30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عذاب کی اس حالت میں جبکہ عذاب کا واقع ہونا لازم ہو جائے تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نافع ہونے کی تخصیص کرنے پر اس قائل کے پاس کیا دلیل ہے؟ اور اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے نفع دینا چاہتا تو عذاب کے ذریعے ان کی بیخ کنی کیوں کرتا؟
اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا یہ فرمانِ عالیشان:
وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْكٰفِرُوْنَ۠ (۸۵) (پ۲۴، المؤمن: ۸۵)
ترجمہ کنزالایمان: اور وہاں کافر گھاٹے میں رہے۔
اس بات پر واضح دلیل ہے کہ:
فَلَمْ یَكُ یَنْفَعُهُمْ اِیْمَانُهُمْ (پ۲۴،المؤمن: ۸۵ )
ترجمہ کنزالایمان: توان کے ایمان نے انہیں کام نہ دیا۔
سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگ ایمان لانے کے باوجود کفر پر قائم ہیں ،اس آیت کریمہ کے بارے میں ائمہ صحابہ وتابعین عظام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان کی تفسیر اور ان کے بعد والوں کی صحیح اور اجماع کے مطابق (اس آیت کی ) تفسیر کا ہمارے مؤقف کے موافق ہو نا ہی کافی و وافی ہے۔
اور جب یہ بات ثابت اور واضح ہوگئی کہ ’’ مایوسی کے وقت کا ایمان درست نہیں ۔ ‘‘ تو یہ بھی ثابت ہو گیاکہ ’’ فرعون کا ایمان درست نہیں۔ ‘‘ کیونکہ ہم پہلے ہی بیان کر چکے ہیں کہ ’’ اگر ہم مایوس کے ایمان کو درست مان بھی لیں تب بھی مذکورہ آیت اس بات پردلالت کرتی ہے کہ فرعون کا ایمان، حضرت سیدنا موسیٰ و ھارون علیٰ نبینا و علیہما الصلوٰۃ والسلام پر ایمان نہ ہونے کی وجہ سے درست نہ تھا، جبکہ جادوگروں کا ایمان اس لئے درست تھا کہ وہ حضرت سیدنا موسیٰ وھارون علیٰ نبینا و علیہما الصلاۃ والسلام پر ایمان لے آئے تھے۔ ‘‘ جو شخص قرآن پاک میں ان کے حکایت کردہ الفاظ میں غور وفکر کرے تو وہ ان دونوں کے ایمان کے فرق کو واضح طور پرجان لے گا، لہٰذا ان میں سے ایک کو دوسرے پر قیاس نہیں کیا جاسکتا۔
امام ابن عربی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کا یہ قول تو بڑا ہی عجیب ہے : ’’ فرعون نے اپنے باطن کی ذلت ورسوائی دیکھی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں التجاء کی۔ ‘‘ حالانکہ جب وہ رب العزت عَزَّ وَجَلَّ کی ربوبیت ہی کا منکر تھا تو ذلت وفقرمیں سے اس کے باطن میں کونسی چیز تھی؟ اور وہ تو عقیدہ ہی یہ رکھتاتھا : ’’ وہی معبودِ مطلق اور رب اکبر ہے۔ ‘‘ اسی وجہ سے وہ موسیٰ علیٰ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو ایذاء دیتا اور ان کی تکذیب کے ساتھ ساتھ ان سے دشمنی بھی رکھتا تھا، وہ تو رسول کی دشمنی میں ابو جہل کی طرح تھا، اسی لئے رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ابو جہل کو اس اُمت کا فرعون قرار دیا، اگر یہ تسلیم کر بھی لیا جائے کہ اس کا باطن ان دونوں (یعنی ذلت وفقر) پرتھا تو ایمان درست نہ ہونے کی وجہ سے اس آیتِ کریمہ:
ا ﰰ لْــٴٰـنَ وَ قَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ وَ كُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ (۹۱) (پ۱۱، یونس: ۹۱)
ترجمۂ کنز الایمان : کیااب اور پہلے سے نافرمان رہا اور تو فسادی تھا۔
کو عتا ب پرمحمول کر لینے سے اسے ان دونوں کے مقابلہ میں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ کیونکہ اگر اس کا اسلام اور ایمان درست ہوتاتو اس کی فضیلت کے لئے شیخ ابن عربی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی رائے کے مطابق مناسب یہی تھا کہ کہا جاتا: ’’ آلْاٰنَ نُقْبِلُکَ وَ نُکْرِمُکَ یعنی اب ہم تجھے قبول کریں گے اور عزت سے نوازیں گے۔ ‘‘ کیونکہ اس کے ایمان کی درستگی کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اس پر رضا لازم تھی اور جسے اتنی بڑی رضا حاصل ہو جائے تو مقامِ فضل کی رعایت کرتے ہوئے اس کے صحیح ایمان کے جواب میں یہ الفاظ نہیں کہے جاتے کہ:
ﰰ لْــٴٰـنَ وَ قَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ وَ كُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ (۹۱) (پ۱۱، یونس: ۹۱)
ترجمۂ کنز الایمان : کیااب اور پہلے سے نافرمان رہا اور تو فسادی تھا۔
کیونکہ تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھنے والا ہر باسلیقہ شخص جانتا ہے کہ ان الفاظ کے ذریعے اسی کو مخاطب کیا جاتا ہے جس پر غضب ہوتا ہے
نہ کہ ان لوگوں کوجن پر رضا ہوتی ہے۔
’’ وَ كُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ ‘‘ کی تخصیص سے بھی شیخ ابن عربی کے قول کا انکار ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اگر فرعون کا ایمان درست ہوتا تو اس کے پچھلے گناہ اور اس کے پیروکاروں میں ڈالے گئے فساد کو مٹا دیا جاتا اور اس عظیم معافی کے بعد اسے عقاب، ملامت اور زجرو توبیخ کے ساتھ کیسے مخاطب کیا جاتا؟ ایسا صرف اس پر عذاب کی عظیم میخیں گاڑنے، اس کی پچھلی برائیاں یاد دلانے اوریہ بتانے کے لئے کیا گیا تھا کہ اس کی اپنی عادتوں نے اسے آخری وقت تک ایمان لانے سے روکے رکھا تھا، لہٰذا اب اس کا ایمان لانا اسے نفع نہ دے گا۔ خصوصًا جب کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول حضرت سیدنا موسیٰ علیٰ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی تکذیب اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی آیتوں سے عناد رکھتا اور اس کی بارگاہ سے اعراض کرتا تھا۔
نیز ’’ بدن ‘‘ کی نجات کی تخصیص اس بات پر شاہد وعادل ہے کہ اس پر وہی اعتراض ہوتاہے جو کچھ مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہ تَعَالٰینے بیان کیا ہے کہ اس سے مقصود یہ تھا کہ لوگ فرعون کے خدائی دعویٰ کی وجہ سے اس کے غرق ہونے کی تصدیق نہ کرتے کیونکہ (عام تاثر یہی ہے کہ) اس جیسے لوگ (یعنی خدائی دعوے دار) نہیں مرتے، لہٰذا اسے ایک بلند ٹیلے پر اچھال دیا گیا اور اس کے جسم پر اس کی زرہ بھی موجود رہی تا کہ اسے پہچانا جا سکے۔
عرب لوگ زرہ پر بھی ’’ بدن ‘‘ کا اطلاق کرتے ہیں ، فرعون کی ایک زرہ تھی جس کے ذریعے اسے پہچانا جاتا تھا اورایک شاذ قرأ ت بھی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ لفظِ بدن کہہ کر زرہ مراد لی جاتی ہے جیسا کہ بِاَبْدَانِکَ بھی مروی ہے جس کا معنی ہے دُرُوْعِکَ، کیونکہ فرعون اکثر اپنی جان کے خوف سے زرہ پہنے رہتا تھا، یااس سے مراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ بالکل برہنہ تھا اور اس پر ستر پوشی کے لئے کوئی چیز نہ تھی، یا پھر وہ روح سے خالی جسم تھا۔ مذکورہ قرأ ت بھی ان تمام معانی کے منافی نہیں کیونکہ اسکے بدن کے ہر عضو کو ایک علیحدہ بدن بنا دیا گیا اور ایک شاذ قراء ت میں اسے حاء کے ساتھ نُنْحِیْکَ بھی پڑھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہم تجھے سمندر کے کنارے پر پھینک دیں گے۔
مفسرین کرام رَحِمَہُمُ اللہ تَعَالٰیفرماتے ہیں : ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرعون کو مرے ہوئے بیل کی طرح سمندر کے کنارے پر پھینک دیا تا کہ وہ باقی ماندہ بنی اسرائیل اور دیگر لوگوں کے لئے عبرت کا نشان بن جائے اوران پر یہ بات واضح ہو جائے کہ جو شخص ظالم ہو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی جناب میں تکبر کرتا ہو اس کی پکڑ اس طرح ہوتی ہے کہ اسے ذلت واہانت کی پستی میں پھینک دیا جاتاہے تا کہ لوگوں کو اس کے طریقہ سے ڈرایا جائے اور تمام قوموں کی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ظاہر وباہر قدرت کی طرف راہنمائی کی جائے، نیز حضرت سیدنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لائے ہوئے دین کے معاملہ میں ان کی تصدیق کی جا سکے۔ پھر اللہ
عَزَّ وَجَلَّ نے اُمت محمدیہ علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کو دلائل سے اعراض کرنے پر جھڑکتے ہوئے اور ان میں غور وفکر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اس آیتِ مبارکہ کا اختتام اس طرح فرمایا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع