30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔ متلاشیانِ حق کے لئے نور کا مینارہ ہے ۔ (کل صفحات : 142)
(۱۲) اربعین حنفیہ : یہ کتاب فقیہ اعظم حضرت علامہ ابویوسف محمد شریف نقشبندی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تالیف ہے ۔ جس میں نماز سے متعلق چالیس احادیث کو جمع کیا گیا ہے اور اختلافی مسائل میں حنفی مذہب کی تقویت نہایت مدلل انداز میں بیان کی گئی ہے ۔ (کل صفحات : 112)
(۱۳) طلاق کے آسان مسائل : اس فقہی کتاب میں مسائل طلاق کو عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی بنا پر طلاق سے متعلق عوام الناس میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا کافی حد تک ازالہ ہوسکتاہے ۔ (کل صفحات : 30)
(۱۴) توبہ کی روایات وحکا یات : توبہ کی اہمیت وفضائل اور توبہ کرنے والوں کی حکایات پر مشتمل کتاب ہے۔ (کل صفحات : 124)
(۱۵)آداب مرشدِ کامل (مکمل پانچ حصے ) : مرشِدِ کامل کے آداب سمجھنے کیلئے ’’آدابِ مُرشِدِ کامل‘‘ کے مکمل پانچ حصوں پرمشتمل اس کتاب میں شریعَت و طریقت سے متعلق ضَروری معلومات پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ (کل صفحات : تقریباً 200)
(۱۶) کامیاب طالب علم کیسے بنیں ؟ : اس کتاب میں علم کے فضائل ، طلبِ علم کی نیتوں ، اسباق کی پیشگی تیاری اور ترجمے میں مہارت حاصل کرنے کا طریقہ، کامیاب طالب العلم کون ؟ وغیرھم موضوعات کا بیان ہے ۔ (کل صفحات : تقریباً 63)
(۱۷) ٹی وی اور مُووی : اس رسالے میں ٹی وی اور مُووی کے ناجائز استعمال کی تباہ کاریوں اور جائز استعمال کی مختلف صورتوں اور فی زمانہ اس کی ضرورت کا بیان ہے ۔(کل صفحات : 32)
(۱۸) فتاوی اہل سنت : اس سلسلے میں سات حصے شائع ہوچکے ہیں ۔
(۱۹) مفتیٔ دعوتِ اسلامی : دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مفتی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے حالاتِ زندگی پر مشتمل تالیف ہے۔
(۲۰) تنگ دستی کے اسباب : اس رسالے میں احادیثِ مبارَکہ کی روشنی میں تنگدستی کے اسباب اور آخِر میں ان کا حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔(کل صفحات : 33)
(۲۱) عطاری جن کا غسلِ میت : جنّات سے متعلق معلومات پر مشتمل مختصر رسالہ ہے ۔(کل صفحات : 24)
(۲۲) غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے حالات : حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی سیرت ِ مبارکہ اور دلچسپ حکایات پر مشتمل کتاب ہے۔(کل صفحات : 106)
(۲۳) قبر کھل گئی : اس کتاب میں مذہبِ اِسلام کی حقانیت پر مبنی، عاشقانِ رسول کی قبریں کھلنے کے ایمان افروز واقعات ہیں ۔(کل صفحات : 48)
(۲۴) قبرستان کی چڑیل : اس رسالے میں بھی جنات کے حوالے سے معلومات ہیں ۔(کل صفحات : 24)
(۲۵) دعوتِ اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات : اس رسالے میں مجلس فیضانِ قران کا تعارف اور جیل خانہ جات میں پیش آنے والی مدنی بہاروں کا تذکرہ ہے ۔ (کل صفحات : 24)
(۲۶) رہنمائے جدول برائے مدنی قافلہ : مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشِقان رسول کے لئے انمول تحفہ ہے ۔(کل صفحات : 255)
(شعبہ تراجمِ کتب )
(۱) شاہراہ اولیائ : یہ رسالہ سیدنا امام محمد غزالی رحمۃ اللہ تَعَالٰی علیہکی تصنیف ’’مِنْہَا جُ الْعَارِفِیْنَ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے ۔اس رسالے میں امام غزالی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے مختلف موضوعات کے تحت منفرد انداز میں غور وفکریعنی’’فکرِ مد ینہ ‘‘ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے ۔(کل صفحات : 36)
(۲) حسنِ اخلاق : یہ کتاب دنیائے اسلام کے عظیم محدث سیدنا امام طبرانی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی شاہکار تألیف ’’مَکَا رِمُ الْاَخْلَا ق‘‘ کا ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں امام طبرانی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اخلاق کے مختلف شعبوں کے متعلق احادیث جمع کی ہیں ۔ (کل صفحات : 74)
(۳) اَلدَّعْوَۃُ اِلٰی الْفِکْرِ (عربی) : یہ کتاب’’دعوت ِ فکر ‘‘کا عربی ترجمہ ہے جس میں بدمذہبوں کو اپنی رَوِش پر نظرثانی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ (کل صفحات : 148)
(۴) راہِ علم : یہ رسالہ ’’تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّم طَرِیقَ التَّعَلُّمْ ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے جس میں ان امور کا بیان ہے جن کی رعایت راہ علم پر چلنے والے کے لئے ضروری ہے ۔اور ان باتوں کاذکر ہے جن سے اجتناب معلم ومتعلم کے لئے ضروری ہے ۔ (کل صفحات : 102)
(۵) بیٹے کو نصیحت : یہ امام غزالی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی کتاب’’اَیُّھَاالْوَلَد‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔ بچوں کی تربیت کے لیے لاجواب کتاب ہے اس میں اخلاص، مذمت مال اور توکل جیسے مضامین شامل ہیں ۔ (کل صفحات : 64)
(۶) جنت میں لے جانے والے اعمال : یہحافظ محمد شرفُ الدین عبدالمُؤمِن بن خَلف دَمیاطی رحمۃ اللہ تَعَالٰی علیہ کی تالیف’’ اَلْمَتْجَرُ الرَّابِحُ فِیْ ثَوَابِ الْعَمَلِ الصَّالِحِ ‘‘کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں مختلف نیک اعمال مثلاً حصول ِ علم ، نماز، روزہ ، حج، زکوٰۃ، دیگر صدقات، تلاوتِ قرآن ، صبر ، حسن اخلاق ، توبہ، خوف ِ خدا عَزَّ وَجَلَّ اور درود پاک کے ثواب کے بارے میں دو ہزار 2000 سے زائد احادیث موجود ہیں ۔ (تقریباً 1100 صفحات)
(شعبہ درسی کتب )
(۱) تعریفاتِ نحویہ : اس رسالہ میں علم نحو کی مشہور اصطلاحات کی تعریفات مع امثلہ و توضیحات جمع کردی گئی ہیں ۔ (کل صفحات : 45)
(۲) کتاب العقائد : صدر الافاضل حضرت علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تصنیف کردہ اس کتاب میں اسلامی عقائد اور حدیث ِ پاک کی روشنی میں قیامت سے پہلے پیدا ہونے والے تیس جھوٹے مدعیان ِ نبوت (کذّابوں )میں سے چند کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔ یہ کتاب کئی مدارس کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔ (کل صفحات : 64)
(۳) نزھۃ النظر شرح نخبۃ الفکر : یہ کتاب فن ِاصول حدیث میں لکھی گئی امام حافظ علامہ ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی بے مثال تالیف ’’نُخْبَۃُ الْفکر فِی مُصْطَلِحِ اَھْلِ الْاَثَرِ‘‘کی عربی شرح ہے ۔ اس شرح میں قوت وضعف کے اعتبار سے حدیث کی اقسام ، ان کے درجات اور محدثیں کی استعمال کردہ اصطلاحات کی وضاحت درج کی گئی ہے ۔ طلبہ کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ (کل صفحات : 175)
(۴) اربعین النوویہ(عربی) : علامہ شرف الدین نووی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تالیف جو کہ کثیر مدارس کے نصاب میں شامل ہے ۔ اس کتاب کو خوبصورت انداز میں شائع کیا گیا ہے ۔ (کل صفحات : 121)
(۵) نصاب التجوید : اس کتاب میں درست مخارج سے حروف ِ قرآنیہ کی ادائیگی کی معرفت کا بیان ہے ۔ مدارس دینیہ کے طلبہ کے لئے بے حد مفید ہے ۔ (کل صفحات : 79)
(۶) گلد ستہ عقا ئد واعمال : اس کتاب میں ارکانِ اسلام کی وضاحت بیان کی گئی ہے۔(کل صفحات : 180)
(۶) وقایۃ النحو فی شرح ہدایۃ النحو : عربی زبان میں علم نحو کی مشہور کتاب ھدایۃ النحو کی عربی شرح ہے ، اساتذہ وطلبہ کے لئے یکساں مفید ہے ۔
(شعبہ تخریج )
(۱) عجائب القرآن مع غرائب القرآن : اس کتاب کی جدید کمپوزنگ ، پرانے نسخے سے مطابقت اور نہایت احتیاط سے پروف ریڈنگ کی گئی ہے ۔ حوالہ جات کی تخریج بھی کی گئی ہے ۔ (کل صفحات : 422)
(۲) جنتی زیور : یہ کتاب اسلامی مسائل و خصائل کا ایک بہترین مجموعہ ہے، اس میں زندگی گزارنے سے متعلق تقریباًتمام ہی شعبوں کاتذکرہ ہے، خواہ اعتقادات کا بیان ہو یا عبادات کا، معاملات ہوں یا اخلاقیات تقریباًسبھی کو مصنف رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے آسان پیرایہ میں اپنی کتاب میں ذکر کر دیا ہے۔ (صفحات : 679)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع