دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

کبیرہ نمبر44:                                                              علم چھپانا

                اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الْهُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِی الْكِتٰبِۙ-اُولٰٓىٕكَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَۙ (۱۵۹)   (پ۲، البقرۃ: ۱۵۹)

 ترجمۂ کنز الایمان : بے شک وہ جوہماری اتا ری ہوئی روشن باتوں اور ہدایت کوچھپاتے ہیں بعد اس کے کہ لوگوں کے لئے ہم اسے کتاب میں واضح فرماچکے ان پراللہ  کی لعنت ہے اورلعنت کرنے والوں کی لعنت۔

                حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہمَا  اورمفسرین کرام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰیکی ایک جماعت کے نزدیک یہ آیتِ مبارکہ نصاریٰ کے حق میں نازل ہوئی۔

                ایک قول یہ ہے کہ یہ یہودیوں کے حق میں نازل ہوئی کیونکہ وہ تورات میں موجودنور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اوصاف چھُپاتے تھے۔

                جبکہ ایک قول یہ ہے کہ یہ  (حکم میں )  عام ہے اوریہی درست ہے کیونکہ الفاظ کے عموم کا اعتبار ہوتا ہے سبب کے خصوص کا نہیں کیونکہ حکم کو مناسب وصف پر مرتب کرنا علت بیان کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور دین چھپانا یقینا لعنت کے استحقا ق کے مناسب ہے، لہٰذا وصف کے عام ہونے کی صورت میں حکم کا عموم ثابت ہو جائے گا۔

                نیز صحابہ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان  کی ایک جماعت نے اس آیتِ مبارکہ کے عموم کی صراحت بھی کی ہے جیسا کہ اُم المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہَا  نے ارشاد فرمایا :  ’’ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے نازل کردہ احکامات میں سے کچھ بھی نہیں چھپایا۔ ‘‘  

                حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  نے اس آیتِ مبارکہ سے استدلال کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :  ’’ اگر یہ اور اس جیسی دوسری آیاتِ مبارکہ نہ ہوتیں تو ہر گز اتنی کثرت سے روایات بیان نہ ہوتیں ۔ ‘‘

{۱}اللہ  عَزَّ وَجَلَّ مزید ارشاد فرماتاہے:  

اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ یَشْتَرُوْنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًاۙ-اُولٰٓىٕكَ مَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ اِلَّا النَّارَ وَ لَا یُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ لَا یُزَكِّیْهِمْۖ-ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ (۱۷۴) اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰى وَ الْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِۚ-فَمَاۤ اَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ (۱۷۵)   (پ۲، البقرۃ: ۱۷۴۔۱۷۵)

ترجمۂ کنز الایمان : وہ جوچھپا تے ہیں اللہ  کی اتاری کتاب اوراس کے بدلے ذلیل قیمت لے لیتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ ہی بھرتے ہیں اوراللہ  قیامت کے دن ان سے بات نہ کرے گا اورنہ انہیں ستھرا کرے اوران کے لئے درد ناک عذاب ہے وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی مول لی اوربخشش کے بدلے عذاب توکس درجہ انہیں آگ کی سہا ر (برداشت )  ہے۔

{۲}

وَ  اِذْ  اَخَذَ  اللّٰهُ  مِیْثَاقَ  الَّذِیْنَ  اُوْتُوا  الْكِتٰبَ  لَتُبَیِّنُنَّهٗ  لِلنَّاسِ   وَ  لَا  تَكْتُمُوْنَهٗ٘-فَنَبَذُوْهُ  وَرَآءَ  ظُهُوْرِهِمْ  وَ  اشْتَرَوْا  بِهٖ  ثَمَنًا  قَلِیْلًاؕ-فَبِئْسَ   مَا  یَشْتَرُوْنَ (۱۸۷)   (پ۴، اٰل عمران: ۱۸۷)

ترجمۂ کنز الایمان : اوریاد کروجب اللہ  نے عہد لیا ان سے جنہیں کتاب عطا ہوئی کہ تم ضروراسے لوگوں سے بیان کردینا اورنہ چھپانا توانہوں نے اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا اوراس کے بدلے ذلیل دام حاصل کیے تو کتنی بری خریداری ہے۔

                یہ دونوں آیتیں اگرچہ سرکارِ والا تَبار،بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اوصاف چھپا نے کی وجہ سے  یہودیوں کے بارے میں نازل ہوئیں مگر چونکہ اعتبار الفاظ کے عموم ہی کا ہوتا ہے جیسا کہ ہم ثابت کر چکے ہیں ۔

                ایک قول یہ بھی ہے کہ مذکورہ آیتِ مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جو شخص عقلی دلائل کے محتاج کے سامنے دین کے ارکان کو عقلی دلائل سے مزین کر کے بیان کرنے پر قادر ہو پھر بھی بیان نہ کرے یا حاجت کے باوجود احکامِ شرع میں سے کوئی بات چھپائے تو اسے یہ وعید لاحق ہو کر رہے گی۔

                لغت میں لَعْنَۃ کے معنی دوری کے ہیں اور شرع میں رحمت سے دوری کو لَعْنَۃ کہتے ہیں ۔ لعنت کرنے والے زمین کے چوپائے اور حشرات  (یعنی کیڑے مکوڑے)  ہیں ، وہ کہتے ہیں :  ’’ بنی آدم کے گناہوں کی وجہ سے ہم سے بارش روک دی گئی۔ ‘‘

{۱}اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے:  

رَاَیْتُهُمْ لِیْ سٰجِدِیْنَ (۴)   (پ۱۲، یوسف: ۴)

ترجمۂ کنز الایمان : انہیں اپنے لئے سجدہ کرتے دیکھا۔

{۲}

فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ (۴۰)   (پ: ۲۳، یٰسٓ: ۴۰)

ترجمۂ کنز الایمان : گھیرے میں تیررہا ہے۔

{۳}

اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ (۴)   (پ۱۹، الشعرآء: ۴)

ترجمۂ کنز الایمان : کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضورجھکے رہ جائیں ۔

                ایک قول یہ ہے :  ’’ ان سے مراد مؤمن جنات اور انسانوں کے علاوہ ہرچیز ہے۔ ‘‘  اسی طرح بعض مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰینے ان سے مراد ملائکہ، انبیاء کرام علَیھمُ السّلام اور اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللہ  تَعَالٰیوغیرہ کو قرار دیا ہے، مگر سیدنا زجاج رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہنے ملائکہ اورمؤمنین والے قول کو درست کہا ہے۔اور امام قرطبی رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہنے اس کا جواب اس طرح دیا ہے کہ ابن ماجہ میں یہ روایت موجود ہے کہ شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، باذنِ پروردگارعَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اَللاَّعِنُوْنَ یعنی لعنت کرنے والوں کی تفسیر زمین کے رینگنے والے جانوروں سے کی ہے۔

                حضرت سیدنا حسن بصری رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  ارشاد فرماتے ہیں :  ’’ ان سے مراد اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے تما م بندے ہیں ۔ ‘‘  بعض کا کہنا ہے کہ یہ آیتِ مبارکہ علم چھپانے کے کبیرہ گناہ ہونے پر دلالت کرتی ہے کیونکہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے اس پر لعنت کو واجب کیاہے اور پسِ پشت ڈال دینا شدید اعراض کرنے سے کنایہ ہے جبکہ ثَمَنٌ قَلِیْلٌ سے مراد وہ مال ہے جسے وہ لوگ علم میں سردارہونے کی وجہ سے اپنے ماتحتوں سے وصول کرتے تھے۔ ’’ فَبِئْسَ مَایَشْتَرُوْنَ ‘‘  کامعنی ہے کہ ان کی خریداری بہت بری ہے اور اس میں ان کا نقصان بھی ہے۔

                علم چھپانے کی وعید میں بہت سی احادیث بھی آئی ہیں :

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن