دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

مختارباِذنِ پروردْگارعَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے بارے میں جو عہد لئے گئے ہیں انہیں پورا کرو ان میں سے ایک عہد یہ بھی ہے:

وَ  اِذْ  اَخَذَ  اللّٰهُ  مِیْثَاقَ  الَّذِیْنَ  اُوْتُوا  الْكِتٰبَ  لَتُبَیِّنُنَّهٗ  لِلنَّاسِ    (پ۴، اٰل عمران: ۱۸۷)

ترجمۂ کنز الایمان : اوریاد کروجب اللہ  نے عہدلیا ان سے جنہیں کتاب عطا ہوئی کہ تم ضروراسے لوگوں سے بیا ن کردینا۔

                حضرت سیدناقتادہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :  ’’ اس سے مراد وہ قسمیں ہیں جو زمانۂ جاہلیت میں معاملات پر اٹھائی جاتی تھیں ۔ ‘‘  جبکہ امام زجاج کہتے ہیں :  ’’ عقود سے مراد عہدہیں کیونکہ عہد کسی چیز کو ثابت کرتے ہیں اور عقود بھی احکام اور معاہدے کے ثبوت پر دلالت کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ایمان بھی چونکہ ایک عقد اور عہد ہے یعنی اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی ذات، صفات اور احکام کی معرفت حاصل کرناتو اس اعتبار سے مخلوق پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے وعدے کو نبھاتے ہوئے اللہ  عَزَّ وَجَلَّکے تمام احکام کے سامنے سرِ تسلیم خم کردیں ۔

                لہٰذا گذشتہ آیتِ کریمہ کا معنی یہ ہو گا :  ’’ تم نے اپنے ایمان سے جو مختلف قسم کے عہد و پیمان اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّکے تمام اوامر ونواہی میں اس کی فرمانبرداری کواپنے اوپر لازم ٹھہرا لیا ہے تو اب ان سب عہدوں کو پورا کرو۔ ‘‘

{1}…سیدنا ابن شہابرَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :  ’’  سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جو مکتوب حضرت سیدنا عمرو بن حزم کو نجران بھیجتے وقت عطا فرمایا تھا میں نے اس کی ابتداء میں یہ لکھا ہوا پڑھا :  ’’ یہ وضاحت اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی جانب سے ہے:  

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ-اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ (۱) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآىٕرَ اللّٰهِ وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْهَدْیَ وَ لَا الْقَلَآىٕدَ وَ لَاۤ ﰰ مِّیْنَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رِضْوَانًاؕ-وَ اِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْاؕ-وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْاۘ-وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ (۲) حُرِّمَتْ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ وَ الْمُنْخَنِقَةُ حُرِّمَتْ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَ الْمَوْقُوْذَةُ وَ الْمُتَرَدِّیَةُ وَ النَّطِیْحَةُ وَ مَاۤ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّیْتُمْ- وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ اَنْ تَسْتَقْسِمُوْا بِالْاَزْلَامِؕ-ذٰلِكُمْ فِسْقٌؕ-اَلْیَوْمَ یَىٕسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِؕ-اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاؕ-فَمَنِ اضْطُرَّ فِیْ مَخْمَصَةٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍۙ-فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (۳) یَسْــٴَـلُوْنَكَ مَا ذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْؕ-قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُۙ-وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِیْنَ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ٘-فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ وَ اذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهِ۪-وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ (۴)۶، المآئدۃ: ۱تا۴)

ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو! اپنے قول پورے کروتمہارے لیے حلال ہوئے بے زبان مویشی مگروہ جوآگے سنا یا جائے گا تم کولیکن شکار حلال نہ سمجھو جب تم احرام میں ہوبے شک اللہ  حکم فرماتاہے جوچاہے ، اے ایمان والوحلال نہ ٹھہرا لو اللہ  کے نشان اور نہ ادب والے مہینے اور نہ حرم کو بھیجی ہوئی قربانیاں اور نہ جن کے گلے میں علامتیں آویزاں اور نہ ان کا مال وآبرو جو عزت والے گھر کا قصد کر کے آئیں اپنے رب کا فضل اور اس کی خوشی چاہتے اور جب احرام سے نکلو تو شکار کر سکتے ہو اور تمہیں کسی قوم کی عداوت کہ انہوں نے تم کو مسجد حرام سے روکا تھا زیادتی کرنے پر نہ ابھارے اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو اور اللہ  سے ڈرتے رہو    بے شک اللہ  کا عذاب سخت ہے تم پرحرام ہے مردار اورخون اور  سور کا گوشت اور وہ جس کے ذبح میں غیرخدا کا نا م پکاراگیا اور وہ جو گلا گھونٹنے سے مرے اوربے دھار کی چیزسے مارا ہوااورجوگرکرمرا اور جسے کسی جانورنے سینگ مارا اورجسے کوئی درندہ کھاگیا مگرجنہیں تم ذبح کر لو اور جو کسی تھان پرذبح کیا گیا اورپانسے ڈال کر بانٹا کرنا یہ گناہ کا کام ہے آج تمہارے دین کی طرف سے کافروں کی آس ٹوٹ گئی تو ان سے نہ ڈرواورمجھ سے ڈروآج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کا مل کردیا اور تم پراپنی نعمت پوری کردی اورتمہارے لیے اسلام کودین پسندکیا تو جو بھوک پیاس کی شدت میں ناچارہویوں کہ گناہ کی طرف نہ جھکے توبے شک اللہ  بخشنے والا مہربان ہے ،اے محبوب تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال ہواتم فرمادوکہ حلال کی گئیں تمہارے لیے پاک چیزیں اورجوشکاری جانورتم نے سدھا لیے انہیں شکارپردوڑ اتے جوعلم تمہیں خدا نے دیا اس سے انہیں سکھا تے توکھاؤاس میں سے جووہ مارکرتمہارے لیے رہنے دیں اوراس پراللہ  کانام لواوراللہ  سے ڈرتے رہوبے شک اللہ  کوحساب کرتے دیرنہیں لگتی۔

                حضرت سیدنا امام اعظم علیہ رحمۃاللہ  الاکرم کے نزدیک اس آیت کا حکم عام ہے اس سے انہوں نے عید کے دن کے روز ے کی نذر صحیح ہونے پراستدلال کیا ہے اور اسے اللہ  تعالیٰ کے ان فرامین:  ’’  یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ  (پ۲۹،الدھر: ۷) ترجمۂ کنز الایمان :  اپنی منتیں پوری کرتے ہیں ۔ ‘‘ اور ’’  وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْاۚ-  (پ۲،البقرۃ: ۱۷۷) ترجمۂ کنز الایمان : اور اپنا قول پورا کرنے والے جب عہد کریں ۔ ‘‘ کے ساتھ مزید پختہ کیانیز حدیث پاک میں ہے کہ حضور نبی کریم،رء ُوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ’’ اپنی نذرکو پورا کرو۔ ‘‘  (صحیح البخاری، کتاب الایمان والنذور،با ب اثم من لایفی بالنذر،الحدیث: ۶۶۹۷،ص۵۵۹)

                یوں ہی آپ رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہنے خیارِمجلس کے انکارپر بھی استدلال کیاہے کیونکہ عقدمنعقدہوچکا (تواختیارباقی نہ رہے گا) نیز اکٹھی دی جانے والی تین طلاقوں کی حرمت پربھی استدلال کیاہے کیونکہ نکاح ایک عقد ہے جسے اللہ  تعالیٰ کے اس فرمان:    ’’  اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ-  (پ۶، المآئدۃ: ۱) ترجمۂ کنز الایمان : اپنے قول پورے کرو۔ ‘‘ کی وجہ سے ختم کرناحرام ہے پھریہ کہ ایک طلاق کا حرام نہ ہوناتواجماع کی وجہ سے ہے لہٰذا جوایک کے علاوہ ہے  (یعنی اکٹھی تین طلاقیں ) اس میں حکم اپنی اصل (یعنی حرمت)  پر باقی رہے گا۔

                 سیدنا امام شافعی علیہ رحمۃاللہ  الکافی  نے ان تینوں مسائل میں امام اعظم رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہسے اختلاف کیاہے ۔

                وہ فرماتے ہیں :  ’’ اس آیت کریمہ (یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ-  (پ۶، المائدۃ: ۱) ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والواپنے قول پورے کرو۔) کے عام حکم میں اس صحیح حدیث پاک سے تخصیص ثابت ہے کہ  ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی میں کوئی نذر نہیں ہوتی۔ ‘‘

  (فتح الباری، شرح صحیح البخاری،کتاب الایمان والنذور،باب النذرفیمالایملک الخ،ج۱۱،ص۵۰۲ملخصاً)

                 اور اس صحیح حدیث سے خیارمجلس کی تخصیص ثابت ہے :  ’’ دوخریدوفروخت کرنے والوں کوجداہونے سے پہلے اختیارحاصل ہے۔ ‘‘    (السنن الکبری للامام بیہقی ، کتاب البیوع، باب المتبایعان بالخیارالخ،الحدیث:  ۱۰۴۳۴،ج۵،ص۴۴۲)

                 (اوراکٹھی طلاقوں کے جائزہونے کی قیاس جلی سے تخصیص ثابت ہے کہ) اگرایک طلاق کودوسری طلاق کے ساتھ جمع کرناحرام ہوتا تو وہ نافذنہ ہوتی پس جب اس کانافذہونابالاجماع ثابت ہے تویہ اس کے حلال (یعنی جائز) ہونے پردلیل ہے اور عقود کا نافذ ہو جانا اس کے حلال ہونے کاتقاضاکرتا ہے اوراس پروہ صحیح حدیث پاک بھی دلالت کرتی ہے :  ’’  لعان کرنے والے نے نافذ ہونے کا گمان کرتے ہوئے اکٹھی تین طلاقیں دیں اورحضورنبی کریم،رء ُوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے ایساکرنے سے منع نہ فرمایا۔ ‘‘  اگرتین طلاقوں کواکٹھاکرناحرام ہوتاتوپھرتووہ حرام کام کرنے والاہوتاجس سے اسے منع کرناواجب ہوتاپس جب حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے ایساکرنے سے منع نہ فرمایاتویہ اس کے جائزہونے پردلیل ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن