دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

سات جانور ذبح کرکے  تمام گوشت برادری میں تقسیم کردیتے  ہیں یا پُر تکلف کھانا پکاکر عام دعوت کرتے  ہیں اور یہ بھی مشہور ہے  کہ دلہن کا پہلا بچّہ میکے  میں پیدا ہو اور عقیقہ وغیرہ کا سار اخرچہ دلہن کے  ماں باپ کریں اگر وہ ایسا نہ کریں تو سخت بدنامی ہوتی ہے ۔ جب ختنہ کا وقت آتا تو ایسی رسمیں ہوتی ہیں خدا کی پناہ۔ ختنہ سے  پہلے  رات جگ راتا ہوتا ہے ، جسے  خدائی رات کہتے  ہیں جسمیں سب عورتیں جمع ہوکر رات بھر گانا گاتی ہیں اور گھر والے  گلگلے  پکاتے  ہیں پھر فجر کے  وقت جوان لڑکیاں اور عورتیں گاتی ہوئی مسجِد کو جاتی ہیں وہاں جاکر ان گلگلوں سے  طاق بھرتی ہیں یعنی گھی کا چراغ اور یہ گلگلے ، کچھ پیسے  طاق میں رکھ کر گاتی ہوئی واپس آتی ہیں یہ رسم بعض جگہ شادی پر بھی ہوتی ہے  اور یہ رسم یو۔پی کی بعض قوموں میں زِیادہ ہے  مگر ختنہ کے  وقت اس کا ہونا ضروری ہے ، جب ختنہ کا وقت آیا تو قرابت دار جمع ہوتے  ہیں جن کی موجودگی میں ختنہ ہوتا ہے  نائی ختنہ کرکے  اپنی کٹوری رکھ دیتا ہے  جس میں ہر شخص ایک ایک، دودو یا چار آنہ، آٹھ آنے  ڈالتا ہے ۔ سب مل کر غربا کے  یہاں تو پندرہ بیس روپے  ہوجاتے  ہیں مگر امیروں کے  گھر سو، دوسو، ڈھائی سو روپیہ بنتا ہے  پھر بچہ کے  والِد کی طرف سے  برادری کی روٹی ہوتی ہے  اور بچّہ کے  والد اپنی بہنوں بہنوئی و دیگر اہل ِقرابت کو کپڑوں کے  جوڑے  دیتا ہے ، ادھر بچے  کے  نانا، ماموں کی طرف سے  نقدی روپیہ، کپڑوں کے  جوڑے  لانا ضروری ہوتا ہے ۔ا ہلِ قرابت جو نائی کی کٹوری میں پیسے  روپے  ڈالتے  ہیں وہ ’’نیوتا‘‘کہلاتا ہے ، یہ در حقیقت بچّے  کے  والد پر قرض کی طرح ہوتا ہے  کہ جب ان لوگوں کے  گھر ختنہ ہوتو یہ بھی اس کے  گھر نقدی دے ۔

ان رسموں کی خرابیاں

            َچھٹی کرنا خالص ہندوؤں کی رسم ہے  جو کہ انہوں نے  عقیقہ کے  مقابلہ میں ایجاد کی ہے ۔ ہم پہلے  عرض کرچکے  ہیں کہ عورتوں کا گانا بجانا حرام ہے  اسی طرح زچہ کو تارے  دکھانا محض لغویات ہے  پھر گانے  والیوں کو میٹھے  چاول کھلاناحرام کام کا بدلہ ہے  لہٰذا یہ چھٹی کی رسم بالکل بندکردینا ضروری ہے  عقیقہ اور ختنہ میں اس قدر خرچہ کرانے  کا یہ اثر پڑے  گا کہ لوگ خرچہ کے  خوف سے  یہ سنّت ہی چھوڑدیں گے ، عقیقہ اور ختنہ کرنا سنّت ہے  اور سنّت عبادت ہے ، عبادت کو اسی طرح کیا جائے  جس طرح نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے  ثابت ہے ۔ اپنی طرف سے  اس میں رسمیں داخِل کرنا لغو ہے ۔نماز پڑھنا، زکوٰۃ دینا، حج کرنا عبادت ہے  اب اگر کوئی شخص نماز کو گاتا بجاتا ہوا جاوے  اور زکوٰۃ دیتے  وقت برادری کی روٹی کو ضروری سمجھے  تو یہ محض بیہودہ بات ہے ،  میں نے  ایک جوان شخص کو کہتے  ہوئے  سنا ہے  کہ میرا ختنہ نہیں ہوا۔میں نے  پوچھا کیوں ؟ اس نے  جواب دیا کہ میرے  باپ کے  پاس برادری کی روٹی کرنے  کے  لئے  روپیہ نہ تھا، اس لئے  میرا ختنہ نہ ہوا۔ دیکھا ان رسموں کی پابندیوں میں یہ خرابی ہے ، بچے  کا خرچہ باپ کے  ذمّہ ہے  اس کا عقیقہ اور ختنہ باپ کرے  یہ پابندی لگا دینا کہ پہلے  بچے  کا ختنہ ناناماموں کریں ، اسلامی قاعدے  کے  خلاف ہے  اسی طرح برادری کی روٹی اور نائی کو اس قدر چندہ کرکے  دینا سخت بری رسم ہے  اس کو بند کرنا چاہئے ۔

            نیوتا بھی بہت بری رسم ہے  جو غالباً دوسری قوموں سے  ہم نے  سیکھی ہے  اس میں خرابی یہ ہے  کہ یہ جھگڑے  اورلڑائی کی جڑ ہے  وہ اس طرح کہ فرض کرو کہ ہم نے  کسی کے  گھر چار موقعوں پر دو دو روپے  دیئے  ہیں تو ہم بھی حساب لگاتے  رہتے  ہیں اور وہ بھی جس کو یہ روپیہ پہنچا۔ اب ہمارے  گھر کوئی خو شی کا موقع آیا ہم نے  اس کو بلایا تو ہماری پوری نیّت یہ ہوتی ہے  کہ وہ شخص کم ازکم دس روپے  ہمارے  گھر دے  تاکہ آٹھ روپے  وہ ادا ہوجائیں اور دو روپے  ہم پر چڑھ جائیں ادھر اس کو بھی یہ ہی خیال ہے  کہ اگر میرے  پاس اتنی رقم ہو تو میں وہاں دعوت کھانے  جاؤں ورنہ نہ جاؤں ، اب اگر اس کے  پاس اس وقت روپیہ نہیں تو وہ شرمندگی کی وجہ سے  آتا ہی نہیں اور اگر آیا تو دو چار روپے  دے  گیا۔ بہرحال ادھر سے  شکایت پیدا ہوئی، طعنے  بازیاں ہوئیں ، دل بگڑے ۔ بعض لوگ تو قرض لے  کر نیوتا ادا کرتے  ہیں ۔ بولو!یہ خوشی ہے  یا اعلانِ جنگ ؟لوگ کہتے  ہیں کہ نیوتا سے  ایک شخص کی وقتیہ مدد ہوجاتی ہے ۔ اس لئے  یہ رسم اچھی ہے  مگر دوستو! مدد تو ہو جاتی ہے  لیکن دل کیسے  بُرے  ہوتے  ہیں اور روپیہ کس طرح پھنس جاتا ہے  نہ معلوم یہ رسم کب سے  شروع ہوئی، باہمی امدا د کرنا اور بات ہے  لیکن یہ باہمی امدا د نہیں اگر باہمی امدا د ہوتی تو پھر بدلہ کا تقاضا کیسا؟لہٰذا یہ نیوتا کی رسم بالکل بند ہونی چاہئے ۔ ہاں اگر قرابت دار کو بطورِ مدد کچھ دیا جاوے  اور ا س کے  بدلہ کی توقع نہ رکھی جائے  تو واقعی مدد ہے  اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، ہدیّہ سے  محبت بڑھتی ہے  او ر قرض سے  محبت ٹوٹتی ہے ۔ اب نیوتا بیہودہ قرض ہوگیا ہے ۔

نوٹ ضروری: عقیقہ، ختنہ، شادی، موت ہر وقت ہی نیوتا کی رسم جاری ہے  یہ بالکل بند ہونی چاہئے ۔

عقیقہ اور ختنہ کے  اسلامی طریقے

            طریقۂ سنّت یہ ہے  کہ بچّہ کی پیدائش کے  ساتویں رو ز عقیقہ ہو اور اگر نہ ہوسکے  تو پندرھویں دن یا اکیسویں روز یعنی پیدائش کے  دن سے  ایک دن پیشتر، اگر جمعہ کو بچہ پیدا ہوا تو جب بھی عقیقہ ہو جمعرات کو ہو، عقیقہ کا حکم یہ ہے  کہ لڑکے  کی طرف سے  دو بکریاں ایک سال کی اور لڑکی کی طرف سے  ایک بکری ایک سال کی ذبح کردی جائے ۔ عقیقہ کے  جانور کی سری نائی کو اور ران دائی کو دی جائے ، اگر یہ دونوں مسلمان ہوں ۔([1])

 



[1]    بہا ر شریعت، عقیقہ کابیان، حصہ۱۵، ج۳، ص۱۵۴، ۱۵۵ ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن