دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1) | (جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

book_icon
(جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد-اوّل

بد عہد،غدار،خائن اور دھوکے باز کی مذمت

{43}…حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ قیامت کے دن ہر خیانت کرنے والے کے لئے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا جس سے اس کی پہچان ہو گی۔ ‘‘

 (کنزالعمال،کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال،باب الغدر، الحدیث: ۷۶۸۶،ج۳،ص۲۰۷)

{44}…سرکارمدینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:   ’’ قیامت کے دن ہر خائن کے لئے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا :  ’’ سن لو!  یہ فلاں بن فلاں کی خیانت ہے۔ ‘‘  (صحیح مسلم، کتاب الجہاد، باب تحریم الغدر،الحدیث: ۴۵۳،ص۹۸۶)

{45}…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ قیامت کے دن خائن کی سرین  (یعنی پچھلے مقام) پر ایک جھنڈا گاڑا جائے گا جس سے اس کی پہچان ہو گی۔ ‘‘

 (المسندللامام احمد بن حنبل،مسند ابی سعید الخدری ، الحدیث: ۱۱۳۰۳،ج۴،ص۷۰)

{46}…دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ قیامت کے دن ہرخائن کے لیے ایک جھنڈاہوگاجس سے اس کی پہچان ہوگی۔ ‘‘   (صحیح البخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ،باب اثم الفادر…الخ،الحدیث: ۳۱۸۶،ص۲۵۸)

{47}…رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جب اللہ  عَزَّ وَجَلَّ قیامت کے دن اولین وآخرین کو جمع فرمائے گا تو ہر دھوکے بازکے لئے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا پھر کہا جائے گا :  ’’ یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔ ‘‘

 (صحیح مسلم،کتاب الجہاد، باب تحریم الغدر،الحدیث: ۴۵۲۹،ص۹۸۶)

{48}…نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ بدعہدی کرنے والے ہر شخص کے لیے قیامت کے دن اس کی بدعہدی کے مطابق جھنڈا گاڑا جائے گا۔ ‘‘  (سنن ابن ماجہ، ابواب الجھاد،باب البیعت،الحدیث: ۲۸۷۳، ص۲۶۵۰)

{49}… حضرت سیدنا ابو سعید رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ ہر خائن کے لئے قیامت کے دن ایک عَلَم ہو گا جسے اس کی خیانت کے مطابق بلند کیا جائے گا، سن لو!  حکمران سے بڑا خیانت کرنے والا کوئی نہ ہو گا۔ ‘‘       (صحیح مسلم، کتاب الجہاد، باب تحریم الغدر،الحدیث: ۴۵۳۸،ص۹۸۶)

{50}…شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ قیامت کے دن غدار کا جھنڈا اس کی سرین پرنصب ہوگا۔ ‘‘                     (المعجم الکبیر،الحدیث: ۱۶۴،ج۲۰،ص۸۶)

{51}… حضرت سیدنا ابو سعید رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امینصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ قیامت کے دن غدارکاجھنڈااس کی سرین پرہوگا۔ ‘‘

 (صحیح مسلم، کتاب الجہاد، باب تحریم الغدر،الحدیث: ۴۵۳۷،ص۹۸۶)

{52}…تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جب تک لوگ اپنے آپ سے غداری نہ کرنے لگیں ہر گز ہلاک نہ ہوں گے۔ ‘‘     (سنن ابی داؤد، کتاب الملاحم، باب الامروالنھی،الحدیث: ۴۳۴۷،ص۱۵۴۰)

 {53}…سید عالم،نورمجسّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ مکروفریب جہنم میں  (لے جانے والے) ہیں ۔ ‘‘

 (شعب الایمان، باب فی الامانات…الخ،الحدیث: ۵۲۶۸،ج۴،ص۳۲۴)

{54}…مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ مکروفریب اور خیانت جہنم میں  (لے جانے والے )  ہیں ۔ ‘‘    (المستدرک ،کتاب الاھوال،باب تحشرھذہ الامۃ…الخ،الحدیث: ۸۸۳۱،ج۵،ص۸۳۳)

{55}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جس نے کسی مومن کونقصان پہنچایا یا اس کے ساتھ فریب کیا وہ ملعون ہے۔ ‘‘      (جامع الترمذی، ابواب البروالصلۃ،باب ماجاء فی الخیانۃ…الخ،الحدیث: ۱۹۴۱،ص۱۸۴۷)

{56}…سرکارِمدینہ،صاحبِ معطرپسینہ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ جس نے کسی عورت کواس کے شوہریاغلام کواس کے آقا کی سرکشی پر ابھارا وہ ہم میں سے نہیں ۔ ‘‘   (سنن ابی داؤد،کتاب الادب،باب فیمن خبب مملوکا…الخ،الحدیث: ۵۱۷۰،ص۱۶۰۱)

{57}…نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جس نے کسی عورت کواس کے شوہر یا غلام کواس کے آقا کی سرکشی اور نافرمانی پرابھارا وہ ہم میں سے نہیں ۔ ‘‘    (سنن ابی داؤد،کتاب الطلاق ،باب فمن ۔۔۔ امراۃ …الخ ، ۲۱۷۵،ص۱۳۸۳ )

{58}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جس نے ہمارے ساتھ بددیانتی کی وہ ہم میں سے نہیں اور مکروفریب جہنم میں  (لے جانے والے) ہیں ۔ ‘‘      (المعجم الکبیر،الحدیث: ۱۰۲۳۴،ج۱۰،ص۱۳۸)

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن