وخطرات سے بہت کم سلامت رہتے ہیں جبکہ سلامتی تو اعمال کو پوشیدہ رکھنے میں ہی ہے، عمل سے فارغ ہونے کے بعد اس کے بارے میں گفتگو کرنا بھی عمل کا اظہار ہی ہے بلکہ یہ اس اعتبار سے زیادہ خطرناک ہے کہ بعض اوقات بندہ زبان سے زیادتی اور مبالغہ کر بیٹھتا ہے حالانکہ نفس کو تو دعوی کے اظہار ہی سے لذت حاصل ہوتی ہے، اور اس میں اس اعتبار سے خطرہ کم ہے کہ عمل سے فارغ ہونے کے بعدریا سے پچھلا خالص عمل برباد نہیں ہوتا۔
یاد رکھئے! بعض لوگ ریا کے خوف سے عمل چھوڑ دیتے ہیں یہ کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ اعمال دو طرح کے ہوتے ہیں یا تو ان کا تعلق صرف عامل کی ذات سے ہوتا ہے کسی غیر سے نہیں ہوتا، بلکہ ان کی اپنی ذات میں بھی کوئی لذت نہیں ہوتی جیسے روزہ، نماز اور حج وغیرہ، اب اگر ایسے عمل کی ابتداء کا باعث صرف لوگوں کو دکھانا ہو تو یہ خالص گناہ ہے لہٰذا اسے چھوڑنا واجب ہے اوراسی کیفیت اور حالت پر رہتے ہوئے اس کے لئے کوئی رخصت نہیں اور اگر عمل کا باعث تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قربت کی نیت ہو مگر عمل شروع کرتے وقت ریا عارض آگئی اور بندہ اس عارض کو دفع کرنے کے لئے کوشش کرنے لگا، یا اسی طرح اگر یہ نیت عمل کے دوران عارض ہو تو وہ اپنے نفس کو عمل پورا کرنے تک زبردستی اخلاص پر مائل کرے کیونکہ شیطا ن پہلے تمہیں عمل چھوڑنے کا کہتا ہے جب تم اس کی نافرمانی کرتے ہوا ور عزمِ مصمّم کے ساتھ عمل شروع کر دیتے ہو تو وہ تمہیں ریاکاری کی دعوت دیتا ہے جب تم اس سے منہ پھیرتے ہو اور عمل سے فا رغ ہونے تک اس سے جہاد کرتے ہو تو وہ تمہیں ندامت دلاتا ہے اور کہتاہے کہ تم ریاکار ہو اور جب تک تم آئندہ ایسا عمل چھوڑ نہ دو اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں اس عمل سے کوئی نفع نہ دے گا اس طرح وہ تم سے اپنی غرض پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لہٰذا شیطان سے ہوشیار رہو کیونکہ اس سے بڑا مکار کوئی نہیں ، اور اپنے دل میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے حیاء کو لازم کر لو کہ جب وہ کسی دینی سبب سے تم میں عمل کا جذبہ پیدا فرمائے تو اسے ہر گز نہ چھوڑو بلکہ اپنے نفس کو اس عمل میں اخلاص پر مائل کرو اوراپنے اور اپنے باپ حضرت سیدنا آدم علیٰ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے دشمن شیطان کی چالوں سے دھوکا نہ کھاؤ۔
یا پھر اعمال کا تعلق مخلوق سے ہوتا ہے (نہ کہ عامل کی ذات سے ) ان کی آفات اور خطرات زیادہ ہیں اور ان میں سے سب سے بڑا خطرہ خلافت میں ہے، پھر قضا میں ، پھر وعظ و نصیحت اور تدریس وافتا ء میں اور پھر مال خرچ کرنے میں ، لہٰذا جسے نہ دنیا اپنی طرف مائل کرسکے نہ اس پر لالچ غالب آسکے اور نہ ہی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت اسے روک سکے اور وہ دنیا اور دنیا والوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع