دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

سود کی مذمّت پراحادیثِ مبارکہ:

{13}…حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ ہلاکت میں ڈالنے والے ساتگناہوں سے بچتے رہو۔ ‘‘  صحابہ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان  نے عرض کی:  ’’ یا رسول اللہ  عَزَّ وَجَلَّو صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم!  وہ کون سے گناہ ہیں ؟ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’  (۱) اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا  (۲) جادو کرنا  (۳) اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی حرام کردہ جان کو ناحق قتل کرنا (۴) سود کھانا  (۵) یتیم کا مال کھانا  (۶) جنگ کے دن میدان جنگ سے بھاگ جانا اور  (۷) پاک دامن،سیدھی سادی، شادی شدہ، مؤمن عورتوں پر تہمت لگانا۔ ‘‘

 ( صحیح البخاری ،کتاب الوصایا ، باب قول اللہ  تعالی (ان الذین یاکلون اموال الیتمیالآیہ )  الحدیث:  ۲۷۶۶ ، ص ۲۲۳)

{14}…سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ میں نے شبِ معراج دیکھا کہ دو شخص مجھے ارضِ مقدس  (یعنی بیت المقدس) لے گئے، پھر ہم آگے چل دئیے یہاں تک کہ ہم خون کی ایک نہر پر پہنچے جس میں ایک شخص کھڑا ہوا تھا،اور نہر کے کنارے پر دوسراشخص کھڑا تھا جس کے سامنے پتھر رکھے ہوئے تھے، نہر میں موجود شخص جب بھی باہر نکلنے کا ارادہ کرتا تو کنارے پر کھڑا شخص ایک پتھر اس کے منہ پر مار کر اسے اس کی جگہ لوٹا دیتا، اسی طرح ہوتا رہا کہ جب بھی وہ  (نہر والا) شخص کنارے پر آنے کا ارادہ کرتا تو دوسراشخص اس کے منہ پر پتھر مار کر اسے واپس لوٹا دیتا، میں نے پوچھا:  ’’ یہ نہر میں کون ہے۔ ‘‘  جواب ملا:   ’’ یہ سود کھانے والا ہے۔ ‘‘  ( صحیح البخاری ،کتاب البیوع ، باب آکل الربا وشاھدہ وکاتبہ ، الحدیث:  ۲۰۸۵، ص ۱۶۳)  

 {15}…شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائی ۔              ( صحیح المسلم ،کتاب المساقاۃ ، با ب لعن آکل الربا ومؤکلہ ، الحدیث:  ۴۰۹۲، ص۹۵۵)

{16}…دوسری ر وایت میں یہ بھی ہے:  ’’ اور سود کے گواہوں اور سود لکھنے والوں پر بھی لعنت فرمائی ۔ ‘‘

 (المرجع السابق، الحدیث:  ۴۰۹۳، ص۹۵۵)

{17}… حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے سود کھانے والے،  کھلانے والے، اسے لکھنے والے اور گواہوں پر لعنت فرمائی اور فرمایا:  ’’  یہ سب اس گناہ میں برابر ہیں ۔ ‘‘

 ( صحیح المسلم ،کتاب المساقاۃ ، با ب لعن آکل الربا ومؤکلہ ، الحدیث:  ۴۰۹۳، ص۹۵۵)

{18}…سرکار ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ کبیرہ گناہ 7ہیں :   (۱) اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانااوریہ اِن سب سے بڑاگناہ ہے (۲) کسی جان کو ناحق قتل کرنا  (۳) سود کھانا  (۴) یتیم کا مال کھانا  (۵) جنگ کے دن میدان سے بھاگنا (۶) پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا اور  (۷) ہجرت کے بعد اعرابی بن جانا  (یعنی بدوؤں جیسی زندگی اپنا لینا)  ۔ ‘‘

 ( مجمع الزوائد،کتاب الایمان ،الباب فی الکبائر ، الحدیث:  ۳۸۲  /  ۳۹۰،ج۱،ص۲۹۱ / ۲۹۴)

{19}…شاہِ ابرار، ہم غریبوں کے غمخوار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے گودنے والی، گودوانے والی، سود لینے والے اور دینے والے پرلعنت فرمائی ،کتے کی قیمت اور زنا کی کمائی کھانے سے منع فرمایا اور تصویریں بنانے والے پربھی لعنت فرمائی۔ ‘‘

 ( المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث ابی جحیفۃ،الحدیث:  ۱۸۷۸۱، ج۶، ص۴۵۶، ’’ تقدمًاوتأخرًا ‘‘ )

{20}…حضرت سیدنا عبداللہ  بن مسعودرَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  روایت فرماتے ہیـں :  ’’ سود لینے والے، سود دینے والے، سود کے گواہ، سود کا کاغذ لکھنے والے جبکہ سود جان کر یہ کام کرتے ہوں ، اسی طرح خوبصورتی کے لئے گودنے والی، گودوانے والی،صدقہ نہ دینے والے اور ہجرت کے بعد مرتد ہوکر اعرابی بن جانے والے لوگوں پر (حضرت سیدنا ) محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زبان مبارک سے لعنت کی گئی ہے۔ ‘‘                            ( المسندللامام احمد بن حنبل ، مسند عبداللہ  بن مسعود ، الحدیث:  ۳۸۸۱، ج ۲،ص۷۸)

{21}…نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظم ہے:  ’’ 4افراد ایسے ہیں کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نہ تو انہیں جنت میں داخل فرمائے گا اور نہ ہی اس کی نعمتیں چکھائے گا:  (۱) شراب کا عادی  (۲) سود خور  (۳)  یتیم کامال ناحق کھانے والا اور  (۴)  والدین کی نافرمانی کرنے والا۔ ‘‘  (المستدرک،کتاب البیوع،باب ان اربی الرباعرضالخ،الحدیث: ۲۳۰۷،ج۲، ص۳۳۸۔۳۳۹)

{22}…رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ سود کا گناہ 73درجے ہے، ان میں سب سے چھوٹا یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے زناکرے۔ ‘‘                            

 ( المستدرک،کتاب البیوع ، باب ان اربی الربا عرض الرجل المسلم ، الحدیث:  ۲۳۰۶ ، ج۲ ، ص ۳۳۸)

{23}…حضور نبیٔ کریم،رء ُ وف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ سود کاگناہ 70سے زائد درجے ہے اور شرک بھی اسی طرح ہے۔ ‘‘    ( البحر الزخاربمسند البزار، مسند عبداللہ  بن مسعود ،الحدیث:  ۱۹۳۵،ج۵ ،ص ۳۱۸)

{24}…رسولِ اکرم، شفیعِ معظم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ سود کا گناہ 70درجے ہے، ان میں سب سے کم یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں کے ساتھ زناکرے۔ ‘‘

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن