دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

( صحیح ابن حبان،کتاب التاریخ ، باب من صفتہٖ عَلَیْہِ السَّلَام واخبارہٖ،الحدیث:  ۶۳۰۹،ج۸،ص۸۶،قوت بدلہ ’’ رزق ‘‘ )

{79}…آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے دنیا سے اتنا ہی مانگا جتنا خیرِ محض ہے اور دعا فرمائی :  ’’ اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَاَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا  یعنی اے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !  مجھے مسکینی کی زندگی اور مسکینی کی موت عطا فرما۔ ‘‘

 (جامع الترمذی ، ابواب الزھد،باب ماجاء ان فقراء المھاجرینالخ،الحدیث: ۲۳۵۲،ص۱۸۸۸)

{80}…شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ درہم ودینارکاغلام  (یعنی ان سے محبت کرنے والا) تباہ وبربادہو ہلاک ہواوراوندھے منہ گرے اوراگراسے کوئی کانٹا چبھے توکبھی نہ نکلے۔ ‘‘  (سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد،باب المکثرین،الحدیث:  ۴۱۳۶،ص۲۷۲۹)

جودوسخاکے فضائل

{81}…حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ ہر وہ دن جس میں بندے صبح کرتے ہیں اس میں دوفرشتے نازل ہوتے ہیں ، ان میں سے ایک دعا مانگتا ہے کہ اے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !  خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما۔ اور دوسرا دعا کرتا ہے کہ اے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !  مال کوروک کر رکھنے والے کا مال ضائع فرما۔ ‘‘

 (صحیح البخاری، کتاب الزکاۃ،باب قول اللہ  تعالیٰ فامامن اعطیالخ،الحدیث:  ۱۴۴۲،ص۱۱۳)

                جبکہ ابن حبان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں :  ’’  جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پرفرشتہ کہتا ہے کہ جو آج قرض دے گا وہ کل جزاء پائے گا۔ ‘‘  اور دوسرے دروازے پر ایک فرشتہ دعا کرتا ہے :  ’’ اے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !  (مال)  خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما اور روک کر رکھنے والے کا مال ضائع فرما۔ ‘‘   (صحیح ابن حبان،کتاب الزکاۃ،باب صدقۃ التطوع ، الحدیث:  ۳۳۲۳،ج۵،ص۱۴۰)

{82}… سرکار ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر فرشتہ کہتا ہے کہ جو آج قرض دے گا وہ کل جزاء پائے گا۔ اور دوسرے دروازے پر فرشتہ دعا کرتا ہے کہ اے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !  (مال)  خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما اور روک کر رکھنے والے کا مال ضائع فرما۔ ‘‘

  (المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی ہریرہ رضی اللہ  عنہ ،الحدیث:  ۸۰۶۰،ج۳،ص۱۷۳)

{83}…شاہِ ابرار، ہم غریبوں کے غمخوار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :  ’’ خرچ کر میں تجھ پر خرچ کروں گا۔ ‘‘ اور پھر رسولِ انور، صاحبِ کوثر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے خزانے بھرے ہوئے ہیں دن رات جودوکرم کے ساتھ خرچ کرنے سے ان میں کمی نہیں ہوتی، کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب سے اس نے زمین و آسمان پیدا فرمائے ہیں برابر خرچ کر رہا ہے مگر اس کے خزانے میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی جبکہ اس کا عرش پانی پر ہے اور میزانِ عدل اس کے دستِ قدرت میں ہے، وہ اسے پست و بلند کرتا ہے۔ ‘‘

 (صحیح البخاری،کتاب التفسیر،سورۂ ھود (عَلَیْہِ السَّلَام) ،باب قولہ وکان عرشہ علی المآئ،الحدیث:  ۴۶۸۴،ص۳۸۹ )

{84}…نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے :  ’’ اے ابن ِآدم !  اگر تو حاجت سے زائد مال خرچ کرے تو یہ بہتر ہے اور اگر اسے روکے رکھے تو یہ برا ہے حالانکہ تجھے بقدرِ کفایت مال پر ملامت نہیں کی جائے گی اور اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے ابتداء کرو اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔ ‘‘   (صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ ، بیان ان الید العلیاء خیر من الخ،الحدیث:  ۲۳۸۸،ص۸۴۱)

{85}…رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ہمیشہ طلوعِ آفتاب کے وقت سورج کے پہلو میں دوفرشتے ہوتے ہیں جو نداء دیتے ہیں :  ’’ اے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !  (مال)  خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما اورروک کر رکھنے والے کا مال ضائع فرما۔ ‘‘  

   (صحیح ابن حبان،کتاب الرقائق،باب الفقر والزھدالخ، الحدیث: ۶۸۵،ج۲،ص۳۷،مفہوما)

{86}…ایک اور روایت میں ہے :  ’’ ان دونوں فرشتوں کی آواز جن و انس کے علاوہ ساری مخلوق سنتی ہے، وہ کہتے ہیں :  لوگو!  اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ  کی طرف آ جاؤ، بے شک جو چیز کم ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو زیادہ ہو مگر غفلت میں ڈال دے۔ ‘‘               (المرجع السابق، الحدیث:  ۳۳۱۹،ج۵،ص۱۳۸)

{۱}اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے ارشا د فرمایا:

وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِؕ-وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ (۲۵)   (پ۱۱، یونس: ۲۵)

ترجمۂ کنز الایمان  :  اور اللہ  سلامتی کے گھر کی طرف پکارتا ہے اور جسے چاہے سیدھی راہ چلاتا ہے۔

{۲}

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ (۱) وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ (۲) وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ (۳) اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ (۴) فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ (۵)

وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ (۶) فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ (۷) وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ (۸) وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ (۹) فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ (۱۰)   (پ: ۳۰،اللیل: ۱تا۱۰)

ترجمۂ کنز الایمان  : اور رات کی قسم جب چھا جائے اور دن کی جب چمکے اوراس کی جس نے نر و مادہ بنائے بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے تو وہ جس نے دیا اور پرہیز گاری کی اور سب سے اچھی کو سچ مانا تو بہت جلد ہم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن