دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Kay Khatrat | جہنم کے خطرات

book_icon
جہنم کے خطرات

(۳، ۴، ۵) بہارِ شریعت :    فقہ حنفی کی عالم بنانے والی  کتاب  ’’بہارِ شریعت‘‘ جو عقائدِ اسلامیہ اور ان سے متعلق مسائل پر مشتمل ہے ۔تمام حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کے معانی بھی حاشیے میں لکھ دئیے گئے ہیں ۔اس کے اب تک (۴)حصے شائع ہوچکے ہیں ، بقیہ پر کام جاری ہے۔

(۶) اسلامی زندگی :  اس کتاب میں ان رسومات کا بیان ہے جو معمولی فرق کے ساتھ پاک وہند میں رائج ہیں ۔اس کتاب کو نئی کمپوزنگ، مکرر پروف ریڈنگ، ضروری تسہیل وحواشی، دیگر نسخوں سے مقابلے ، آیاتِ قرآنی کے ترجمے و محتاط تطبیق اورتصحیح، حوالہ جات کی تخریج، عربی وفارسی عبارات کی درستگی اور پیرابندی وغیرہ، نیز مآخذ و مراجع کی فہرست کے ساتھ شائع کیاجارہا ہے۔

(۶) آئینۂ قیامت : یہ کتاب شہنشاہ سخن، استادزمن، برادر اعلی حضرت مولانا حسن رضا خان علیہ رحمۃ المنان نے تحریر فرمائی۔جس میں امامِ عالی مقام حضرت امامِ حسین رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت کا مختصر بیان ہے ۔اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت، عظیم المرتبت، پروانۂ شمع رسالت، عاشق ماہ نبوت مولانا امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الحنان سے جب ذکرِ شہادت سے متعلق سوال کیا گیا توآپ نے جواباً ارشاد فرمایا : ’’مولاناشاہ عبدالعزیز صاحب کی کتاب جو عربی میں ہے وہ یا حسن میاں مرحوم میرے بھائی کی کتاب ’’ آئینۂ قیامت‘‘میں صحیح روایات ہیں انہیں سننا چاہیے، باقی غلط روایات کے پڑھنے سے نہ پڑھنا اور نہ سننا بہت بہتر ہے۔‘‘  (ملفوظات اعلی حضرت، حصہ دوم، ص۲۵۱)

      الحمد للہ   عَزَّوَجَلَّ    !  طباعت ِجدید ہ کے لئے ان امورکا اہتمام کیاگیا؛(۱)کتاب کی نئی کمپوزنگ(۲)مکرر پروف ریڈنگ (۳)دیگر نسخوں سے مقابلہ(۴)حوالہ جات کی تخریج (۵)عربی وفارسی عبارات کی درستگی(۶) پیرابندی (۷)آیات کا ترجمہ کنزالایمان کے مطابق اورآخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آخری صفحات میں شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز تألیف فیضانِ سنت جلد اوّل سے فضائل ِ عاشورہ بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

٭٭٭٭٭٭

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن