دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

ترجمۂ کنز الایمان :  اور جو بخل کرتے ہیں اس چیز میں جو اللہ  نے انہیں اپنے فضل سے دی ہر گز اسے اپنے لئے اچھا نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لئے بُرا ہے عنقریب وہ جس میں بخل کیا تھا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہو گا اور اللہ  ہی وارث ہے آسمانوں اور زمین کا اور اللہ  تمہارے کاموں سے خبر دار ہے۔  (صحیح البخاری،کتاب الزکاۃ،باب اثم مانع الزکاۃ،الحدیث:  ۱۴۰۳،ص۱۱۰)

{19}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ چارچیزیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے اسلام میں فرض فرمائی ہیں جو ان میں سے تین لے کر آئے گا وہ اسے کچھ کام نہ آئیں گی جب تک کہ ان سب کو لے کر نہ آئے:   (۱) نماز (۲) زکوٰۃ  (۳) ماہ ِرمضان کے روزے اور  (۴)   بَیْتُ اللّٰہ شریف کا حج۔ ‘‘   (المسند للامام احمد بن حنبل ، الحدیث:  ۱۷۸۰۴،ج۶،ص۲۳۶)

{20}…حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے  (سفرکے )   لئے ایک ایسا گھوڑا  (یعنی براق)  لایا گیا جواپنا قدم تاحدِ نگاہ رکھتا، حضرت سیدنا جبرائیل  عَلَیْہِ السَّلَام بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ہم سفر تھے، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکچھ ایسے لوگوں کے پاس تشریف لائے جو ایک دن کھیتی بوتے اوردوسرے دن فصل کاٹتے وہ جب بھی فصل کاٹ لیتے تو وہ پہلے کی طرح اُگ آتی۔ ‘‘  آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا کہ  ’’ اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں ؟ ‘‘  انہوں نے عرض کی:  ’’ یہ راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ  کے مجاہدین ہیں ، ان کی نیکیوں میں 700گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ جو خرچ کیا کرتے تھے وہ انہیں اب بھی بہتر اَجر کی صورت میں بعد میں بھی ملتا رہتا ہے۔ ‘‘  پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک ایسی قوم کے پاس سے گزرے جن کے سر پتھروں سے پھوڑے جا رہے تھے، جب وہ پھٹ جاتے تو پہلے کی طرح درست ہو جاتے اور اس معاملے میں ان سے کوئی کوتاہی نہ برتی جاتی، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا :  ’’ اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں ؟ ‘‘  انہوں نے عرض کی ، ’’ یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نماز سے بوجھل ہو جاتے تھے۔ ‘‘  

                پھرآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک ایسی قوم کے پاس سے گزرے جن کے آگے اور پیچھے کاغذ کے پرچے تھے  (جن پر وہ حقوق لکھے تھے جو ان کے ذمہ تھے)  وہ ضریع ،زقوم  (یعنی جہنم کے نہایت کڑوے درخت)  اور جہنم کے پتھر اس طرح چرتے تھے جیسے چوپائے چرتے ہیں ، آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا :  ’’ اے جبرائیل!  یہ کون لوگ ہیں ؟ ‘‘  تو انہوں نے عرض کی:  ’’ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتے تھے اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے ان پر ظلم نہیں کیا اورنہ ہی اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا ہے۔ ‘‘                        (الترغیب والترہیب،کتاب الصدقات،باب الترہیب من منع الزکاۃ،الحدیث: ۱۱۴۵،ج۱،ص۳۶۶)

{21}…شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباذنِ پروردگار، حبیبِ پروردگارعَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :   ’’ خشکی اور تری میں جو مال بھی ضائع ہوتا ہے،وہ زکوٰۃ روک لینے کی وجہ سے ہوتا ہے ،زکوٰۃ روک لینے والا قیامت کے دن جہنم میں ہو گا۔ ‘‘                           (المرجع السابق،الحدیث: ۴۷ / ۱۱۴۶،ج۱،ص۳۶۷)

{22}…حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ صدقہ یا زکوٰۃ جس مال میں بھی مل جائے اسے بربادکر دیتا ہے۔ ‘‘      (شعب الایمان،باب فی الزکاۃ،الحدیث: ۳۵۲۲،ج۳،ص۲۷۳)

                مراد یہ ہے کہ جس مال کا صدقہ ادا نہ کیا جائے وہ صدقہ اس مال کو برباد کر دیتا ہے اس کی دلیل گذشتہ حدیثِ پاک  ہے یا یہ مراد ہے کہ جو غنی ہونے کے باوجود زکوٰۃ لے کر اسے اپنے مال کے ساتھ ملالے وہ صدقہ اس مال کو تباہ کر دے گا یہ تشریح امام احمد بن حنبل رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  نے بیان فرمائی ہے۔

{23}…سرکار ابدِ قرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جن لوگوں پر نماز ظاہر کی گئی تو انہوں نے اسے قبول کر لیا اور زکوٰۃ پوشیدہ رکھی گئی تو وہ اسے کھا گئے وہی لوگ منافق ہیں ۔ ‘‘

 (الترغیب والترہیب،کتاب الصدقات،باب الترہیب من منع الزکاۃ،الحدیث: ۱۱۴۹،ج۱،ص۳۶۸)

{24}…شاہِ ابرار، ہم غریبوں کے غمخوار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جو لوگ زکوٰۃ روک لیتے ہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ان سے بارش روک لیتا ہے۔ ‘‘  (المستدرک،کتاب الجھاد،باب مانقض قوم العھد…الخ،الحدیث:  ۲۶۲۳،ج۲،ص۴۶۱)

{25}…ایک صحیح روایت میں ہے :  ’’ جولوگ زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ انہیں قحط سالی میں مبتلا فرما دیتا ہے۔ ‘‘

 (المعجم الاوسط،الحدیث: ۶۷۸۸،ج۵،ص۱۲۳)

{26}…رسولِ انور، صاحبِ کوثر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اے گروہ مہاجرین ! پانچ خصلتیں ایسی ہیں کہ اگر تم ان میں مبتلا ہو گئے تو تم پر مصیبتیں نازل ہوں گی، میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ سے پناہ چاہتا ہوں کہ تم انہیں پاؤ:   (۱) جب بھی کسی قوم میں فحاشی ظاہر ہوئی اور وہ اسے اعلانیہ کرنے لگے تو ان میں ایسے امراض پھوٹ پڑے جو ان سے پہلے لوگوں میں نہ تھے  (۲) جو لوگ ناپ تول میں کمی کرنے لگے تو ان کی پکڑ قحط سالی، سخت تکلیف اور حکمرانوں کے ظلم سے کی گئی (۳) جن لوگوں نے اپنے اموال کی زکوٰۃ ادا کرنا چھوڑ دی ان سے آسمان کی بارش روک لی گئی اور اگر چوپائے نہ ہوتے تو ان پر بارش نہ ہوتی  (۴) جن لوگوں نے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا عہد تو ڑا ان پر غیر قوم سے دشمن کو مسلط کر دیا گیا تو اس نے ان کا مال چھین لیا اور  (۵) جس قوم کے حکمرانوں نے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی کتاب کے خلاف فیصلے کئے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے ان کے درمیان آپس کے جھگڑے ڈال دئیے۔‘   (سنن ابن ماجہ،ابواب الفتن ، باب العقوبات ،الحدیث:  ۴۰۱۹،ص۲۷۱۸)

{27}…نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظم ہے :  ’’ پانچ چیزیں پانچ چیزوں کا سبب ہیں ۔ ‘‘  عرض کی گئی یارسول اللہ  عَزَّ وَجَلَّو صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! پانچ چیزوں کے پانچ چیزوں کا سبب ہونے سے کیا مراد ہے؟ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’  (۱) جس قوم نے عہد توڑا تو اس پر اُس کے دشمن کو مسلط کر دیا گیا  (۲) جس قوم کے حکمرانوں نے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی کتاب کے خلاف فیصلے کئے تو اُس میں موت پھیل گئی  (۳) جس قوم نے زکوٰۃ ادا نہ کی تو اُس سے بارش روک لی گئی اور  (۴)  جس قوم نے ناپ تول میں کمی کی تو اُس سے سبزہ کو روک لیا گیا اوراُسے قحط سالی نے آلیا۔ ‘‘

 (الترغیب والترہیب،کتاب الصدقات،باب الترہیب من منع الزکاۃ…الخ،الحدیث: ۱۱۵۱،ج۱،ص۳۶۹)

(نوٹ: یہاں پراس حدیثِ پاک میں ۵ ک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن