30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نعمت ، مرشد برحق، حضرت صدرالافاضل مولانا محمد نعیم الدین صاحب قبلہ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْقُدْسِیَّہ کی طرف سے اجازت ہے ، خاص لِوَجْہِ اللہ بتاتاہوں اورسنی مسلمانوں کو ان کی اجازت دیتا ہوں ۔
نوٹ ضروری : ہر عمل کی کامیابی کی دو شرطیں ہیں : اول: عامل کا صحیح ُالْعقیدہ سنی ہونا اورہر بد مذہب خصوصاًدیوبندی اوروہابی کی صحبت سے بچنا۔ دوسرے : شرعی احکام خصوصاًنماز روزے کا سختی سے پابند ہونا ۔ مریض اگر دوا کرے مگر پرہیزنہ کرے تو دوا فائدہ نہیں پہنچاتی اسی طرح اگر ان مذکورہ اعمال کاکرنے والا یہ دو پرہیز نہ کرے گاتو کامیاب نہ ہوگا ۔ دو طرح کے وظیفے بیان کرتاہوں ایک تو روزانہ یا کسی خاص موقعہ پرپڑھنے کے ، دوسرے خاص راتوں اورمتبرک تاریخوں میں پڑھنے کے لئے ۔
صبح و شام: نماز فجر اورنماز مغرب کے بعد ہر روز تین بار یہ دعا پڑھے اول وآخر تین تین بار درود شریف اَعُوْذُ بِکَلِمٰتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۔([1])( الوظیفۃ الکریمۃ ، ص ۴۵)
پھر یہ پڑھے سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ(۷۹)([2]) (الصفّت : 79)
خدانے چاہا تو زہر یلے جانوروں سانپ بچھو وغیرہ سے محفوظ رہے گا ۔ نہایت مجرب ہے ۔
روزانہ صبح فجر کی سنتیں اپنے گھر پڑھے اورسنتوں کے بعد اول آخر درود شریف تین تین بار درمیان میں ۷۰بار اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہٖ([3]) پڑھے گھر میں بہت برکت رہے گی اورسب گھر والوں میں اتفاق بفضلہ تعالیٰ ہوگا مگر شرط یہ ہے کہ مرد سنت فجر کے بعد فرض مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھے ۔
کھانا کھانے کے وقت :
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ ([4]) جب کھانا سامنے آجائے تب یہ پڑھ کر کھائے ۔ رب نے چاہا تو وہ کھانا نقصان نہ کرے ۔ دوا پر بھی یہی دعا پڑھ لینی چاہیے ۔
روزانہ صبح وشام اول وآخر درود شریف پڑھ کر ۳بار یہ دعا پڑھے ۔بِسْمِ اللہِ خَیْرُالْاَسْمَآءِ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآءِ۔([5]) ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ! دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔
جب گھر سے سفر کے ليے نکلے تو اگر کراہت کا وقت نہ ہو (نفل کی کراہت کا وقت فجر اورعصر کے بعد اوردوپہر میں ہے ) تو دو رکعت نفل نماز سفر کی نیت سے پڑھ لے ۔ ہر رکعت میں تین تین بارقل ھواللہ پڑھے اور بعد کو یہ دعا پڑھے اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍؕ-۔([6]) (پ20 القصص :85)
رب نے چاہا توبخیریت گھر واپس آئے گا۔ اورسب کو خیریت سے پائے گا۔ اوراگر اس وقت نفل مکروہ ہوتو بھی محلہ کی مسجد میں آجائے اوریہ دعا پڑھے ۔
اگر گھوڑا تانگہ ، ریل موٹر وغیرہ خشکی کی سواری پر سوار ہوتو یہ پڑھ کر بیٹھے ۔ سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ(۱۳)وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ(۱۴)۔([7]) ( الزخرف:13، 14)
اِنْ شَاءَ اللہ عزوجل! اس سواری میں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی ۔ ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا۔ اوردریا کی سواری یعنی کشتی جہاز وغیرہ میں بيھٹتے وقت یہ دعا پڑھ لے وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۴۱)([8]) (ھود :41)
ان شاء اللہ عزوجل! ڈوبنے سے بچے گا۔
[1] ترجمہ:میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پورے اور کامل کلمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے پناہ لیتا ہوں ۔ (سنن الترمذی، کتاب الدعوات، احادیث شتی، باب فی الاستعاذۃ، الحدیث:۳۶۱۶، ج۵، ص۳۴۶)
[2] ترجمۂ کنز الایمان: نوح پر سلام ہو جہان والوں میں ۔ (پ۲۳، الصّٰفّٰت:۷۹)
[3] ترجمہ: میں اللّٰہ سے معافی مانگتا ہوں جو میرا پرورد گار ہے ہر گناہ سے اوراس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔
[4] ترجمہ:اللّٰہ تَعَالٰی کے نام سے ، جس کے نام کی برَکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی سنتا جانتا ہے ۔
[5] ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے جوتمام ناموں سے بہتر ہے ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے ، جس کے نام سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔
[6] ترجمۂ کنزالایمان :جس نے تم پر قرآن فرض کیا وہ تمہیں پھیر لے جائے گا جہاں پھرنا چاہتے ہو۔( پ20 القصص :85)
[7] ترجمۂ کنزالایمان : پاکی ہے اُسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کردیا اور یہ ہمارے بوتے کی نہ تھی اور بے شک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے ۔(پ۲۵، الزخرف:13، 14)
[8] ترجمۂ کنزالایمان : اللہ کے نام پر اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا (ف۹۰) بے شک میرا رب ضرور بخشنے والا مہربان ہے ۔(پ۱۲، ھود :41)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع