30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مزید صَفْحَہ 245 پر فرماتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 561 صَفحات پر مشتمل کتاب، ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت (مکمَّل) صَفْحَہ 302 پر ہے : حضرتِ عمرِفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نَمازِ مغرِب پڑھ کر مسجِد سے تشریف لائے تھے کہ ایک شخص نے آواز دی : کون ہے کہ مسافر کو کھانا دے ؟ امیر المومنین نے خادم سے ارشاد فرمایا : اسے ہمراہ لے آؤ ۔ وہ آیا (تو) اسے کھانا منگا کر دیا ۔ مسافر نے کھانا شروع ہی کیا تھا کہ ایک لفظ اس کی زَبان سے ایسا نکلا جس سے ”بدمذہبی کی بُو“ آتی تھی، فوراً کھانا سامنے سے اُٹھوا لیا اور اسے نکال دیا ۔ ([1])
فارِقِ حقّ و باطل امامُ الھُدٰی
تیغِ مَسلُولِ شدّت پہ لاکھوں سلام
ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت (مکمَّل) صَفْحَہ 277 سے عرض، ارشاد کا اقتِباس مُلاحظہ فرمایئے اور اپنی آخِرت کی بہتری کی صورت بنایئے ۔
عرض : اکثر لوگ بد مذہبوں کے پاس جان بوجھ کربیٹھتے ہیں ۔ ان کے لئے کیا حکم ہے ؟
ارشاد : (بدمذہبوں کے پاس بیٹھنا) حرام ہے اور بد مذہب ہو جانے کا اندیشہ کامل اور دوستا نہ ہو تو دین کے لیے زہرِ قاتل ۔ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : اِیَّاکُمْ وَاِیَّاھُمْ لَایُضِلُّوْنَکُمْ وَلَایُفْتِنُوْنَکُمْ یعنی انہیں اپنے سے دور کرو اور ان سے دور بھاگو، وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈالیں ۔ ([2]) اور اپنے نفس پر اعتماد کرنے والا بڑے کذّاب (یعنی بَہُت بڑے جھوٹے ) پر اعتماد کرتا ہے ، اِنَّھَا اَکْذَبُ شَیْءٍ اِذَا حَلَفَتْ فَکَیْفَ اِذَا وَعَدَتْ (نفس اگر کوئی بات قسم کھا کر کہے تو سب سے بڑھ کر جھوٹا ہے نہ کہ جب خالی وعدہ کرے ) صحیح حدیث میں فرمایا : جب دجّال نکلے گا، کچھ (افراد) اسے تماشے کے طور پر دیکھنے جائیں گے کہ ہم تو اپنے دین پر مُستقیم (یعنی قائم) ہیں ، ہمیں اس سے کیا نقصان ہو گا؟ وہاں جاکر وَیسے ہی ہوجائیں گے ۔ ([3]) حدیث میں ہے ، نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو جس قوم سے دوستی رکھتا ہے اُس کا حَشر اسی کے ساتھ ہو گا ۔ ([4])
اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے :
وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ- (پ۶، المائدہ : ۵۱)
ترجمۂ کنز الایمان : اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے ۔
ایک بُزُرگ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : اَلْاَعْدَاءُ ثَلٰثَۃٌ عَدُوُّکَ وَعَدُوُّ صَدِیْقِکَ وَصَدِیْقُ عَدُوِّکَ یعنی دشمن تین ہیں : ایک تیرا دشمن، ایک تیرے دوست کا دشمن اور ایک تیرے دشمن کا دوست ۔ ([5])
مرشِد عالم ہو ۔
٭… یعنی کم از کم اتنا علْم ضَروری ہے کہ بِلا کسی اِمداد کے اپنی ضَروریات کے مسائل کتاب سے نکال سکے ۔ کُتب بینی (یعنی مطالَعَہ کر کے ) اور اَفواہِ رِجال سے (یعنی لوگوں سے سن سن کر) بھی عالم بن سکتا ہے ۔ ([6]) سند کوئی چیز نہیں ، بہتیرے سَنَد یافْتَہ محض بے بہرہ (یعنی بے علم) ہوتے ہیں اور جنہوں نے (باقاعدہ) سَنَد نہ لی انکی شاگردی کی لِیاقَت (یعنی صلاحیت) بھی ان سَنَد یافتوں میں نہیں ہوتی، عِلْم ہونا چاہيے ۔ ([7]) (مطلب یہ ہے کہ فارغُ التحصیل ہونے کی سَنَد نہ شرْط ہے نہ کافی ۔ بس علْم ہونا چاہیے ) ٭… علمِ فِقْہ (یعنی اَحکامِ شریعَت) اسکی اپنی ضَرورت کے قابل کافی ٭… اور عقائدِ اَہلسنّت سے لازمی پورا واقف ہو ٭… کُفْرو اسلام، گمراہی و ہدایت کے فرق کا خوب عارِف (یعنی جاننے والا) ہو ۔ ([8])
امیر اہلسنت اور تیسری شرط
شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ میں مرشدِ کامل کی یہ تیسری شرط بھی موجود ہے ۔ بہت سے علمائے کرام دَامَتْ فُیُوضُہم آپ کے علمی کمالات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ آئیے امیرِ اہلسنت کی حیاتِ طیبہ سے حصولِ علم دین کے مدنی پھول چنتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ نے علم دین کیسے حاصل کیا ۔
امیر اہلسنّت نے علمِ د ین کیسے حاصل کیا ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع