my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Itikaf Ki 10 Madani Baharain | اعتکاف کی 10 مدنی بہاریں

book_icon
اعتکاف کی 10 مدنی بہاریں
            
اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم طبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط اعتکاف کی 10 مدنی بہاریں (1) دُعائے عطّار: یا اللہ پاک جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ” اعتکاف کی 10 مدنی بہاریں(قسط:3)“ پڑھ یا سُن لے اُسے رَمَضانُ المبارک میں خوب عبادت کرنے کی سعادت دے اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنّتُ الفِردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما ۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : شبِ جُمعہ اور روزِ جُمعہ ( یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جُمعہ کا سورج ڈوبنے تک ) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کر لیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شَفیع و گواہ بنوں گا ۔ ( شعب الایمان، 3 /111، حدیث :3033) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

حَجرِ اَسْوَد چُوم لیا

ٹَنْڈو اللہ یار (بابُ الْاِ سلام سندھ، پاکستان)کے ایک شخص کو بُرے ماحول اور آوارہ دوستوں کی صُحْبت نے گناہوں پر دِلیر کردیا تھا، شراب کے ا ڈّوں پر جاناان کے لئے معمولی بات تھی،لوگوں سے خواہ مخواہ لڑائی مول لینا،بِلاوجہ جھگڑنا اور مار پیٹ کرناان کی عادت بن چکی تھی۔ ان کرتوتوں کی وجہ سے گھر کا ہر فرد ان سے بے زار تھا، وہ اسی طرح گناہوں کی وادِیوں میں بھٹک رہے تھے کہ ان کی قسمت کا ستارہ چمکا اورو ہ ایک عاشقِ رسول کی اِنفرادی کوشش کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے تحت ٹَنْڈو اللہ یار کی نورانی مسجد میں ہونے والے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک (1426ھ۔ 2005ء) کے آخری عشرے کے اِجتماعی اِعتکاف کی بہاریں سمیٹنے میں شامل ہو گئے، دورانِ اِعتکاف عاشقانِ رسول کے داڑھیوں اور عماموں والے نورانی چہروں اور ان کی مَحبّتوں اور شفقتوں نے انہیں دعوتِ اسلامی سے کافی مُتَأثِّر کیا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! دس شبانہ روز عاشقانِ رسول کی صُحْبت میں رہ کرانہوں نے بہت کچھ سِیکھا۔ 25 ویں شب ذکرُ اللہ میں مشغول تھے کہ ان پر غُنودَگی طاری ہوئی اور الحمدُ للہ ! انہوں نے خود کو کعبۃُ اللہ شریف کے رُوبَرو پایا،ان پر کرم بالائے کرم یہ ہوا کہ انہوں نے بے ساختہ حجر ِ اسود کو چُوم لیا۔ 27 ویں شب بھی ان پر کرم ہوا اور غُنودَگی کے عالَم میں مدینۂ مُنوَّرہ کی نور بار گلیوں اور سَبْزسَبْز گُنبد کے دل بَہار نَظاروں کی سعادت پائی۔ ان ایمان افروز سلسلوں نے ان کے دل کی دنیا بدل ڈالی۔ انہوں نے نیّت کی کہ یہ دینی ماحول اب زندَگی بَھر نہیں چھوڑوں گا۔ الحمدُ للہ ! ربِّ اَکْرم کے لُطْف وکرم سے انہوں نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ (حیدرآباد)میں درسِ نِظامی کرنے کے لئے داخِلہ لے لیا۔ دل میں بس جائیں آقا کے جَلْوے مُدام دینی ماحول میں کر لو تم اعتکاف دیکھو مکّے مدینے کے تم صُبْح و شام دینی ماحول میں کر لو تم اعتکاف (وسائل بخشش، ص644) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
1 یہ مضمون امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”فیضانِ رمضان “کے صفحہ 439 تا450 سے لیا گیا ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن