دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

{12}…حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بہتر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل پرہیزگاری ہے، جو شخص کسی راستے پر علم کی تلاش میں نکلتا ہے اللہ  عَزَّ وَجَلَّاس کی وجہ سے اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتا ہے، بے شک فرشتے طالب علم سے خوش ہو کر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ، عالمِ دین کے لئے زمین وآسمان والے یہا ں تک کہ پانی میں مچھلیاں بھی استغفار کرتی ہیں ، عالم کو عابد پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسی چاند کو دیگر ستاروں پرہے، علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰیانبیاء کرام  علیہم الصلوٰۃ والسلام کے وارث ہیں ، انبیاء کرام  علیہم الصلوٰۃ والسلام درہم ودینارکا وارث نہیں بناتے بلکہ وہ توعلم کا وارث بناتے ہیں ، لہٰذا جس نے علم حاصل کیا اس نے پورا حصہ پا لیا۔ ‘‘       

 (جامع الترمذی، ابواب العلم، باب ماجاء فی فضل الفقہالخ،الحدیث: ۲۶۸۲،ص۱۹۲۲)

 (المستدرک،کتا ب العلم، باب فضل العلم الخ،الحدیث: ۳۲۰،ج۱،ص۲۸۳)  

{13}…حضرت سیدنا صفوان بن عسال رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  نے عرض کی:   ’’ یا رسول اللہ  عَزَّ وَجَلَّوصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  میں علم حاصل کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں ۔ ‘‘ تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ طالبِ علم کو مرحبا (یعنی کشادہ دلی سے خوش آمدید ) !  بے شک طالب علم کو فرشتے اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں ، پھر وہ طالب علم سے طلبِ علم کی وجہ سے محبت کرتے ہوئے قطار درقطارآسمانِ دنیا تک پہنچ جاتے ہیں ۔ ‘‘                       (المعجم الکبیر،الحدیث: ۷۳۴۷،ج۸،ص۵۴)

{14}…اللّٰہکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ اے ابوذر!  تیرا صبح کے وقت کتاب اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی ایک آیت سیکھنے کے لئے نکلنا تیرے لئے 100رکعت ادا کرنے سے بہتر ہے اور تیرا صبح کے وقت علم کا ایک باب سیکھنے کے لئے نکلنا خواہ تواس پرعمل کرے یا نہ کرے تیرے لئے 1000رکعت ادا کرنے سے بہتر ہے۔ ‘‘

 (سنن ابن ماجہ،ابواب السنۃ ، باب ثواب معلم الناس خیرا،الحدیث: ۲۱۹،ص۲۴۹۰)

{15}…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ دنیا ملعون ہے اوراللہ  عَزَّ وَجَلَّکے ذکر، اس کے ولی یعنی دوست اور دینی علم پڑھنے اور پڑھانے والے کے سوااس کی ہرچیزبھی ملعون ہے۔ ‘‘

 (سنن ابن ماجہ،ابواب الزھد ، باب مثل الدنیا،الحدیث: ۴۱۱۲،ص۲۷۲۷)

{16}…دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ موت کے بعدمؤمن کواس کے عمل اور نیکیوں میں سے جو چیزیں حاصل ہوتی ہیں ان میں سے چند یہ ہیں :   (۱) اس کا وہ علم جو اس نے پھیلایا (۲) نیک بچہ چھوڑ کر مرا  (۳) مصحف یعنی قرآن کریم جسے ورثہ میں چھوڑا  (۴) مسجد بنائی (۵) مسافرکے لئے مکان بنادیا (۶) نہر جاری کر دی اور  (۷) اپنی زندگی اورصحت میں اپنے مال سے ایسا صدقہ نکالا جو اُسے موت کے بعد بھی ملتا رہے۔ ‘‘

 (سنن ابن ماجہ، ابواب السنۃ ، باب ثواب معلم الناس خیرا،الحدیث: ۲۴۲،ص۲۴۹۲)

{17}…رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ آدمی اپنے بعد جو بہترین چیزیں چھوڑتا ہے وہ یہ 3چیزیں ہیں :   (۱) نیک بچہ جواس کے لئے دعا کرے (۲) صدقہ جاریہ جس کا اجر اسے ملتا رہے اور  (۳) وہ علم جس پراس کے بعدبھی عمل کیا جاتا رہے۔ ‘‘ المرجع السابق، الحدیث:  ۲۴۱،ص۲۴۹۲)

{18}…خاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اس اُمت کے علماء دو طرح کے فرد ہیں :   (۱) وہ شخص جسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے علم عطا فرمایا تو اس نے اسے لوگوں کے لئے خرچ کیا اور اس کے عوض نہ تو کوئی خواہش پوری کی اور نہ ہی اس کے بدلے مال خریدا، یہی وہ شخص ہے جس کے لئے سمندر کی مچھلیاں ، خشکی کے جانور اور فضاء میں پرندے استغفار کرتے ہیں  (۲)  وہ شخص جسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے علم عطا فرمایا تو اس نے اسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّکے بندوں سے چھپایا، اس کے ذریعے خواہش پوری کی اور مال خریدا، یہی وہ شخص ہے جسے قیامت کے دن آگ کی لگام پہنائی جائے گی اور ایک منادی ندا دے گا:  ’’ یہ وہ شخص ہے جسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے علم عطا فرمایا تو اس نے اسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّکے بندوں سے چھپا لیا اور اس کے ذریعے خواہشات پوری کیں اور مال خریدا۔ ‘‘  اُس کے حساب سے فارغ ہونے تک یہی نداء ہوتی رہے گی۔ ‘‘    (المعجم الاوسط، الحدیث:  ۷۱۸۷،ج۵، ص۲۳۷)

{19}…سیِّدُ المبلّغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ عالم کو عابد پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسی فضیلت مجھے تمہارے ادنیٰ شخص پر حاصل ہے،اوربے شک اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ ، اس کے فرشتے اور زمین وآسمان والے یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنے سوراخوں میں اور مچھلیاں پانی میں لوگوں کوخیر سکھانے والے کی بھلائی کی خواہاں رہتی ہیں ۔ ‘‘

 (جامع الترمذی، ابواب العلم، باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ،الحدیث: ۲۶۸۵،ص۱۹۲۲)

{20}…مَحبوبِ ربُّ العٰلمین، جنابِ صادق و امینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّقیامت کے دن علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰیسے ارشاد فرمائے گا: میں نے اپناعلم اورحلم تمہیں اسی لئے دیاتھا کہ میں تمہاری خطائیں معاف کرنے کاارادہ رکھتا تھا اورمجھے کوئی پرواہ نہیں ۔ ‘‘                       (الآلیٔ المصنوعۃ،کتاب العلم، ج۱،ص۲۰۲،مفہومًا)

                اس حدیث پاک میں علم اورحلم کی اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی طرف اضافت ان علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰیکے باعمل اورمخلص ہونے کی صراحت کرتی ہے۔       

{21}…تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ علم دو طرح کے ہیں ،وہ علم جو دل میں ہو اور یہی علم نافع ہوتا ہے، جبکہ وہ علم جو زبان پر ہے وہی آدمی پر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی حجت ہے۔ ‘‘

 (الترغیب والترہیب، کتاب العلم، باب الترغیب الرحلۃ فی طلب العلم، الحدیث:  ۱۴۰،ج۱،ص۷۴)

{22}…مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جو بھلائی سیکھنے یا سکھانے کے لئے مسجد کی طرف جائے اسے کامل حج کرنے والے جیسا ثواب ملے گا۔ ‘‘     (المعجم الکبیر،الحدیث: $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن