دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

انہیں سلام کرتے تو وہ تمہیں سلام کا جواب ضرور دیتے۔ ‘‘    ( المسند للامام احمدبن حنبل،احادیث رجال من اصحاب النبی صلی اللہ  تعالی علیہ و سلَّم ، الحدیث: ۲۳۱۵۴،ج۹،ص ۴۰)

{34}…حضرت سیدنا ابو اُمامہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  سے مروی ہے:  ’’ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی اونٹنی جدعاء پر سوار ہو کر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:  ’’ میں تمہیں پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہوں ۔ ‘‘  پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے پڑوسیوں کے اس قدر حقوق بیان فرمائے کہ میں نے سوچا:   ’’ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماسے وراثت میں حصہ دار بنا دیں گے۔ ‘‘  ( المعجم الکبیر ، الحدیث:  ۷۵۲۳، ج۸ ، ص ۱۱۱)

{35}…حضرت سیدنا عبد اللہ  بن عمر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہماکے اہلِ خانہ میں ایک بکری ذبح کی گئی، جب آپ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ گھر تشریف لائے تو پوچھا:  ’’ کیا تم نے اپنے یہودی پڑوسی کو ہدیہ بھیجا؟ ‘‘  انہوں نے عرض کی:  ’’ نہیں ۔ ‘‘  تو آپ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:  ’’  جبرئیل  (عَلَیْہِ السَّلَام)  مجھے پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ وہ اسے وراثت میں حصہ دار بنا دیں گے۔ ‘‘

 ( جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی حق الجوار ، الحدیث:  ۱۹۴۳ ، ص ۱۸۴۷)

{36}…سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ آدمی کی خوش بختی میں سے ہے کہ اس کا پڑوسی نیک ، سواری اچھی اور گھر وسیع ہو۔ ‘‘   ( المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث نافع بن عبد الحارث، الحدیث:  ۱۵۳۷۲ ، ج۵ ، ص ۲۴۰)

{37}…شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ چارچیزیں  خوش بختی کی علامت ہیں :   (۱) نیک بیوی (۲) وسیع گھر  (۳) نیک پڑوسی اور  (۴) اچھی سواری اور 4چیزیں بدبختی کی دلیل ہیں :   (۱) بُرا پڑوسی (۲) بری بیوی  (۳) بری سواری اور  (۴) تنگ مکان۔ ‘‘

 ( صحیح ابن حبان،کتاب النکاح، الحدیث: ۴۰۲۱،ج۶،ص۱۳۵)

{38}…حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نیک مسلمان کی وجہ سے اس کے پڑوس کے 100گھروں سے بَلا دور فرما دیتا ہے۔ ‘‘  پھر آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

وَلَوْلَا دَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ         (پ۳، البقرۃ: ۲۵۱)

 

ترجمۂ کنز الایمان : اور اگر اللہ  لوگوں میں بعض سے بعض کو دفع نہ کرے تو ضرور زمین تباہ ہو جا ئے ۔

 ( المعجم الاوسط ، الحدیث:  ۴۰۸۰ ، ج۳ ، ص ۱۲۹،بدون الایۃ)

نیک وبد ہونے کی نشانی :

{39}…ایک شخص نے عرض کی:  ’’ یا رسول اللہ  عَزَّ وَجَلَّو صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم!  مجھے ایسا عمل بتایئے کہ میں اسے کروں تو اس کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جاؤں ۔ ‘‘  تو سرکار ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ نیک بن جاؤ۔ ‘‘ اس نے عرض کی:  ’’ یا رسول اللہ  عَزَّ وَجَلَّو صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم!  مجھے اپنے نیک بن جانے کا علم کیسے ہو گا؟ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ اپنے پڑوسیوں سے پوچھو اگر وہ تمہیں نیک کہیں توتم نیک ہو اور اگر وہ برا کہیں تو تم برے ہی ہو۔ ‘‘

 ( شعب الایمان ، باب فی اکرام الجار ،الحدیث:  ۹۵۶۷، ج۷ ، ص ۸۵)

تنبیہ:

                کثیر تعداد میں صحیح احادیثِ مبارکہ کی صراحت کی بناء پر اس گناہ کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے اور بعض علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰینے اس کے کبیرہ ہونے کی صراحت بھی کی ہے۔

 سوال: جب مطلق مسلمان کو ایذاء دینا کبیرہ گناہ ہے تو پڑوسی کو خاص کیوں کیا گیا؟

جواب: شاید اس کو خاص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ پڑوسی کے علاوہ کوایذاء دینے میں ضروری ہے کہ اسے ایسی ایذاء دی جائے  جس کو برداشت نہیں کیاجاسکتاجبکہ پڑوسی کوایذاء دینے کامعاملہ ایسانہیں ،کیونکہ اس کے کبیرہ ہونے میں یہ شرط نہیں کہ اسے  عرفاًایذاء کہا جائے، دونوں کے درمیان فرق کی وجہ یہ ہے کہ پڑوسی کی عزت کی تاکید اور اس کے حقوق کی رعایت پر مذکورہ صحیح احادیثِ مبارکہ دلالت کرتی ہیں ۔

پڑوسیوں کی اقسام:

                یادرکھو! پڑوسی تین طرح کے ہیں :  

                 (۱) …مسلمان رشتہ دار، اس کے تین حقوق ہیں : پڑوس کا حق، اسلام کا حق اوررشتہ داری کا حق  (۲) …فقط مسلمان اس کے پہلے دو حقوق ہیں اور  (۳) …ذمی کافر اس کا صرف پہلا حق ہے۔ (شعب الایمان،باب فی اکرام الجار،الحدیث: ۹۵۶۰،ج۷،ص۸۴)

                 لہذا اسے بھی ایذاء سے بچانالازم ہے اور اس سے بھی اچھا سلوک کرنا چاہئے کیونکہ یہ بڑااچھا ثمرہ دیتا ہے جیسا کہ حضرت سہل تستری رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے مجوسی پڑوسی کے ساتھ کیا تھا کہ اس کے بیت الخلاء میں حضرت سہل تستری رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہکے گھر کی طرف ایک سوراخ تھا جس سے نجاست گراکرتی تھی،حضرت سہل تستری رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہرات کودن بھرمیں گرنے والی گندگی ایک کونے میں جمع کر دیا کرتے تھے،جب آپ رَحْمَۃُاللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ بیمار ہوئے توآپ نے اس مجوسی کو بلا کراسے واقعہ بتایااورمعذرت خواہانہ اندازمیں کہا:  ’’ مجھے ڈرہے کہ میرے ورثاء اس بات کو برداشت نہ کرسکیں گے اورتم سے جھگڑپڑیں گے۔ ‘‘ تواس مجوسی کوآپ رَحْمَۃُاللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کے اتنی بڑی ایذاء پر صبر کرنے پر بڑا تعجب ہوا، اس نے آپ رَحْمَۃُاللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ سے عرض کی:  ’’ آپ اتنے طویل عرصہ سے میرے ساتھ ایسا معاملہ کرتے رہے اور میں ہوں کہ اب تک کفر پر قائم ہوں اپنا ہاتھ بڑھایئے تاکہ میں مسلمان ہوجاؤں ۔ ‘‘  آپرَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہنے ہاتھ بڑھایااوروہ مسلمان ہوگیا،اس کے بعد آپرَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہکا بھی وصال ہو گیا۔

                پس صبر کے نتیجے اور انجام پر خوب غور کر لو، اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ہمیں صبرو شکر کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ  تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن