دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

  اس مہینہ کی پندرھویں رات جس کو شب ِبرأت کہتے  ہیں بہت مبارک رات ہے  ۔ اس رات میں قبر ستان جانا ، وہاں فاتحہ پڑھنا سنت ہے  ، اسی طر ح بزرگان دین کے  مزارات پر حاضر ہونا بھی ثواب ہے  اگر ہو سکے  تو چودھویں اور پندرھویں تا ریخ  کو رو زے  رکھے  ۔ پندرھویں تا ریخ  کو حلوہ وغیرہ بزرگان دین کی فاتحہ پڑھ کر صدقہ وخیرات کرے  اور پندرھویں رات کو ساری رات جاگ کر نفل پڑھے  اور اس رات کو ہر مسلمان ایک دوسرے  سے  اپنے  قصور معا ف کرالیں ، قرض وغیرہ ادا کریں کیونکہ بغض والے  مسلمان کی دعا قبول نہیں ہوتی اور بہتر یہ ہے  کہ سو رکعت نفل پڑھے  دو دو رکعت کی نیت باندھے  اور ہر رکعت میں ایک ایک با رسورہ فا تحہ پڑھے  گیارہ گیارہمرتبہ'' قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ''پڑھے  تو رب تعالیٰ اس کی تمام حاجتیں پوری فرمادے  اور اس کے  گناہ معاف فرمادے ۔(تفسیر رو ح البیان ، سورۂ دخان) ([1])

    اور اگرتمام رات نہ جاگ سکے  تو جس قدر ہو سکے  عبادت کرے  اور زیاراتِ قبور کرے  (عورتوں کو قبرستان جانا منع ہے ) لہٰذا وہ صرف نوافل اور روزے  ادا کریں ۔ اگر اس رات کو سات پتے  بیری کے  پانی میں جوش دے  کر غسل کرے  تو ان شاء اللہ العزیز تمام سال جادو کے  اثر سے  محفو ظ رہے  گا ۔

ماہ رمضان:

    یہ وہ مبارک مہینہ ہے  جس کا ہرہرمنٹ بر کتوں سے  بھرا ہے  اس میں ہر وقت عبادت کی جاتی ہے  ، دن کو رو زہ اور تلاوت قرآن پاک اور رات تر وایح اور سحری میں گزرتی ہے  ۔ مگر اس ماہ میں ایک رات بڑی ہی مبارک ہے  ۔دن تو جمعۃ الوداع کا دن اور رات ستائیسویں رات ، اس کے  کچھ عمل بتائے  جاتے  ہیں ۔

    رمضان شریف کی ستا ئیسویں رات غالبا ًشب قدر ہے  ۔اس رات کو جاگ کر گزارے  اگر تمام رات نہ جاگ سکے  تو سحری کھا کر نہ سوئے  اور یہ دعا زیادہ مانگے : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَا فِیَۃَ فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا وَالْاٰ خِرَۃِ ([2])اور اگر ہو سکے  تو سورکعت نفل دودو کی نیت سے  پڑھے  اور ہررکعت میں سورہ فاتحہ کے  بعد اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِ(الخ)ایک بار اور '' قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ'' تین تین بار پڑھ لے  اور ہر سلام پر کم از کم دس دس باردرود شریف پڑھتا جائے  اور بہتر یہ ہے  کہ اسی ستا ئیسویں شب کو تراویح کا ختم قرآن بھی کیا جائے  ۔(روح البیان سورۂ قدر) ([3])

     جمعۃ الواداع میں نماز قضا عمری پڑھے  ۔ اس کا طریقہ یہ ہے  کہ جمعۃ الوداعکے  دن ظہر وعصر کے  درمیان بار ہ رکعت نفل دو دو رکعت کی نیت سے  پڑھے  اور ہررکعت میں سورہ فاتحہ کے  بعدا یک بار آیت الکرسی اور تین بار ''قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ'' اور ایک ایک بار فلق اور ناس پڑھے  ۔ اس کا فائدہ یہ ہے  کہ جس قد ر نمازیں اس نے  قضا کر کے  پڑھی ہوں گی ۔ ان کے  قضا کرنے  کا گناہ إن شاءاللہ عزّوجلّ! معا ف ہوجائے  گا۔یہ نہیں کہ قضا نمازیں اس سے  معاف ہوجائیں گی وہ تو پڑھنے  سے  ہی ادا ہوں گی ۔ عید بقرعید کی راتوں میں عبادت کرنا ثواب ہے  ۔

 

    جو کوئی اس کتاب سے  فائدہ اٹھائے  تو مجھ فقیر بے  نوا کے  لئے  دعا کرے  کہ رب تعالیٰ ایمان پر خاتمہ نصیب فرمائے  

آمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ وَنُوْرِ عَرْشِہٖ سَیِّدِنَا وَمَوْلاَنَا مُحَمَّد وَعَلٰی اٰلہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَ حْمَتِہٖ وَھُوَاَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ

جنت سے  محروم

حضرت سیدنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے  مروی ہے  ، نبی مکرم ، نور مجسم ، رسول اکرم ، شہنشاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمان عبرت نشان ہے  :لَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَتَّاتٌ یعنی چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔(فیضان سنت ، ص۱۲۸۳ بحوالہ صحیح البخاری ، ص ۵۱۲، حدیث : ۶۰۵۶)

 

ضمیمہ اسلامی زندگی

 مسلمان اور بیکاری

            مسلمانوں کو بر باد کر نے  والے  اسباب میں سے  بڑا سبب ان کے  جوانوں کی بیکاری او ر بچوں کی آوار گی ہے  ۔ پاکستان کے  مسلمانوں پر اخراجات زیادہ اور آمدنی کے  ذریعہ محدود بلکہ قریباًنا بود ہیں ، یقین کرو بیکاری کا نتیجہ ناداری ہے  ناداری کا انجام قرضداری اور قرضداری کا انجام ذلت وخواری ہے  بلکہ سچ تو یہ ہے  کہ ناداری و مفلسی صدہا عیبو ں کی جڑ ہے ، چوری ، ڈکیتی ، بھیک ، بد معا شی ، جعلسازی اس کی شاخیں ہیں اور جیل پھانسی اس کے  پھل، مفلس کی بات کا وزن ہی نہیں ہوتا ۔ پیشہ ور واعظ اور علماء کو بد نام کر نے  والے  مہذب بھکاری اعلیٰ درجہ کا وعظ کہہ کر جب اخیر میں کہہ دیں کہ بھائیو! میرے  پاس کر ایہ نہیں ، میں مفلس ہوں ، میری مددکرو، ان دو لفظوں سے  سارا وعظ بیکار ہوجاتا ہے  ۔

            بھیک وہ کھٹائی ہے  جو وعظ کے  سارے  نشہ کو اتا ردیتی ہے ، حق تو یہ ہے  کہ مفلس کی نہ نماز اطمینان کی نہ رو زہ۔ زکوٰۃ وحج کا تو ذکر ہی کیا یہ عبادتیں اسے  نصیب ہی کیسے  ہوں ، شیخ سعدی عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ نے  کیا خوب فرمایا    ؎

غم اہل و عیال و جامہ و قوت                            بازت آرد ز سیر در ملکوت!

شب چو عقد نماز بر بندم                                            چہ خورد بامداد فرزندم

 



[1]    رو ح البیان ، پ ۲۵، الدخان: تحت ۳ ، ج ۸ ، ص ۴۰۳

[2]    ترجمہ :الٰہی !عزوجل میں تجھ سے  عافیت مانگتاہوں دین و دنیا اور آخرت کی۔

[3]    تفسیر رو ح البیان ، الجزء ۳۰ ، القدر،  تحت الآیۃ  ۳ ، ج ۱۰ ، ص ۴۸۳)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن