دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ (۹۹)   (پ ۹ ، الاعراف:  ۹۹)

ترجمۂ کنزالایمان: تو اللہ  کی خفی تدبیر سے نڈر نہیں ہوتے مگر تباہی والے۔

اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے ان فرامین مبارکہ کو بھی پیش نظر رکھو:  

{۱}

لِّیَسْــٴَـلَ الصّٰدِقِیْنَ عَنْ صِدْقِهِمْۚ-  (پ۲۱،الاحزاب: ۸)  

ترجمۂ کنزالایمان: تاکہ سچوں سے ان کے سچ کا سوال کرے۔

{۲}

 

وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌؕ-اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ (۱۰۲) اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَةِؕ-ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّجْمُوْعٌۙ-لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ (۱۰۳) وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ (۱۰۴) یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖۚ-فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ (۱۰۵) فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ (۱۰۶)   (پ ۱۲،ھود :  ۱۰۲تا ۱۰۶)

ترجمۂ کنزالایمان: اور ایسی ہی پکڑہے تیرے رب کی، جب  بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر بے شک اس کی پکڑ دردناک کرّی ہے -بے شک اس میں نشانی ہے اس کے لئے جو آخرت کے عذاب سے ڈرے وہ دن ہے جس میں سب لوگ اکٹھے ہوں گے اور وہ دن حاضری کا ہے اور ہم اسے پیچھے نہیں ہٹاتے مگر ایک گنی ہوئی مدت کے لئے، جب وہ دن آئے گا کوئی بے حکم خدا بات نہ کرے گا تو ان میں کوئی بد بخت ہے اور کوئی خوش نصیب تو وہ جو بد بخت ہیں وہ تو دوزخ میں ہیں وہ اس میں گدھے کی طرح رینکیں گے ۔

{۳}

وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ-كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ (۷۱) ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا (۷۲)   (پ ۱۶، مریم :  ۷۱۔۷۲)

ترجمۂ کنزالایمان: اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پرنہ ہو تمہارے رب کے ذمہ پر یہ ضرور ٹھہری ہوئیبات ہے پھر ہم ڈروالوں کو بچالیں گے اور ظالموں کو اس میں چھوڑدیں گے گھٹنوں کے بل گرے۔

{۴}

وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا (۲۳)   (پ ۱۹، الفرقان:  ۲۳)

 ترجمۂ کنزالایمان: اور جو کچھ انہوں نے کام کئے تھے ہم نے قصد فرماکر انھیں باریک باریک غبار کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظرآتے ہیں ۔

{۵}

وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ (۲۰)   (پ۲۲،سبا:  ۲۰)

ترجمۂ کنزالایمان: اور بے شک ابلیس نے انہیں اپنا گمان سچ کر دکھا یا تو وہ اس کے پیچھے ہولئے مگر ایک گروہ کہ مسلمان تھا۔

{۶}                                                                                                     

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ (۷) وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ (۸)   (پ ۳۰ ،الزلزال:  ۷۔۸)

ترجمۂ کنزالایمان: تو جو ایک ذرہ بھر بھلائی کر ے اسے دیکھے گا اور جو ایک ذرہ برائی کرے اسے دیکھے گا ۔

{۷}

وَ الْعَصْرِۙ (۱) اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ (۲) اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ﳔ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠ (۳)   (پ ۳۰،العصر :  ۱تا۳)

ترجمۂ کنزالایمان: اس زمانہ محبو ب کی قسم!  بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے مگر جوایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔

                بصیرت کی آنکھ اورفراست کے نور سے دیکھو !  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے ہرانسان پر خسارے کا حکم لگایا کیونکہ ’’ اَلْعَصْر ‘‘ پر  ’’ الف لام ‘‘  عموم اور اِستغراق کے لئے ہے اور اس کی دلیل استثناء ہے کہ ہر انسا ن خسارے میں ہے مگر جو ان چار باتوں کا جامع ہوگا وہ ہلاکت میں ڈالنے والے خسارے سے نجات یافتہ ہوگا،وہ چار باتیں یہ ہیں :   (۱) ایمان  (۲) نیک عمل  (۳) حق کی اس طرح وصیت کرنا کہ وہ لوگ کتاب وسنت سے ثابت شدہ اخلاق و آداب، احکام و اقوال اور ظاہری و باطنی تمام افعال کی شرائط پر عمل کریں تا کہ ا ن میں سے کوئی شئے اخلاص کے بغیرنہ پائی جائے اور وہ اس سے صرف اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی رضا چاہیں اور  (۴)  انہیں صبر کی تلقین کریں کہ وہ اطاعت کرنے، ناپسندیدہ امور ، آزمائشوں ، گناہ چھوڑنے اور اپنی خواہشات ولذات ترک کرنے پر صبر کریں ، ہماری بیان کردہ یہ چار شرائط جس میں پائی جائیں وہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے ایک بڑی امید یعنی خسارے ، عا ر اور تباہی وبربادی سے سلامتی کی راہ پر ہو گا اور اسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں وصول کے مرتبہ سے مشاہدہ کا بلند مرتبہ حاصل ہوگا اور حال ومآل یعنی دنیاوآخرت میں اس کی رضا حاصل ہو گی۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اپنے احسان اور کرم سے ہم میں ان شرائط پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا فرمائے۔آمین

                ایک عقل مند کے لئے یہ بات کس طرح درست ہوسکتی ہے کہ وہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی پکڑ اور اس کے انتقام سے بے خوف رہے، حالانکہ اس کادل رحمن عَزَّ وَجَلَّ  کی قدرت کی دو انگلیوں کے درمیان ہے یعنی ایک قوم کے لئے خوش بختی اور دوسری کے لئے بد بختی کے ارادے کے درمیان ہے، دل کو قلب اسی لئے کہا جاتا ہے کہ یہ پھرنے، بدلنے میں کھولنے والی ہانڈی سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔

{83}…اسی لئے شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باذنِ پروردْگار عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دورانِ سجدہ کثرت سے یہ دعا مانگا کرتے تھے :  ’’ یَامُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ۔

ترجمہ: اے دلوں کو پھیرنے والے!  میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔  ‘‘  (جامع الترمذی،کتاب الدعوات،باب دعاء یا مقلب القلوب ثبت قلبیالخ،الحدیث: ۳۵۸۷،ص۲۰۲۱)

اور مقلِّبُ القُلوب عَزَّ وَجَلَّ  کا فرمان عبرت نشان ہے :

اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ (۲۸)   (پ۲۹، المعارج:  ۲۸)

ترجمۂ کنزالایمان: بے شک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن