دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

اسکا مذاق اڑایا، اس پرآواز ے  کسے ([1])، زبان طعنہ درازکی غرضیکہ صحیح طبیبوں کی آواز پر کان نہ دھرا۔ہم اسکے  متعلق عرض کرنے  سے  پہلے  ایک حکایت عرض کرتے  ہیں :

            ایک بوڑھا کسی حکیم کے  پاس گیا اور کہنے  لگا کہ’’ حکیم صاحب ! میر ی نگا ہ موٹی ہو گئی ہے ۔‘‘ حکیم نے  کہا:’’ بڑھاپے  کی وجہ سے  ۔‘‘بوڑھا بولا:’’ کمر میں درد بھی رہتا ہے ۔‘‘ حکیم نے  جواب دیا :’’ بڑھاپے  کی وجہ سے  ۔‘‘بڈھے  نے  کہا :’’چلنے  میں سانس بھی پھول جاتا ہے ۔‘‘ جواب ملا کہ’’ بڑھاپے  کی وجہ سے  ۔‘‘بڈھا بو لا:’’ حافظہ بھی خراب ہوگیا کوئی بات یاد نہیں رہتی ۔‘‘ طبیب نے  کہا :’’ بڑھاپے  کی وجہ سے  ۔‘‘ بڈھے  کو غصہ آگیا اور بولا کہ’’ اے  بیوقوف حکیم ! تو نے  ساری حکمت میں بڑھاپے  کے  سوا کچھ نہیں پڑھا ۔ ‘‘حکیم نے  کہا کہ ’’بڈھے  میاں ! آپ کو جو مجھ بے  قصور پر بلا وجہ غصہ آگیا یہ بھی بڑھا پے  کی وجہ سے  ہے  ۔‘‘

            بِعَیْنِہٖ آج ہمارا بھی یہی حال ہے  مسلمانوں کی بادشاہت گئی، عزت گئی، دولت گئی ، وقار گیا ، صرف ایک وجہ سے  وہ یہ کہ ہم نے  شریعت ِمصطفی کی پیروی چھوڑدی، ہماری زندگی اسلامی نہ رہی ۔ ہمیں خدا کا خوف ، نبی کی شرم، آخرت کا ڈر نہ رہا ، یہ تمام نحوستیں صرف اسی لئے  ہیں ، اعلیٰ حضرت قُدِّسَ سِرُّہٗ فرماتے  ہیں :

دن لہو میں کھونا تجھے  شب نیند بھر سونا تجھے

شرمِ نبی، خوفِ خدا، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں   ([2])

            مسجد یں ہماری ویران ، مسلمانوں سے  سینما وتماشے  آباد، ہر قسم کے  عیوب مسلمانوں میں موجود ، ہندوانی رسمیں ہم میں قائم ہیں ہم کس طر ح عزت پاسکتے  ہیں ۔ محمد علی جو ہر نے  خوب کہاہے  :

بلبل و گل گئے  گئے  لیکن!

ہم کو غم ہے  چمن کے  جانے  کا!

            دنیاوی تمام تر قیاں بلبلیں تھیں اور دولت ایمان چمن، اگر چمن آباد ہے  ہزارہا بلبلیں پھر آجائیں گی مگر جب چمن ہی اجڑ گیا تو اب بلبلوں کے  آنے  کی کیا امید ہے  ، مسلمانوں کی اصل بیماری تو شریعت ِمصطفی کو چھوڑ نا ہے  اب اس کی وجہ سے  اور بہت سی بیماریاں پیدا ہوگئیں ۔ مسلمانوں کی صدہا بیماریاں تین قسم میں منحصر ہیں : اوّل روزانہ نئے  نئے  مذہبو ں کی پیداواراور ہر آواز پر مسلمانوں کا آنکھیں بند کر کے  چل پڑنا۔ دوسرے  مسلمانوں کی خانہ جنگیاں اور مقدمہ بازیاں اور آپس کی عداوتیں ۔ تیسرے  ہمارے

جاہل باپ دادوں کی ایجاد کی ہوئی خلاف شرع یا فضول رسمیں ۔ ان تین قسم کی بیماریوں نے  مسلمانوں کو تباہ کر ڈالا ، بر باد کردیا ، گھر سے  بے  گھر بنادیا، مقرو ض کردیا غر ضیکہ ذلت کے  گڑھے  میں دھکیل دیا ۔

            پہلی بیماری کا علاج صرف یہ ہے  کہ مسلمان ایک با ت خوب یاد رکھیں وہ یہ کہ کپڑا نیا پہنو ، مکان نیا بناؤ ، غذائیں نئی نئی کھاؤ ، ہر دنیا وی کام نئے  نئے  کرو، مگر دین وہی تیرہ سو بر س والا پرانا اختیار کرو ہمارا نبی پرانا، دین پرانا، قرآن پرانا، کعبہ پرانا، خدا تعالی پرانا (قدیم) ہم اس پر انی لکیر کے  فقیر ہیں یہ کلمات وہ ہیں جو اکثر حضرت قبلۂ عالم پیر سید جماعت علی شاہ صاحب مرحوم و مغفور پیر طریقت علی پوری فرمایا کرتے  تھے  اور اس کا پر ہیز یہ ہے  کہ ہر بد مذہب کی صحبت سے  بچو، اس مولوی کے  پاس بیٹھو جس کے  پاس بیٹھنے  سے  حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا عشق اور اتباعِ شریعت کا جذبہ پیدا ہو۔

            دو سری بیماری کا علاج یہ ہے  کہ اکثر فتنہ وفساد کی جڑ دو چیز یں ہیں ایک غصہ اور اپنی بڑائی اور دوسرے  حقوق شرعیہ سے  غفلت ۔ ہر شخص چاہتا ہے  کہ میں سب سے  اونچا ہوں اور سب میرے  حقوق ادا کریں مگر میں کسی کا حق ادا نہ کرو ں اگر ہماری طبیعت میں سے  ’’خود‘‘ نکل جائے  عا جزی اور تو اضع پیدا ہو ہم میں سے  ہر شخص دوسرے  کے  حقوق کا خیال رکھے  تو ان شاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ کبھی جنگ وجدال اور مقدمہ بازی کی نوبت ہی نہ آئے ۔ فقیر کی یہ تھوڑی سی گفتگو ان شاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بہت نفع دے  گی بشر طیکہ اس پر عمل کیا جائے ۔

            تیسری بیماری وہ ہے  جس کے  علاج کیلئے  یہ کتاب لکھی جارہی ہے  ہندوستان کے  مسلمانوں میں بچہ کی پیدائش سے  لیکر مرنے  تک مختلف موقعوں پر ایسی تباہ کن رسمیں جاری ہیں جنہوں نے  مسلمانوں کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں میں نے  خود دیکھا ہے  کہ ان کے  مرنے  جینے  شادی بیاہ کی رسموں کی بدولت صدہا مسلمانوں کی جائیداد یں ، مکانات، دکانیں ، ہندوؤں کے  پاس سودی قرضے  میں چلی گئیں اور بہت سے  اعلیٰ خاندان کے  لوگ آج کرایہ کے  مکانوں میں گز ر کررہے  ہیں



[1]    طنز کیا

[2]    حدائق ِبخشش شریف حصہ اوّل، صفحہ۶۸پر یہ شعر یوں لکھا ہے :

          دن       لہو میں کھونا تجھے ، شب صبح تک سونا تجھے       شرمِ نبی، خوفِ خدا، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن