30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالیٰ نے انہیں شمار کرتے وقت کفر سے قریب تر گناہ یعنی قتل سے ابتداء کی ہے، جبکہ ہم اس ترتیب کو قائم نہیں رکھیں گے کیونکہ اس کتاب سے ہمارا مقصد ان تمام کبیرہ گناہوں کا احاطہ ان کے مراتب اوران کے بارے میں وارد وعید وں کے ساتھ کرنا ہے ۔
چونکہ کفر سب سے بڑا گناہ ہے، لہٰذا اس کے بارے میں کلام اور اس کے احکام کا بیان بھی مفصّل ہونا چاہئے، لہٰذاسب سے پہلے ہم اپنی گفتگو کا آغاز اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اس فرمانِ عبرت نشان سے کرتے ہیں جو اسی کے بارے میں ہے ۔ چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُۚ- (پ ۵ ،النسآء : ۴۸)
ترجمۂ کنز الایمان : بے شک اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ جسے چاہے معاف فرما دیتا ہے۔
اور ایک دوسری جگہ ہے:
اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ (۱۳) (پ۲۱،لقمان: ۱۳)
ترجمۂ کنز الایمان : بے شک شرک بڑا ظلم ہے۔
اور ایک دوسری جگہ ہے:
اِنَّهٗ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ وَ مَاْوٰىهُ النَّارُؕ-وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ (۷۲)
(پ۶، المآئدۃ: ۷۲)
ترجمۂ کنز الایمان : بیشک جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
{1}…مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ کیا میں تمہیں اکبرالکبائر (یعنی سب سے بڑے کبیرہ گناہوں ) کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ گناہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا ہیں ۔ ‘‘ یہ بات ارشاد فرماتے وقت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمٹیک لگائے تشریف فرما تھے پھر سیدھے ہوکر بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا : ’’ سن لو اور جھوٹ بولنا، سن لو اور جھوٹی گواہی دینا بھی بڑے گناہ ہیں ۔ ‘‘ پھر انہیں دہراتے رہے یہاں تک کہ ہم کہنے لگے کاش ! آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسکوت اختیار فرما لیں۔ ‘‘ (صحیح البخاری ، کتاب الشھادات ، باب ماقیل فی شھادۃ الزور،الحدیث: ۲۶۵۴،ص۲۰۹، بدون ’’ ألا وشھادۃ الزور ‘‘ )
{2}… تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت،مخزن جودو سخاوتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ ہلا کت میں ڈالنے والے سات گناہوں سے اجتناب کرو۔ ‘‘ پھر ان گناہوں میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے شریک ٹھہرانے کو بھی ذکر فرمایا۔
(صحیح البخاری ، کتاب الوصایا ، با ب قول اللہ تعالیٰ (ان الذین یاکلون اموال…الخ) الحدیث: ۲۷۶۶،ص۲۲۳)
{3}… خاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور کسی جان کو قتل کرنا کبیرہ گناہ ہیں ۔ ‘‘
(المسندللامام احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن عمروبن العاص،الحدیث: ۶۹۰۱،ج۲،ص۶۴۴)
{4}… سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا، کسی جان کو قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا کبیرہ گناہ ہیں ۔ ‘‘ پھر ارشاد فرمایا : ’’ کیامیں تمہیں اکبر الکبائر یعنی سب سے بڑے کبیرہ گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ جھوٹ بولنا ہے۔ ‘‘ (صحیح البخاری ، کتاب اللباس، باب عقوق الوالدین من الکبائر،الحدیث: ۵۸۷۷، ص۵۰۶)
جھوٹ کا سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہونا ان گناہوں کے اعتبار سے ہے جن کے بارے میں جھوٹ سے سنگین ہونے کی تصریح نہیں آئی جبکہ شرک ، قتل اور زنایقینا جھوٹ سے بڑے گناہ ہیں ۔
{5}…شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ کبیرہ گناہ نو ہیں اور ان میں سب سے بڑا گناہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا ہے ۔ ‘‘ (المعجم الکبیر،الحدیث: ۱۰۱،ج۱۷،ص۴۸)
{6}… مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ سات کبیرہ گنا ہوں سے اجتناب کرو۔ ان میں سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شرک کرنا بھی ہے ۔ ‘‘ (المعجم الکبیر،الحدیث: ۵۶۳۶،ج۶،ص۱۰۳)
{7}… رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، ضرورت سے زیادہ پانی کو روک لینا اور نرسانڈ کو جفتی سے روکنا سب سے بڑے کبیرہ گناہ ہیں ۔ ‘‘
(البحرالزّخاربمسند البزّار،مسند بریدہ بن حصیب، الحدیث: ۴۴۳۷،ج۱۰،ص۳۱۴)
{8}…دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ کیامیں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں خبر نہ دوں ؟ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹ بولنا ہیں ۔ ‘‘
(المسند احمد بن حنبل،مسندالبصریین،الحدیث: ۲۰۴۰۷،ج۷،ص۳۰۶)
{9}…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ کبیرہ گناہ سات ہیں ان میں سے ایک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شرک کرنا ہے۔ ‘‘ (المعجم الکبیر،الحدیث: ۱۰۲،ج۱۷،ص۴۸)
ان گناہوں میں ہجرت کے بعد دیہاتی ہوجانے کا بھی ذکر فرمایا، اس کابیان عنقریب آئے گا۔ اِنْ شَاء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ
{10}…اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع