دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

            یعنی حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طرح اللہ والی پردہ داربنو، تاکہ اپنی گود میں ا مام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جیسی اولاد دیکھو۔

لڑکیوں کی تعلیم

            اپنی لڑکی کو وہ علم و ہنر ضرور سکھادو جس کی اس کو جوان ہوکر ضرور ت پڑے  گی لہٰذا سب سے  پہلے  لڑکی کو پاکی پلیدی، حیض و نفاس کے  شرعی مسئلے ، روزہ ، نماز، زکوٰۃ وغیرہ کے  مسئلے  پڑھا دویعنی قرآن شریف اور دینیات کے  رسالے  پڑھادوپھر کچھ ایسی اخلاقی کتابیں جس میں شوہر کے  حقوق بجالانے ، بچوں کے  پالنے ، ساس نندوں سے  میل ومحبت رکھنے  کے  طریقے  سکھائے  گئے  ہوں وہ بھی ضرور پڑھادو ۔بہتر یہ ہے  کہ ان کو نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تاریخ بھی مطالعہ کراؤ جس سے  دنیا میں رہنے   سہنے  کا ڈھنگ آجاوے ۔اس کے  بعد ہر طرح کا کھانا پکانا ، بقدرِ ضرورت سینا پرونا اور دوسری زنانہ دستکاری اور سوئی کا ہنر ضرور سکھاؤ کیونکہ سوئی ہی وہ چیز ہے  جس کی ضرورت مرنے  کے  بعد بھی پڑتی ہے  یعنی مردہ سلاہوا کفن پہن کر قبر میں جاتا ہے ، سوئی عورتوں کا خاص ہنر ہے  کہ اگر (خدانہ کرے )کبھی عورت پر کوئی مصیبت پڑ جائے  یابیوہ ہوجائے  اور کسی مجبوری کی وجہ سے  دوسرا نکاح نہ کرسکے  تو گھر میں آبرو سے  بیٹھ کر اپنی دستکاریوں سے  پیٹ پال سکے ۔آجکل کھانا پکانے  اور سینے  پرونے  کی بہت سی کتابیں چھپ چکی ہیں ۔

            چنانچہ ’’دہلی کا باورچی خانہ‘‘، ’’ خوان نعمت‘‘، ’’خوان یغما‘‘ کھانے  پکانے  کے  ہنر کے  لیے  ضرور پڑھا دو بلکہ ان سے  ہر طرح کا کھانا پکوالو، اوردوستو!تین چیزوں سے  اپنی لڑکیوں اوربیویوں کو بہت بچاؤ ایک ناول، دوسرے  کالج اور اسکولوں کی تعلیم، تیسرے  تھیٹر اور سینما ۔ یہ تین چیزیں لڑکیوں کے  لیے  زہر قاتل ہیں ۔ اس وقت لڑکیوں میں جس قدر شوخی ، آزادی اوربے  غیرتی ہے  وہ سب ان تین ہی کی وجہ سے  ہے  ۔ ہم نے  دیکھاکہ لڑکیوں کے  لیے  پہلے  تو زنانہ اسکول کھلے  اور ان میں پردہ دار گاڑیاں بچیوں کو لانے  اورلے  جانے  کے  لیے  رکھی گئیں اگرچہ ان میں نام کا پردہ تھا مگر خیر کچھ عار اور شرم تھی پھر وہ گاڑیاں بند ہوئیں اورصرف ایک عورت جس کو ماماں کہتے  تھے  لانے  اور پہنچانے  کیلئے  رہ گئی پھر وہ بھی ختم، صرف یہ رہا کہ جوان لڑکیاں برقعہ پہن کر آتیں پھر یہ بھی ختم ہوا، اور آزادانہ طور سے  آنے  جانے  لگیں پھر عقل کے  اندھوں نے  لڑکیوں اور لڑکوں کی ایک ہی جگہ تعلیم شروع کرادی اور شاردا ایکٹ جاری کرایاجس کے  معنی یہ تھے  کہ اٹھارہ سال سے  پہلے  کوئی نکاح نہ کرسکے  پھر لڑکیوں اورلڑکوں کو سینما کے  عشقیہ ڈرامے  دکھائے ، بیہودہ ناولوں کی روک تھام نہ کی جس کا مطلب صاف یہ ہوا کہ ان کے  جذبات کو بھڑکایا گیااور نکاح روک کر بھڑکے  ہوئے  جذبات کو پورا ہونے  سے  روک دیا گیا جس کا منشا صرف یہ ہے  کہ حرام کاری بڑھے  کیونکہ بھڑکی ہوئی شہوت جب حلال راستہ نہ پائے  گی تو حرام کی طرف خرچ ہوگی اورایسا ہورہا ہے  ، اب اس وقت یہ حالت ہے  کہ جب اسکولوں ، کالجوں کی لڑکیاں صبح شام زرق برق لباس میں  راستوں سے  آپس میں مذاق دل لگی کرتی ہوئی، زور سے  باتیں کرتی ہوئی، عطر لگائے  ، دوپٹہ سر سے  اتارے  ہوئے  نکلتی ہیں تو معلوم ہوتاہے  کہ شاید ہند وپاک میں پیرس آگیااوردردمنددل رکھنے  والے  خون کے  آنسوروتے  ہیں ۔ اکبر اِلٰہ آبادی نے  خوب فرمایا ہے     ؎

بے  پردہ مجھ کو آئیں نظر چند بیبیاں                اکبرؔ زمیں میں غیرتِ قومی سے  گڑگیا!

پوچھا جو  ان سے  آپ کا پردہ کدھر گیا                         کہنے  لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑگیا

            کوشش کروکہ تمہاری لڑکیاں حیادار اورادب والی بنیں تاکہ ان کی اولاد میں یہ اوصاف پائے  جائیں ۔ ڈاکٹر اقبال نے  کیا خوب فرمایا ہے     ؎

بے  ادب ماں باادب اولاد جن سکتی نہیں         معدنِ زر معدنِ فولاد بن سکتی نہیں

            یادرکھوکہ اس زمانہ میں ان سکولوں اورکالجوں نے  قوم میں انقلاب پیدا کردیا ہے  ، آج طریقہ یہ ہے  کہ اگر کسی قوم کا نقشہ بدلنا ہوتو اس قوم کے  بچوں کو کالج کی تعلیم دلاؤ ۔ بہت جلد اس قسم کی حالت بدل جاوے  گی ۔ اکبرؔ نے  خوب کہا ہے     ؎

یوں قتل سے  بچوں کے  وہ بدنام نہ ہوتا                      افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی

            اوردوستو! بعض اسکولوں اورکالجوں کے  نام میں اسلام کا نام بھی لگا ہوتاہے  یعنی ان کا نام ہوتاہے  اسلامیہ اسکول، اسلامیہ کالج اس نام سے  دھوکہ نہ کھاؤاسلامیہ اسکول ، اسلامیہ کالج نام رکھنا فقط مسلم قوم سے  اسلام کے  نام پر چندہ وصول کرنے  کے  لیے  ہے  ورنہ کام سب کا لجو ں کا قریب قریب یکساں ہے ، غضب تو دیکھوکہ نام اسلامیہ اسکول اور تعطیل ہوتی ہے  اتوار کے  دن، اسلام میں تو بڑا دن جمعہ کا ہے ، ہر کام انگریزی میں ، وہاں کے  طلبا کے  اخلاق اورعادات انگریزی پھر یہ اسلامیہ اسکول کہاں رہا؟ بعض اسکولوں کے  نام بجائے  اسلامیہ اسکول کے  محمڈن اسکول یا محمڈن کالج رکھ دئیے  گئے اللہ تعالیٰ نے  ہم مسلمانوں کا نام رکھا ہے  ''مسلمین''قرآن فرماتاہے :

هُوَ سَمّٰىكُمُ الْمُسْلِمِیْنَ ﳔ([1])

 



[1]    ترجمۂ کنزالایمان :اللہ تعالیٰ نے  تمہارا نام مسلمان رکھا۔(پ17، الحج :78)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن