دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

مبارکہ آئے گی کہ،

{1}…مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ جس نے لوگوں کے راستے میں سے ایک بالشت پر قبضہ کر لیا وہ قیامت کے دن اتنی مقدار کی 7زمینیں اٹھا کر لائے گا۔ ‘‘

 ( العجم الکبیر ، الحدیث:  ۳۱۷۲ ، ج ۳ ، ص ۲۱۵)

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

باب الضمان

ضمان کا بیان

 کبیرہ نمبر217:          ضامن کا صحیح ضمانت سے رک جانا

یعنی جوضمانت اپنے خیال میں صحیح ہوضامن کاباوجودقدرت اس دی ہوئی ضمانتکی

 ادائیگی سے رک جانا خواہ اجازت سے ضمانت دی ہو یا بلا اجازت۔

                اسے کبیرہ گناہ شمار کرنا بالکل ظاہر ہے کیونکہ ضامن حقیقت میں بھی اپنے ذمہ قرض کو ثابت کر لیتا ہے لہذا وہ مقروض ہی ہے اور گذشتہ صفحات میں بیان کردہ غنی کے ٹال مٹول کرنے کی بحث میں وارد تمام دلائل اس پر دلیل ہیں مگر اسے علیحدہ ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ ان کا ضامن بننا انہیں اس عظیم پریشانی میں نہیں ڈالتا اس لئے یہ بات ان پر پوشیدہ رہتی ہے حالانکہ ان کا یہ گمان بالکل درست نہیں کیونکہ ان کا ضامن بننا انہیں حقیقتًا مقروض بنا دیتا ہے یہاں تک کہ ان سے آخرت میں قرض کا مطالبہ کیا جائے گا جیسا کہ علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰیکا کلام اسی بات کا تقاضا کرتا ہے۔

 

 

 

٭…٭…٭…٭…٭…٭

باب الشرکۃ

شرکت کا بیان

 کبیرہ نمبر218:                مشترکہ کاروبارمیں ایک شریک کا

دوسرے سے خیانت کرنا

 کبیرہ نمبر219:             وکیل کا اپنے موکل سے خیانت کرنا

{1}…حضرت سیدنا نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ جس نے اپنے شریک کے ساتھ ایسی چیز میں خیانت کی جس پر اس نے اسے امین بنایا تھااور اس کی حفاظت کرائی تھی تو میں اس سے بیزار ہوں ۔ ‘‘

{2}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ جس نے ایسے شخص سے خیانت کی جس نے اسے امین بنایا تھا تو میں اس سے جھگڑا کروں گا۔ ‘‘

{3}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ 4باتیں جس میں ہوں گی وہ پکا منافق ہو گا اور جس میں ان میں سے ایک بات ہو گی اس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے:  (۱) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۲) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے (۳) جب وعدہ کرے تو دھوکا دے اور  (۴) جب جھگڑا کرے تو بد کلامی کرے۔ ‘‘  ( صحیح البخاری ،کتاب الایمان ، باب علامات المنا فق ، الحدیث:  ۳۴ ، ص ۵ )

{4}… نبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:   ’’ میں دو شریکوں کا تیسرا ہوتا ہوں جب تک کہ ان میں سے ایک دوسرے سے خیانت نہ کرے، جب کوئی خیانت کرتا ہے تو میں ان کے درمیان سے نکل جاتا ہوں ۔ ‘‘  ( المستدرک،کتاب البیوع،باب لایغلق الرھن الخ،الحدیث: ۲۳۶۹،ج۲،ص۳۶۱)

{5}…جبکہ رزین کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں :  ’’ جب میں نکل جاتاہوں شیطان آجاتا ہے۔ ‘‘

 (الترغیب والترھیب،کتاب البیوع،الترھیب من خیانۃ احدالخ،الحدیث: ۲۷۸۶،ج۲ص۳۷۷)

{6}…حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ جب تک دو حصہ داروں میں سے کوئی اپنے ساتھی سے خیانت نہ کرے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہوتی ہے،پس جب ان میں سے کوئی ایک خیانت کرتا ہے تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ان سے اپنی رحمت اٹھا لیتا ہے۔ ‘‘  ( سنن الدارقطنی ،کتاب البیوع، الحدیث:  ۲۹۱۱ ، ج۳ ، ص ۴۳)

                آخر الذکر دونوں احادیثِ مبارکہ جب تک وہ حصہ دار سچائی اور امانت داری پر قائم رہیں ان کے لئے نزولِ رحمت، حفاظت اور مال میں اضافے کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور جب ان دونوں میں سے کسی سے بددیانتی واقع ہو جائے تو یہ (احادیثِ مبارکہ) برکت ختم ہونے اور مال پر آفتیں آنے کی طرف اشارہ کرتی ہیں ۔

{7}…سرکار ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ مؤمن جب بولتا ہے تو سچ بولتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو دھوکا نہیں دیتا اور جب اس کے سپرد امانت کی جاتی ہے تو اس میں خیانت نہیں کی کرتا۔ ‘‘

 (تفسیرالقرطبی،سورۃ المنافقون،تحت الآیۃ: ۱،ج۹،ص۹۳،بتغیرٍ)

تنبیہ:

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن