دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

(المعجم الکبیر، الحدیث:  ۱۲۱۵۰،ج۱۱،ص۳۲۱)

{12}…رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ بندہ کہتا ہے میرا مال،میرا مال  حالانکہ اس کا مال توصرف تین طرح کا ہے:   (۱) جو اس نے کھا کر فنا کر دیا  (۲)  جوپہن کر بوسیدہ کر دیا اور  (۳)  جوصدقہ کر کے محفوظ کر لیا۔اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ لوگوں کے لئے چھوڑ کر چلا جائے گا۔ ‘‘

 (صحیح مسلم ، کتاب الزھدوالرقائق، باب الدنیا سجن للمؤمن وجنۃ…الخ، الحدیث:  ۷۴۲۲،ص۱۱۹۱)

{13}…خاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ تم میں سے ہر ایک کے ساتھ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ یوں کلام فرمائے گا کہ اس کے اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا، جب وہ بندہ اپنی دائیں جانب نظر ڈالے گا تو اسے وہی کچھ نظر آئے گا جسے اس نے آخرت کے لئے آگے بھیجا تھا اور جب وہ اپنی بائیں جانب نظر ڈالے گا تو اسے وہی نظر آئے گا جسے اس نے آگے بھیجا تھا، پھر جب وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو اسے آگ کے سوا کچھ نظر نہ آئے گا، لہٰذا آگ سے ڈرو اگرچہ ایک ہی کھجور کے ذریعے ہو۔ ‘‘              (صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ ، باب الحث علی الصدقۃ ولو بشق …الخ، الحدیث:  ۲۳۴۸،ص۸۳۸)

{14}…سیِّدُ المُبلِّغین،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمین  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ تم میں سے ہر ایک اپنے چہرے کو آگ سے بچائے اگرچہ ایک ہی کھجور کے ذریعے ہو۔ ‘‘  (جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآٰن ، باب ومن سورۃ الفاتحۃ الکتاب، الحدیث:  ۲۹۵۳،ص۱۹۴۹)

{15}…شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتاہے۔ ‘‘     (المرجع السابق، الحدیث: ۲۶۱۶،ص۱۹۱۵)

{16}…مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق وامین عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیدنا کعب بن عُجرہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا:  ’’  (۱) اے کعب بن عُجرہ  (رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  )  !  جس خون اور گوشت نے حرام سے پرورش پائی وہ جنت میں داخل نہ ہو گا جہنم اس کا زیادہ حق دار ہے۔ (۲) اے کعب بن عجرہ  (رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  ) ! لوگ دو طرح صبح کرتے ہیں ایک شخص اپنی جان کو آزاد کرانے میں صبح کرتا ہے اوراسے آزاد کرا لیتا ہے جبکہ ایک اسے ہلاکت میں ڈال کرصبح کرتاہے۔ (۳) اے کعب بن عجرہ  (رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  )  ! نماز قربت یعنی نیکی ہے،روزہ ڈھال ہے، صدقہ خطا کو اس طرح مٹا دیتا ہے جس طرح پتھر پر برف پگھلتی  ہے۔ ‘‘ ایک اور روایت میں ہے کہ جیسے پانی آگ کو بجھا دیتاہے۔ ‘‘

 (جامع الترمذی، ابواب السفر، باب ماذکر فی فضل الصلوٰۃ ، الحدیث: ۶۱۴،ص۱۷۰۶)

{17}…رحمتِ کونین، ہم غریبوں کے دلوں کے چین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ بے شک صدقہ رب عَزَّ وَجَلَّ  کے غضب کو ٹھنڈا کرتا اور بری موت سے بچاتاہے۔ ‘‘               (المرجع السابق، الحدیث: ۶۶۴،ص۱۷۱۲)

{18}…تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ بے شک اللہ  عَزَّ وَجَلَّ صدقے کے ذریعے بری موت کو 70دروازے دور فرما دیتا ہے۔ ‘‘

 (کنزالعمال، کتاب الزکاۃ ، قسم الاقوال، الباب الثانی فی السخاء والصدقۃ ، الفصل الاول، الحدیث:  ۱۶۱۰۶،ج۶، ص۱۵۸)

{19}…مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ قیامت کے دن لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جا نے تک ہر شخص اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا۔ ‘‘    (المسندللامام احمد بن حنبل ، الحدیث:  ۱۷۳۳۵،ج۶،ص۱۲۶)

{20}…مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِِ انسانیت عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ انسان 70شیطانوں کے جبڑوں سے چھڑا کرکوئی چیز صدقہ کرتا ہے۔ ‘‘

 (کنزالعمال، کتاب الزکاۃ ، قسم الاقوال، الباب الثانی فی السخاء والصدقۃ ، الفصل الاول، الحدیث:  ۱۶۱۷۳، ج۶،ص۱۶۵)

{21}…سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے عرض کی گئی :  ’’ کون سا صدقہ افضل ہے۔ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ تنگ دست کاحسبِ استطاعت صدقہ کرنا اور اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے ابتداء کرنا۔ ‘‘

 (سنن ابی داؤد، کتاب الزکوٰۃ ، باب الرخصۃ فی ذالک ، الحدیث:  ۱۶۷۷،ص۱۳۴۸)

{22}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ ایک درہم ایک لاکھ درہم پر سبقت لے جاتا ہے ‘‘ ایک شخص نے عرض کی، ’’ یا رسول اللہ  عَزَّ وَجَلَّو صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم!  وہ کیسے؟ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ ایک شخص کے پاس بہت سا مال ہو وہ اس میں سے ایک لاکھ 1,00,000درہم صدقہ کرے اور ایک شخص کے پاس صرف 2درہم ہوں اوروہ ان میں سے ایک درہم صدقہ کرے۔ ‘‘   (سنن النسائی ، کتاب الزکاۃ، باب جھد المقل ، الحدیث:  ۲۵۲۹،ص۲۲۵۱، ’’ بتقدم وتأخر ‘‘ )

{23}…سرکارِمدینہ،قرارِقلب وسینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ اپنے کسی سائل کو خالی نہ لوٹاؤ اگرچہ بکری یا گائے کا ایک کُھر ہی ہو۔ ‘‘  (صحیح ابن خزیمہ، کتاب الزکاۃ ، باب الامر باعطاء السائل، الحدیث:  ۲۴۷۲،ج۴،ص۱۱۱)

{24}…نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ قیامت کے دن  سات افراد ایسے ہوں گے جنہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا  (پھر حدیثِ پاک بیان کی یہاں تک کہ فرمایا) اور وہ شخص جو صدقہ کرے تو اس طرح چھپائے کہ بائیں ہاتھ کو معلوم نہ ہو کہ دائیں ہاتھ نے کیا صدقہ کیا ہے۔ ‘‘

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن