30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{22}…ایک اور روایت میں ہے: ’’ تو اس وقت میری اُمت آندھی، شکلیں بگڑ جانے، زمین میں دھنس جانے، قذف (یعنی پتھروں کی بارش) اور ایسی نشانیوں کا انتظار کرے، گویا ایک ہارہے جس کا دھاگاکاٹ دیاگیا ہے اوراس کے موتی ایک ایک کرکے مسلسل گررہے ہیں۔ ‘‘ ( المرجع السابق، الحدیث: ۲۲۱۱ ، ص ۱۸۷۴)
{23}…رسولِ انور، صاحبِ کوثر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے: ’’ 3چیزیں عرش سے معلق ہیں : (۱) رشتہ داری کہتی ہے: ’’ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تیری وجہ ہی سے ہوں لہذا مجھے نہ توڑا جائے۔ ‘‘ (۲) امانت کہتی ہے: ’’ یا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تیری وجہ سے ہی ہوں لہذا مجھ میں خیانت نہ کی جائے۔ ‘‘ اور (۳) نعمت کہتی ہے: ’’ یا الٰہی عَزَّ وَجَلَّ ! میں تیری طرف سے ہوں لہذا میری ناشکری نہ کی جائے۔ ‘‘ (البحرالزخاربمسند البزار،مسند ثوبان،الحدیث: ۴۱۸۱،ج۱۰،ص۱۱۷)
{24}…حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’ راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں شہیدہوناامانت (میں خیانت ) کے علاوہ تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔مزید فرماتے ہیں : ’’ قیامت کے دن ایک بندے کو لایا جائے گا اگرچہ اسے راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں شہید کر دیا گیا ہو، پھر اس سے کہا جائے گا: ’’ امانت ادا کرو۔ ‘‘ وہ عرض کرے گا: ’’ اے میرے رب عَزَّ وَجَلَّ ! کیسے ادا کروں دنیا تو ختم ہو گئی۔ ‘‘ تو کہا جائے گا: ’’ اسے ھَاوِیَۃ کی طرف لے جاؤ۔ ‘‘ تو امانت اس کے سامنے اس ہیئت میں آ جائے گی جس میں اس کے سپرد کی گئی تھی، وہ اسے دیکھ کر پہچان لے گا تو اسے پانے کے لئے اس کے پیچھے جائے گا، اور پھر اسے اپنے کندھے پر اٹھا لے گا، جب اسے یہ گمان ہو گا کہ وہ جہنم سے نکل آیا ہے تو وہ امانت اس کے کندھے سے پھسل کر پھر جہنم میں جا گرے گی، اور وہ ہمیشہ اس کے پیچھے جاتارہے گا۔ ‘‘ پھر فرمایا: ’’ نما ز امانت ہے، وضو امانت ہے، اور ناپ تول امانت ہے ۔ ‘‘ اور بہت سی چیزوں کو شمار کر کے فرمایا: ’’ ان سب میں سخت تر وہ اشیاء ہیں جو تمہارے پاس حفاظت کے لئے رکھی جاتی ہیں ۔ ‘‘
حضرت سیدنا زاذان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کہتے ہیں : ’’ میں نے حضرت سیدنا زید بن عامر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس آ کر ان سے کہا: ’’ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کیا فرمارہے ہیں ؟ انہوں نے ایسا ایسا کہا ہے۔ ‘‘ تو حضرت سیدنا زید رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’ انہوں نے سچ کہا ہے، کیا تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا یہ فرمان نہیں سنا؟
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَاۙ (پ۵، النسآء: ۵۸)
ترجمۂ کنز الایمان : بے شک اللہ تمہیں حکم دیتاہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو۔
(شعب الایمان،باب فی الامانات ووجوب۔۔۔الخ،الحدیث: ۵۲۶۶،ج۴،ص۳۲۳ ’’ زیدبن عامر ‘‘ بدلہ ’’ براء بن عازب ‘‘ )
تنبیہ:
اس گناہ کو بہت سے علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہ تَعَالٰینے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا ہے اور یہ مذکورہ آیاتِ مبارکہ ا ور احادیثِ مبارکہ سے بالکل ظاہر ہے۔
تمت بالخیر
’’ جہنم میں لے جانے والے اعمال ‘‘ کی دوسری جلد ان شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّکتاب النکاحسے شروع ہو گی ۔
۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷
مجلس المدینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ قابلِ مطالعہ کتب
{شعبہ کُتُب ِ اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ علیہ}
(۱) کرنسی نوٹ کے مسائل (کِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ اَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاہِمْ) (کل صفحات: 199)
(۲) ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ) (اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ) (کل صفحات: 60)
(۳) ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان) (کل صفحات: 74)
(۴) معاشی ترقی کا راز (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات واصلاح) (کل صفحات: 41)
(۵) شریعت وطریقت (مَقَالُ الْعُرَفَائِ بِإِعْزَازِ شَرْعِ وَعُلَمَائِ) (کل صفحات: 57)
(۶) ثبوتِ ہلال کے طریقے (طُرُقُ إِثْبَاتِ ہِلاَلِ) (کل صفحات: 63)
(۷) اعلیٰ حضرت سے سوال جواب (إِظْہَارُ الْحَقِّ الْجَلِيْ) (کل صفحات: 100)
(۸) عیدین میں گلے ملنا کیسا؟ (وِشَاحُ الْجِیْدِ فِيْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْدِ) (کل صفحات: 55)
(۹) راہِ خداعز وجل میں خرچ کرنے کے فضائل (رَادُّ الْقَحْطِ وَالْوَبَائِ بِدَعْوَۃِ الْجِیْرَانِ وَمُوَاسَاۃِ الْفُقَرَائِ) (کل صفحات: 40)
(۱۰) والدین ،زوجین اور اساتذہ کے حقوق ( اَلْحُقُوقْ لِطَرْحِ الْعُقُوْقِ ) (کل صفحات: 125)
(۱۱) دعاء کے فضائل ($&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع