دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

نوکری مل گئی تو صاحب بہادر([1]) بن گئے  کہ نہ ماں کا ادب جانیں نہ باپ کو پہچانیں ، نہ بیویوں کے  حقوق کی خبر، نہ اولاد کی پرورش سے  واقف، ان کے  ذِہن میں اعلیٰ ترقی یہ آئی کہ ہم کو لوگ انگریز سمجھیں بھلا اپنے  کو دوسری قوم میں جگہ نہ ملی تو ان بیچاروں کو بہت مصیبت پڑتی ہے  کیوں کہ کالج میں خرچ کرنا سیکھا۔ کمانا نہ سیکھا، کھلانا نہ سیکھا، اپنا کا م نوکروں سے  کروانا سیکھا، خود کرنا نہ سیکھا ؎

نہ پڑھتے  تو سو طرح کھاتے  کماکر

وہ کھوئے  گئے  اور تعلیم پاکر

    اب یہ لوگ کالج کی سی زندگی گزارنے  کیلئے  شریف بدمعاش ہوجاتے  ہیں یا جعلی نوٹ بناکر زندگی جیل میں گزارتے  ہیں یا ڈاکو بدمعاش بنتے  ہیں (اکثر ڈاکو تعلیم یافتہ، گریجویٹ پائے  گئے  ) یہ وہی لوگ ہیں ۔

ان رسموں کی خرابیاں :

    لڑکی کو سو ا دو سال دودھ پلانا جائز نہیں لڑکی ہو یا لڑ کا دونوں کو دو، دوسال دودھ پلایا جائے ۔ قراٰنِ کریم فرماتا ہے  :

وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ([2])

ماں باپ چاہیں تو دو سال سے  پہلے  دودھ چھوڑادیں مگر دو سال کے  بعد دودھ پلانا منع ہے ۔ جو بچّے  کہ پرورش کے  زمانہ میں اچھی صحبتیں نہیں پاتے  وہ جوان ہوکر ماں باپ کوبہت پریشان کرتے  ہیں ہم نے  بڑے  فیشن ایبل صاحبزادوں کے  ماں باپ کو دیکھا ہے  کہ وہ روتے  پھرتے  ہیں ، مفتی صاحب تعویذ دو جس سے  بچہ کہنا مانے ، ہمارے  قبضے  میں آوے ۔ مگر دوستو! فقط تعویذ سے  کام نہیں چلتا کچھ ٹھیک عمل بھی کرنا چاہئے ۔

ایک بڈھے  نے  اپنے  فر زند کو ولایت پڑھنے  کے  لئے  بھیجا۔ جب بر خوردار فا رغ ہوکر وطن آنے  لگا تو بڈھا باپ استقبال کے  لئے  اسٹیشن پر گیا۔ لڑکے  نے  گاڑی سے  اتر کر باپ سے  پوچھا :’’ ویل! بڈھا تو اچھا ہے  ؟‘‘ اس نالائق بیٹے  کے  دوستو ں نے  پوچھا کہ صاحب بہادر یہ بڈھا کون ہے ؟فرمانے  لگا :’’ میرا آشناہے ۔ ‘‘ بڈھے  باپ نے  کہا کہ’’ صاحبو ! میں صاحب بہادر کا آشنا نہیں بلکہ ان کی والدہ کا آشنا ہوں ۔ ‘‘ یہ اس نئی تہذیب کے  نتیجے  ہیں ۔

            حضرت مولانا احمد جیون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جو سلطان غازی محی الدین عالمگیر اورنگ زیب عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ کے  استا د او ر شاہجہاں کے  یہاں بہت اچھی حیثیت سے  ملازم تھے ۔ مشہور یہ ہے  کہ ایک بار جمعہ کے  وقت مولانا کے  والد معمولی لباس میں جامع مسجد دہلی میں آئے  اس وقت مولانا شاہجہاں کے  پاس بیٹھے  ہوئے  تھے ۔ پہلی صف سے  اٹھ کر بھاگے  اپنے  با پ کی جوتیاں صاف کیں ۔ گر د وغبار آپ کے  عمامہ سے  جھاڑا۔ حوض پر لا کر وضو کرایا، اور خاص شاہجہاں کے  برابر لاکر بٹھا دیا اور کہا کہ یہ میرے  والد ہیں نماز کے  بعد شاہجہاں با دشاہ نے  ان سے  کہا کہ آپ ٹھہرو، شاہی مہمان بنو انہوں نے  جواب دیا کہ میں صرف یہ دیکھنے  آیا تھا کہ میرا بچہ آپ کے  یہاں رہ کر مسلمان رہا ہے  یابے  دین بن گیا ہے  پہچا نے  گا یا نہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بچہ مسلمان ہے ۔

گند م از گند م برو  جوز جو !                            از مکافات عمل غافل مشو ([3])

 جیسا بونا ویسا کاٹنا۔

 

بچّوں کی پرورش کا اسلامی طریقہ

            لڑکے  اور لڑکی کو دو سال سے  زیادہ دودھ نہ پلاؤ، جب بچہ کچھ بولنے  کے  لائق ہو تو اسے  اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نام سکھاؤ، پہلے  مائیں ’’اللہ اللہ‘‘ کہہ کر بچّوں کو سلاتی تھیں اور اب گھر کے  ریڈیو اور گراموفون باجے  بجاکر بہلاتی ہیں ۔ جب بچہ سمجھ دار ہوجاوے  تو اس کے  سامنے  ایسی حرکت نہ کرو جس سے  بچے  کے  اخلاق خراب ہوں کیونکہ بچّوں میں نقل کرنے  کی زیادہ عادت ہوتی ہے  جوکچھ ماں باپ کوکرتے  دیکھتے  ہیں وہی خود بھی کرتے  ہیں ان کے  سامنے  نمازیں پڑھو، قرآن پاک کی تلاوت کرو، اپنے  ساتھ مسجدوں میں نمازکے  لئے  لے  جاؤ اور ان کو بزرگوں کے  قصّے  کہانیاں سناؤ۔بچوں کو کہانیاں سننے  کا بہت شوق ہوتا ہے ، سبق آموزکہانیاں سن کر اچھی عادتیں پڑیں گی۔

            جب اور زیادہ ہوش سنبھالیں تو سب سے  پہلے  ان کو پانچوں کلمے ، ایمانِ مجمل، ایمانِ مفصّل پھر نمازسکھاؤ، کسی متقی یا حافظ یا مولوی کے  پاس کچھ روز بٹھا کر قرآنِ پاک اور اُردو کے  دینیات کے  رسالے  ضرور پڑھوادو جس سے  بچّہ معلوم کرے  کہ میں کس درخت کی شاخ اور کس شاخ کا پھل ہوں اور پاکی پلیدی وغیرہ کے  



[1]    وہ شخص جو یورپین تہذیب و تمدن اختیار کرے (ا ردولغت، ترقیٔ ا رد   و بورڈ، ج۱۲، ص۸۳۱)

[2]    ترجمہ کنزالایمان: اور مائیں دودھ پلائیں اپنے  بچوں کو پورے  دوبرس۔(پ2، البقرہ233)

[3]    ترجمہ: گندم سے  گندم اور جو سے  جو اُگتے  ہیں ، مکافات عمل سے  غافل مت ہو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن