30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
( مجمع الزوائد ،کتاب الفتن ، باب رفع الامانۃ والحیاء ، الحدیث: ۱۲۴۲۷ ، ج ۷ ، ص ۶۲۲)
{8}…مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق وامین عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جہنمیوں میں ایسے شخص کو بھی شمار فرمایا جس کی خواہش اور طمع اگرچہ کم ہی ہو مگر وہ اسے خیانت کا مرتکب کر دے۔
( صحیح مسلم ،کتاب الجنۃ ، باب الصفات التی یعرف بھا فی الدنیا …الخ ، الحدیث: ۷۲۰۷، ج۱۱۷۴)
{9}…رحمتِ کونین، ہم غریبوں کے دِلوں کے چین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ تم میری 6باتیں قبول کر لو میں تمہارے لئے جنت قبول کر لوں گا: (۱) جب تم کوئی بات کرو توجھوٹ نہ بولو (۲) جب وعدہ کرو تواس کی خلاف ورزی نہ کرو (۳) جب امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت نہ کرو (۴) اپنی آنکھوں کو جھکائے رکھو (۵) اپنے ہاتھوں کو (حرام سے ) روکے رکھواور (۶) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔ ‘‘ ( شعب الایمان ، باب فی الایفاء بالعقود ،الحدیث: ۴۳۵۵ ،ج۴، ص ۷۸)
{10}…ایک اور روایت میں ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ تم مجھے 6 چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں : (۱) جب بات کرو توسچ بولو (۲) جب وعدہ کرو توپورا کرو (۳) جب امین بنائے جاؤتوامانت اداکرو (۴) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو (۵) اپنی آنکھوں کو جھکائے رکھو اور (۶) اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو۔ ‘‘ ( المسند للاما م احمد بن حنبل ،حدیث عبادہ بن الصامت، الحدیث: ۲۲۸۲۱، ج۸، ص ۴۱۲)
{11}… ایک روایت میں ہے کہ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ تم مجھے6چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں : (۱) نماز (۲) زکوٰۃ (۳) امانت (۴) شرمگاہ (۵) پیٹ اور (۶) زبان۔ ‘‘ ( المعجم الاوسط ، الحدیث: ۴۹۲۵ ، ج ۳ ، ص۳۹۶)
{12}…حضرت سیدنا حذیفہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِِ انسانیت عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ امانتداری لوگوں کے دلوں کی جڑوں میں اُتری، پھر قرآنِ حکیم نازل ہوا تو انہوں نے قرآن پاک سیکھا اور سنت سیکھی۔ ‘‘ پھرسرکار مدینہ، راحت قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں امانت اٹھنے کے بارے میں بتایا اورارشاد فرمایا: ’’ آدمی سوئے گا تو امانت اس کے دل سے کھینچ لی جائے گی اور اس کا نشان ایسا رہ جائے گا جیسے پھنسی کے دھبے جب وہ اچھی ہو جاتی ہے اور پھر آدمی سوئے گا تو امانت اس کے دل سے کھینچ لی جائے گی اور اس کا نشان آبلے کے نشان کی طرح رہ جائے گاجیسے تُو کوئی انگارہ اپنے پاؤں پر رکھے تو جِلد پھول جائے اور تُو اُسے آبلے کی صورت میں پائے حالانکہ اس کے اندر کچھ نہیں ہوتا ۔ ‘‘
( صحیح مسلم ،کتاب الایمان ، باب رفع الامانۃ والایمان…الخ ، الحدیث: ۳۶۷ ، ص ۷۰۲)
{13}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں بتایا: ’’ جو امانتدار نہیں اس کا کوئی ایمان نہیں اور جس کا و ُضُونہیں اس کی کوئی نماز نہیں ۔ ‘‘ ( المعجم الاوسط ، الحدیث: ۲۲۹۲ ، ج۱ ، ص ۶۲۶)
{14}…حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّ مَ اللّٰہُ تَعَالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں : ’’ ہم سرکارِ مدینہ،راحت قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ بے کس پناہ میں حاضر تھے کہ مدینے کے بالائی حصّے کی بستی کے ایک شخص نے حاضر ہو کر عرض کی: ’’ یا رسول اللہ عَزَّ وَجَلَّو صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! مجھے اس دین کی سب سے مشکل اور سب سے آسان چیز کے بارے میں بتایئے؟ ‘‘ تو نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ اس کی آسان ترین چیز یہ ہے کہ ،اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد (صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندے اور رسول ہیں ،اور اے بالائی بستی والے ! اس کی مشکل ترین چیز امانت ہے، بے شک جو امانت ادا نہیں کرتا اس کا نہ کوئی دین ہے، نہ نماز اور نہ ہی زکوٰۃ۔ ‘‘
( البحر الزخار بمسند البزار ،مسندعلی بن ابی طالب،الحدیث: ۸۱۹،ج۳ ، ص ۶۱)
{15}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ تم میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر وہ لوگ جو ا ن سے ملے ہوں گے، پھر وہ جو ان سے ملے ہوں گے، پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو گواہی دیں گے تو ان کی گواہی قبول نہ کی جائے گی، خیانت کریں گے اور امانت دار نہیں ہوں گے، نذریں مانیں گے اورپوری نہیں کریں گے اور ان میں موٹاپا ظاہر ہو گا۔ ‘‘ ( صحیح مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ ، باب فضل الصحابہ…الخ، الحدیث: ۶۴۷۵، ص ۱۱۲۲)
{16}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ منافق کی 3علامتیں ہیں : (۱) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۲) جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور (۳) جب امانت اس کے سپرد کی جائے تو اس میں خیانت کرے۔ ‘‘ ( صحیح البخاری ،کتاب الایمان ، باب علامات المنا فق ، الحدیث: ۳۳، ص ۵)
{17}…مسلم شریف کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں : ’’ اگرچہ روزے رکھتا ہو، نماز پڑھتا ہو اور اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہو ۔ ‘‘
(صحیح مسلم ،کتاب الایمان ، باب خصال المنافق ، الحدیث: ۲۱۴ ، ص۶۹۰)
ْ{18}…حضورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ 4خصلتیں ایسی ہیں جس میں ہوں گی وہ پکا منافق ہو گا اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو گی تو اس میں منافقت کی بھی ایک خصلت ہو گی یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے: (۱) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے (۲) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۳) جب عہد کرے تو بد دیانتی کرے اور (۴) جب جھگڑا کرے تو گالیاں دے۔ ‘‘ (صحیح البخاری ،کتاب الایمان ، باب علامات المنافق ، الحدیث: ۳۴، ص۵ )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع