30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گوشت کے تین حصّے کردیئے جائیں ، ایک حصّہ فقرا کو خیرات کردیا جائے ، دوسرا حصّہ اہلِ قرابت میں تقسیم ہو، تیسرا حصّہ اپنے گھر میں کھا یا جائے بہتر یہ ہے کہ عقیقہ کے جانور کی ہڈیاں توڑی نہ جائیں بلکہ جوڑوں سے علیٰحدہ کردی جائیں اور گوشت وغیرہ کھاکر ہڈّیاں دفن کردی جائیں ۔ ساتویں رو زہی بچہ کا نام بھی رکھا جائے سب سے
بہتر ہے ’’محمد ‘‘، مگر جس کا نام ’’محمد ‘‘ ہو، اس کو بگاڑ کر نہ پکارا جائے ۔ عبد اللہ، عبد الرحمن اور انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نام پر نام رکھنا بھی اچھا ہے عیسیٰ، موسیٰ، ابراہیم، اسمٰعیل، عباس، عمر وغیرہ اور بے معنٰی نام نہ رکھے جائیں جیسے بدھو، جمعراتی، خیراتی وغیرہ، اسی طرح جن ناموں میں فخر ظاہر ہوتا ہو نہ رکھے جائیں جیسے شاہجہان، نواب، راجہ، بادشاہ وغیرہ۔ لڑکیوں کے نام قمر النسائ، جہاں آرا بیگم وغیرہ نہ رکھو بلکہ ان کے نام فاطمہ، آمنہ، عائشہ، مریم، زینب، کلثوم وغیرہ رکھو۔ عقیقہ کے وقت جب جانور ذبح ہو تب بچّہ کے بال بھی منڈوادیئے جائیں اور بالوں کو چاندی سے وزن کرکے خیرات کردی جائے اور سر پر زعفران بھگوکر مل دیا جائے ۔
یہ جو مشہور ہے کہ بچہ کے ماں باپ عقیقہ کا گوشت نہ کھاویں محض غلط ہے ، عقیقہ والے کو اختیار ہے کہ خواہ کچّا گوشت تقسیم کردے یا پکاکر دعوت کردے مگر خیال رہے کہ نام و نمود کو اس میں دخل نہ ہو، فقط سنت کی نیت سے ہو، نائی اور قصائی کی اجرت پہلے سے مقررہو جو عقیقہ کے بعد دے دی جائے ، اگر نائی اپنا قدیمی خدمت گزار ہے تو اس کو زِیادہ اجرت دو، جس سے اس کا حق ادا ہوجائے اور اگر نہیں تو واجبی اُجرت دے دو۔ یہ بھی جائز ہے کہ ایک گائے خرید کر چند بچّوں کا عقیقہ ایک ہی گائے میں کردیا جائے یعنی لڑکے کے لئے گائے کے دو ساتویں حصّے اور لڑکی کے لئے ایک حصّہ۔ یہ بھی جائز ہے کہ اگر قربانی کی گائے میں عقیقہ کا حصّہ ڈال دیا جائے کہ لڑکے کے لئے دو حصّے اور لڑکی کے لئے ایک حصّہ۔
نوٹ ضروری :عقیقہ فرض یا واجب نہیں ہے صرف سنّتِ مُسْتَحَبَّہ ہے ، غریب آدمی کو ہر گز جائز نہیں کہ سودی قرضہ لے کر عقیقہ کرے ۔ قرضہ لے کر تو زکوٰۃ بھی دینا جائز نہیں عقیقہ زکوٰۃ سے بڑھ کر نہیں ہے ۔ میں نے بعض غریب مسلمانوں کو دیکھا ہے کہ قرض لیکر عقیقہ کرتے ہیں اگر عقیقہ نہ کریں تو بے چاروں کی ناک کٹ جائے ، وہ بغیر ناک کے رہ جائیں غرضکہ سنّت کا خیال نہیں اپنی ناک کا خیال ہے ایسی ناک خدا کرے کٹ ہی جاوے ۔
ختنہ کا سنّت طریقہ یہ ہے کہ ساتویں برس بچہ کا ختنہ کرادیا جائے ، ختنہ کی عمر سات سال سے بارہ برس تک ہے یعنی بارہ برس سے زِیادہ دیر لگا نا منع ہے ۔(عالمگیری)([1])
اور اگر سات سال سے پہلے ختنہ کردیا گیا جب بھی حرج نہیں ۔ بعض لوگ عقیقہ کے ساتھ ہی ختنہ کرتے ہیں ، یہ آسانی اور آرام سے ہوجاتا ہے کیوں کہ اس وقت بچہ چلنے پھرنے کے قابل تو ہے نہیں ، تا کہ زخم بڑھالے ، اگر ماں کا دودھ اس پر ڈالا جاتا رہے تو بہت جلد زخم بھرجاتا ہے ۔ ختنہ کرنے سے پہلے نائی کی اُجرت طے ہونا ضروری ہے جوکہ اسکو ختنہ کے بعد دے دی جائے ۔ علاج میں خاص کر نگرانی رکھی جائے ، تجربہ کار نائی سے ختنہ کرایا جائے اور تجربہ کار آدمی اس کا خیال رکھے ، ختنہ صرف اس کام کا نام ہے باقی برادری کی روٹی، بہن بہنوئیوں کے پچاس پچاس جوڑے اور گانے والی عورتوں اور میراثیوں کے اخراجات یہ سب مسلمانو ں کی کمزور ناک نے پیدا کردیئے ہیں یہ سب چیزیں بالکل بندکر دی جا ئیں ۔
عام مسلمانوں میں یہ مشہور ہے کہ’’ لڑکے کو دو سال ماں اپنا دودھ پلائے اور لڑکی کو سوا دو سال ‘‘یہ بالکل غلط ہے ۔ مسلمانوں میں یہ طریقہ ہے کہ بچپن میں اولاد کے اخلاق و آداب کا خیال نہیں رکھتے ۔ غریب لوگ تو اپنے بچّوں کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ کھیلنے کودنے کی اجازت دیتے ہیں اور ان کی تعلیم کا زمانہ خراب صحبتوں اور کھیل کود میں برباد کردیتے ہیں ، وہ بچّے یا تو جوان ہوکر بھیک مانگتے پھرتے ہیں یا ذلّت کی نوکریاں کرتے ہیں یاڈاکوچور اور بدمعاش بن کر اپنی زندگی جیل خانہ میں گزار دیتے ہیں اور مال دار لوگ اپنے بچّوں کو شروع سے شوقین مزاج بناتے ہیں ، انگریزی بال رکھانا، فضول خرچ کرنا سکھاتے ہیں ۔ہروقت بوٹ وسوٹ وغیرہ پہناتے ہیں ، پھر اپنے ساتھ سینما اور ناچ کی مجلسوں میں انہیں شریک کرتے ہیں ، جب یہ نونہال کچھ ہوش سنبھالتا ہے تو اس کو کَلِمَہ تک نہ سکھایا، کالج یا اسکول میں ڈال دیا، جہاں زِیادہ خرچ کرنا، فیشن ایبل بننا سکھایا گیا۔ خراب صحبتوں سے صحت اور مذہب دونوں برباد ہوگئے اب جب نونہال کالج سے باہر آئے تو اگر خاطر خواہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع