دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jaame Sharait Peer | جامع شرائط پیر

book_icon
جامع شرائط پیر

اَعِزّہ کی خواہش پر لاش کی منتقلی کا سلسلہ ہوا ۔ کافی لوگوں کی موجودگی میں مِٹی ہٹا کر جب چہرے کی طرف سے سِل ہٹائی گئی تو خوشبو کی لَپَٹ سے لوگوں کے مَشّامِ دماغ معطّر ہو گئے ۔ مزید سلیں ہٹا لی گئیں ۔ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق شہیدِ دعوتِ اسلامی حاجی اُحد رضا عطّاری کا کفن تک سلامت تھا ۔ تدفین کے وقت جو سبز سبز عمامہ شریف سر پر باندھا گیا تھا وہ بھی اسی طرح سجا ہوا تھا ۔ چہرہ بھی پھول کی طرح کھلا ہوا تھا ہاتھ نماز کی طرح بندھے ہوئے تھے جبکہ شہید کو جہاں گولیاں لگی تھیں وہ زَخْم بھی تازہ تھے اور کفن پر تازہ خون کے دھبے صاف نظر آرہے تھے ، دُرود و سلام کی صداؤں میں شہید کی لاش کو اٹھا کر دوسری جگہ پہلے سے تیار شدہ قبْر میں منتقل کردیا گیا ۔ (یہ واقعہ مختلف اخبارات میں بھی شائع ہوا)

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حملے کے واقعہ کے بعد محسنِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ ِ بیکس پناہ میں ایک اِستِغاثہ پیش کیا ۔ اس کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں :

اچانک دشمنوں نے کی چڑھائی یا رسول اللہ

شہید دو ہو گئے اسلامی بھائی یا رسول اللہ

مِرا دشمن تو مجھ کو ختم کرنے آ ہی پہنچا تھا

میں قرباں تم نے میری جاں بچائی یا رسول اللہ

عدو جھک مارتا ہے خاک اڑاتا ہے تیرے قربان

مجھے اب تک نہ کوئی آنچ آئی یا رسول اللہ

شہید دعوتِ اسلامی سجاد و اُحد آقا

رہیں جنت میں یکجا دونوں بھائی یا رسول اللہ

نہیں سرکار ذاتی دشمنی میری کسی سے بھی

ہے میری نفس و شیطاں سے لڑائی یا رسول اللہ

حْقوق اپنے کئے ہیں درگزر دشمن کو بھی سارے

اگرچہ مجھ پہ ہو گولی چلائی یا رسول اللہ

تمنا ہے میرے دشمن کریں توبہ عطا کر دو

انہیں دونوں جہاں کی تم بھلائی یا رسول اللہ

اگرچہ جان جائے خدمتِ سنت نہ چھوڑوں گا

شہا کرتے رہیں مشکل کشائی یا رسول اللہ

تمنا ہے تیرے عطّارؔ کی یوں دھوم مچ جائے

مدینے میں شہادت اس نے پائی یا رسول اللہ

 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ ! معلوم ہوا کہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اور اس کے حبیب مکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خُصوصی کرم ہے اور واقعی آپ جامع شرائط پیر ہیں کیونکہ آپ کے دامنِ کرم سے وابستہ خوش نصیب مسلمان دونوں جہاں کی نعمتوں سے مالا مال ہو جاتا ہے ۔

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی امیرِ اہلسنّت پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

٭٭٭٭

شریعت و طریقت

حضرت امام قُشَیری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی رسالہ قُشَیْریہ میں حضرت جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی سے نقل فرماتے ہیں : جس نے نہ قرآن یاد کیا نہ حدیث لکھی یعنی جو علم شریعت سے آگاہ نہیں طریقت میں اس کی اقتدا کریں نہ اسے اپنا پیر بنائیں کیونکہ ہمارا علم طریقت کتاب و سنت کا پابند ہے ۔ (رسالہ قشیریہ ص ۲۴ مطبوعہ مصر)

ماخذومراجع

نمبر شمار       کتاب                       مصنف/ مولف

1             قرآن مجید                   کلام باری تعالی مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

2             کنز الایمان                  اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان، متوفی ۱۳۴۰ھ  مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن