دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

{7}ایک بار حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خدمت میں کسی انصاری نے  سوال کیا، فرمایا: ’’کیاتیرے  گھر میں کچھ ہے ؟‘‘ عرض کیا: صرف ایک کمبل ہے  جس کو آدھا بچھاتا ہوں ، آدھا اوڑھتا ہوں او ر ایک پیالہ جس سے  پانی پیتا ہوں ۔ فرمایا: وہ دونوں لے  آ، وہ لے  آیا ۔حضور  (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) نے  مجمع سے  خطا ب کر کے  فرمایا: اسے  کون خرید تا ہے  ، ایک نے  عرض کیا کہ میں ایک درم سے  لیتا ہوں ، پھر دو تین بار فرمایا کہ درم سے  زیادہ کو ن دیتا ہے  ؟ دو سرے  نے  عرض کیا: میں دو درم (نو آنے ) میں خرید تا ہوں ۔ حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے  وہ دو نوں انہیں کو عطا فرمادیں (نیلام کا ثبوت ہوا ) اور یہ دو درم ان سائل صاحب کو دے  کر فرمایا کہ ایک کا غلہ خرید کر گھرمیں ڈالو دوسرے  درم کی کلہاڑی خرید کر میرے  پاس لاؤ پھر اس کلہاڑی میں اپنے  دست مبارک سے  دستہ ڈالااور فرمایا: جاؤ لکڑیاں کاٹو اور بیچو اور پندر ہ رو ز تک میرے  پاس نہ آنا، وہ انصاری پندرہ رو ز تک لکڑیاں کاٹتے  اور بیچتے  رہے  پندرہ رو ز کے  بعد جب بارگاہ نبوی میں حاضر ہو ئے  تو ان کے  پاس کھانے  پینے  کے  بعد دس درم یعنی پونے  تین روپے  بچے  تھے ، اس میں سے  کچھ کا کپڑا خریدا کچھ کا غلہ، حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے  فرمایا: یہ محنت تمہارے  لئے  مانگنے  سے  بہتر ہے  ۔(ابن ماجہ، مشکوٰۃ کتاب الزکوٰۃ)([1])

{8}فرماتے  ہیں (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کہ جو کوئی بھیک نہ مانگنے  کا ضامن بن جائے  میں اس کے  لئے  جنت کا ضامن ہوں ۔(نسائی وابوداود)([2])

{9}حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے  ابو     ذر سے  فرمایا کہ تم لوگوں سے  کچھ نہ مانگو ۔ عرض کیا: بہت اچھا۔ فرمایا: اگر گھوڑے  پر سے  تمہارا کو ڑاگرجائے  تو وہ بھی کسی سے  نہ مانگواترکرخودلو۔  (احمد، مشکوٰۃ) ([3])

{10} فرماتے  ہیں (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم): جو کو ئی اپنا فا قہ مخلوق پر پیش کرے ، اللہ تعالیٰ اس کی فقیری بڑھائے  گا۔([4])طمع فقیری ہے  اور یاس غنا۔([5])

کمائی کے  عقلی فوائد

{1}حلال کمائی پیغمبروں کی سنت ہے  ۔

{2} کمائی سے  مال بڑھتا ہے  اورمال سے  صدقہ ، خیرات ، حج ، زکوۃ ، مسجدو ں کی تعمیر ، خانقاہوں کی عمارت ہوسکتی ہے  ۔ حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے  مال کے  ذریعہ جنت خرید لی کہ ان کے  لئے  فرمایا گیا: اِفْعَلُوْا مَا شِئْتُمْ۔([6])

{3}کمائی کھیل کو د او ر صد ہا جر موں سے  رو ک دیتی ہے ، چوری ، ڈکیتی، بد معاشی، چغلی، غیبت، لڑائی جھگڑے  سب بیکاری کے  نتیجے  ہیں ۔

{4} کسب سے  انسان کو محنت کی عا دت پڑتی ہے  اور دل سے  غرو ر نکل جاتا ہے ۔

{5} کسب میں غربت وفقیر ی سے  امن ہے  او رغریبی دین ودنیا بر باد کر کے  دونوں جہان میں منہ کالا کرتی ہے ، اِلَّا مَا شَاءَ  اللہ۔

{6}جو کوئی کمائی کے  لئے  نکلتا ہے  تو اعمال لکھنے  والے  فرشتے  کہتے  ہیں کہ اللہ تعالیٰ تیری اس حرکت میں بر کت دے  اور تیری کمائی کو جنت کاذخیرہ بنائے  اس دعا پر زمین وآسمان کے  فر شتے  آمین کہتے  ہیں ۔(تفسیرنعیمی، پارہ دوم)(روح البیان) ([7])

 انبیائے  کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے  کیا پیشے  اختیار کئے

            کسی پیغمبر نے  نہ سوال کیا، نہ ناجائز پیشے  کئے ، ہرنبی نے  کوئی نہ کوئی حلال پیشہ ضرورکیا چنا نچہ آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے  اولاً کپڑا بُننے  کا کام کیا اور بعد میں آپ کھیتی باڑی میں مشغول ہوگئے ، ہر قسم کے  بیج جنت سے  ساتھ لائے  تھے  ان کی کاشت فرماتے  تھے  ان کے  سوا سارے  پیشے  کئے  ۔ نوح عَلَیْہِ السَّلَام کا ذریعہ معا ش لکڑی کا کام تھا (بڑھئی پیشہ)۔ادریس عَلَیْہِ السَّلَام درزی گری فرماتے  تھے ۔حضرت ہود اور صالح عَلَیْہِمَا السَّلَام تجارت کرتے  تھے ۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا مشغلہ کھیتی باڑی تھا۔ حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلَام جانور پالتے  اور ان کے  دو دھ سے  معا ش حاصل کرتے  تھے ۔ لوط عَلَیْہِ السَّلَام کھیتی باڑی کرتے  تھے  ۔ موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام نے  چند سال بکریاں چرائیں ، داود عَلَیْہِ السَّلَام زِرہ بناتے  تھے ۔سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام اتنے  بڑے  باد شاہ ہو کر درختوں کے  پتو ں سے  پنکھے  اور زنبیلیں بناکر گزر فرماتے  تھے ۔ عیسیٰ عَلَیْہِ



[1]    سنن ابن ماجہ، کتاب التجارات، باب بیع المزایدۃ، الحدیث:۲۱۹۸، ج۳، ص۳۶

[2]    سنن ابی داود، کتاب الزکاۃ، باب کراھیۃ المسئلۃ، الحدیث:۱۶۴۳، ج۲، ص۱۷۰

[3]    مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ، باب من لا تحل لہ المسالۃ۔۔۔الخ، الحدیث:۱۸۵۸، ج۲، ص۳۵۳

[4]    سنن ابی داود، کتاب الزکاۃ، باب فی الاستعفاف، الحدیث:۱۶۴۵، ج۲، ص۱۷۰

[5]    مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ، باب من لاتحل۔۔۔الخ، الحدیث:۱۸۵۶، ج

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن