دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

لوگوں کے سامنے یہ اعمال کیاکرتا تھا لیکن جب تُوتنہائی میں ہوتا تو نافرمانیوں کے ذریعے مجھ سے اعلانِ جنگ کرتا اور مجھ سے نہیں ڈرتا تھا۔ ‘‘  

                حضرت سیدنا عبداللہ  بن مَدِینی رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :  ’’ ہمارا ایک دوست تھا اس نے ہمیں بتایا کہ میں اپنی زمین کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں نماز مغرب کا وقت ہوگیا تو میں قریب کے ایک قبرستان کے پاس آیا اور نماز مغرب ادا کر کے ابھی وہیں بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے قبرستان کی طرف سے رونے کی ایک آواز سنی جس قبر سے رونے کی آواز آرہی تھی میں اس کے قریب آیاتو سنا کہ وہ مردہ کہہ رہا تھا :  ’’ آہ!  بے شک میں روزے رکھا کرتا اور نماز پڑھا کرتا تھا۔ ‘‘  یہ سن کرمجھ پر کپکپی طاری ہوگئی تو میں نے قریب کے لوگوں کو بلایا تو انہوں نے بھی وہ باتیں سنیں ، اس کے بعد میں اپنی زمین کی طرف چلا گیا اور جب دوسرے دن واپس آکر اسی جگہ نماز پڑھی اور غروب آفتا ب کے انتظار میں وہیں ٹھہرا رہا، پھر نماز مغرب ادا کرکے قبرکی جانب کان لگا کر سنا کہ وہ مردہ روتے ہوئے کہہ رہا ہے:   ’’ آہ! میں نماز پڑھا کرتا تھا، میں روزے رکھا کرتا تھا۔ ‘‘  اس کے بعدمیں اپنے گھر لوٹ آیا اور دو مہینے مسلسل بخار میں تپتارہا۔ ‘‘  

                مَیں  ( مصنف رَحْمَۃُاللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ )  کہتا ہوں کہ اسی طرح کاایک واقعہ میرے ساتھ بھی پیش آیا تھا، ہوایوں کہ جب میں چھوٹا  تھا تو پابندی سے اپنے والد صاحب رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہکی قبر پر حاضری دیا کرتا اور قرآن پاک کی تلاوت کیا کرتا تھا ایک مرتبہ رمضان المبارک میں نماز فجر کے فوراًبعد قبرستا ن گیا غالباً وہ رمضان کا آخری عشرہ بلکہ شب قدر تھی، اس وقت قبرستان میں میرے علاوہ کوئی نہ تھا بہرحال ابھی میں نے اپنے والد صاحب رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہکی قبر کے قریب بیٹھ کر قرآن پاک کا کچھ حصہ ہی پڑھا تھا کہ اچانک شدید آہ وبُکا اور رونے دھونے کی آواز سنی، رونے والا بار بار  ’’ آہ ! آہ!  آہ!  ‘‘  کہہ رہا تھا، چونے سے تیار شدہ چمکدار سفید قبر سے نکلنے والی اس آواز نے مجھے گھبراہٹ میں مبتلا کردیا تو میں قراء َت چھوڑ کر وہ آواز سننے لگا، میں نے قبر کے اندر سے عذاب کی آواز سنی، عذاب میں مبتلا شخص اس طرح آہ وزاری کررہاتھا جسے سننے سے دل میں قلق اور گھبراہٹ پیدا ہورہی تھی، میں کچھ دیر تک وہ آواز سنتا رہا پھر جب دن خوب روشن ہوگیا تووہ آوازسنائی دینا بند ہو گئی ،پھر جب ایک شخص میرے قریب سے گزرا تو میں نے اس سے پوچھا :  ’’ یہ کس کی قبر ہے ؟ ‘‘  تو اس نے بتا یا :  ’’ یہ فلاں کی قبر ہے۔ ‘‘  میں نے اس شخص کو بچپن میں دیکھا تھا، یہ کثرت سے مسجد آتا جاتا، نمازوں کو اپنے اوقات میں ادا کرتا اور بے جا گفتگو سے پرہیز کیا کرتا تھا، میں نے چونکہ اسے دیکھا ہوا تھا لہٰذا اس کو پہچان گیا، لیکن اس شخص کی اس موجودہ حالت نے مجھ پر بہت گہرا اثر ڈالا اور مجھے معلوم ہوگیاکہ اس نے زندگی میں اعمالِ صالحہ کو محض اپنا ظاہری لبادہ بنا رکھا تھا، اس کے بعد میں نے اس کے احوال کی حقیقت جاننے والوں سے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو لوگوں نے مجھے بتایا :  ’’ وہ سود کھایا کرتا تھااور ایک تاجر تھا، جب بوڑھا ہوا اور اس کے پاس مال کم رہ گیا تو اس کا ظالم اور خبیث نفس اپنی باقی زندگی میں اس جمع شدہ پونچی سے گزارا کرنے پر راضی نہ ہوا اور شیطان نے اس کے دل میں سود کی محبت کو آراستہ کیا تا کہ اس کے مال میں کمی نہ ہو اوریہی وجہ ہے کہ وہ رمضان بلکہ شب قدر میں بھی اس دردناک عذاب سے دوچارہے ۔

 پھرجب میں نے اس کے علاقے کے ایک شخص کے سامنے اپنا پیش آمدہ واقعہ بیان کیا تو اس نے کہا :  ’’ اس سے زیادہ تعجب خیز واقعہ تو فلاں قاضی کے قاصد  (یعنی پیغام رساں )  عبدالباسط کا ہے۔ ‘‘  میں اس شخص کو بھی جانتا تھا، یہ ابتداء میں قاضیوں کا قاصدتھا پھر مالدار ہوگیا، میں نے پوچھا:  ’’ اس کا واقعہ کیا ہے؟ ‘‘  تو اس نے بتایا :  ’’ جب ہم نے ایک مردہ کو دفنانے کے لئے اس کے قریب قبر کھودی تو اتفاق سے اس کی قبر کھل گئی ہم نے اس کی قبر میں ایک بہت بڑی زنجیردیکھی، ایک بہت بڑاسیاہ کتا اس زنجیر میں اس کے ساتھ بندھا ہوا ا س کے سر پر کھڑا تھا اور اسے اپنے پنجوں اور ناخنوں سے چیرنا پھاڑنا چاہتا تھا، ہم یہ خطرناک منظر دیکھ کر بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے اور جلدی جلدی اس کی قبر کو مٹی سے ڈھانپ دیا۔

                انہی لوگوں نے مجھے بتایا :  ’’ ایسا ہی ایک منظر ہم نے فلاں شخص کی قبر میں بھی دیکھا تھا جب ہم نے اس کی قبر کھودی تو دیکھا کہ اس کے جسم میں سے صرف کھوپڑی باقی بچی ہے اور اس میں چوڑے منہ والی بڑی میخیں ٹھکی ہوئی ہیں گویا کہ وہ ایک بڑا  دروازہ ہے ہمیں اس پر بڑا تعجب ہوا اور ہم نے اسے مٹی سے ڈھانپ دیا۔ ‘‘  

                ایک اور واقعہ بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا:  ’’ ہم نے فلا ں کی قبر کھودی تو اس سے بہت بڑا اژدھا نکلا، وہ اس کے جسم سے لپٹا ہواتھا ہم نے اسے میت سے دور کرنے کی کوشش کی تو اس نے ہم پر پھنکارا جس سے ہم ایک دوسرے پر گر پڑے۔ ‘‘

                 ہم غضب اور معصیت کے سبب ہونے والے قبر کے عذاب سے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی پناہ چاہتے ہیں ۔

                حضرت سیدنا سلیمان بن عبدالجباررَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :  ’’ مجھ سے ایک گناہ سر زد ہوا تو میں نے اسے حقیر جانا پھر جب میں سویا تو خواب میں مجھ سے کہا گیا:   ’’ کسی گناہ کو حقیر نہ جانو اگرچہ وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو کیوں کہ آج جوگناہ تمہارے نزدیک چھوٹا ہے کل وہی گناہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک بہت بڑا ہوگا۔ ‘‘  

                حضرت سیدنا علی بن سلیمان اَنماطی رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :  ’’ میں نے خواب میں حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے بارے میں بیان شدہ اوصاف کی ہیئت وصورت میں اُن کی زیارت کی، وہ فرما رہے تھے:  

لَوْلَاالَّذِیْنَ لَھُمْ وِرْدٌ یَّقُوْمُوْنَا                                            وَآخَرُوْنَ لَھُمْ سِرْدٌیَّصُوْمُوْنَا

لَدَکْدَکَتْ اَرضُکُمْ مِنْ تَحْتِکُمْ سِحْرًا              لِاَنَّکُمْ قَوْمٌ سُوْئٌ لَا تُطِیْعُوْنَا

                ترجمہ:  اگر وہ لوگ نہ ہوتے جن کا وظیفہ ہماری بارگاہ میں قیام کرنا ہے اور وہ لوگ بھی نہ ہوتے جن کا وطیرہ ہمارے لئے روزے رکھنا ہے تو تمہارے نیچے کی زمین خودبخود پھٹ جاتی کیونکہ تم ایک ایسی بری قوم ہو جو ہماری اطاعت نہیں کرتی۔ ‘‘  

                یاد رکھئے!  گناہوں سے روکنے کاسب سے بڑا ذریعہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّکا خوف ، اس کے انتقام کاڈر،اس کے عقاب ، غضب اور پکڑ کااندیشہ ہے:  چنانچہ، اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کافرمانِ عالیشان ہے:  

فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ یُصِیْبَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ (۶۳)   (پ ۱۸،النور:  ۶۳)

ترجمۂ کنزالایمان:  توڈریں وہ جو رسول کے حکم کے خلاف کرتے ہیں کہ انہیں کوئی فتنہ پہنچے یا ان پر درد ناک عذاب پڑے۔

{59}…مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیتعَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک جوان کے نزع کے عالم میں اس کے پاس تشریف لائے اور پوچھا :  ’’ کیسا محسوس کررہے ہو؟ ‘‘ اس نے عرض کی:   ’’ یا رسول اللہ عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم!  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ سے اُمید رکھتا ہوں اور اپنے گناہوں پر خوف زدہ ہوں تو سرکارِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ،باعث نزول سکینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرما یا کہ  ’’ ایسے وقت میں بندے کے دل میں جب یہ دوچیزیں جمع ہوتی ہیں تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اس کی اُمید اسے عطا فرمادیتا ہے اور جس چیز سے بندہ خوف زدہ ہوتا ہے اسے اس سے امن عطا فرما دیتا ہے۔ ‘‘  (جامع الترمذی ابواب الجنائز، باب الرجاء باللہ …الخ،الحدیث: ۹۸۳،ص۱۷۴۵)

                حضرت سیدنا وہب بن ورد رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام فرمایا کرتے تھے:   ’’ جنت کی محبت اورجہنم کا خوف مصیبت پر صبر کرنے کی تلقین کرتا ہے اور بندے کو دنیوی لذات، نفسانی خواہشات اورگناہوں سے دور کرتا ہے۔ ‘‘  

                حضرت سیدنا حسن رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں :   ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!  تمہارے سامنے کئی ایسی قومیں گزر گئیں جن میں سے اگر کوئی دنیا بھر کی کنکریوں کے برابر سونا خرچ کرتا تب بھی اپنے دل میں گناہ کو بڑا جاننے کی وجہ سے نجات حاصل نہ ہونے سے ڈرتا۔ ‘‘  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن