دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

کچی شیشیاں ہیں ۔(دیکھو مشکوٰۃ باب البیان والشعر) ([1])

            اس میں عورتوں کے  دلوں کو کچی شیشیاں فرمایا جس سے  معلوم ہوتا ہے  کہ پردہ میں رہ کر بھی عورت مرد کا اور مرد عورت کا گانا نہ سنیں ۔

{4}حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  زمانہ میں عورتوں کو بھی حکم تھا کہ نمازِ عید اور دوسری نمازوں میں حاضر ہوا کریں اسی طرح وعظ کے  جلسوں میں شرکت کیا کریں کیونکہ اسلام بالکل نیانیا دنیا میں آیا تھا، اگر حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  وعظ عورتیں نہ سنتیں تو شریعت کے  حکم اپنے  لئے  کیسے  معلوم کرتیں مگر پھر بھی ان کے  نکلنے  میں بہت پابندیاں لگادی گئی تھیں کہ خوشبو لگا کر نہ نکلیں ، بیچ راستہ کسی غیر سے  بات نہ کریں فجر کی نماز اس قدر اندھیرے  میں پڑھی جاتی تھی کہ عورتیں پڑھ کر نکل جائیں اور کوئی پہچان نہ سکے ، عورتیں مردوں سے  بالکل پیچھے  کھڑی ہوتی تھیں لیکن حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے  اپنے  خلافت کے  زمانہ میں ان کو مسجدوں میں آنے  اور عید گاہ جانے  سے  بھی روک دیا، عورتوں نے  حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے  شکایت کی کہ ہم کو حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے  نیک کاموں سے  روک دیا۔ حضرت عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے  فرمایا کہ اگر حضور عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام بھی اس زمانہ کو دیکھتے  تو عورتوں کو مسجدوں سے  روک دیتے ، دیکھو شامی وغیرہ۔([2])

             ان احادیث میں غور کرو کہ وہ زمانہ نہایت خیر وبرکت کا یہ زمانہ شرو فساد کا، اس وقت عام مرد پرہیز گار، اب نہایت آزاد اور فسّاق وفجّار، اس وقت عام عورتیں پاک دامن، حیا والی اور شرمیلی اب عام عورتیں بے  غیر ت ، آزاد اور بے  شرم جب اس وقت عورتوں سے  پردہ کرایا گیا تو کیا یہ وقت اس وقت سے  اچھا ہے  ؟ہم نے  مختصر طریقہ سے  قرآن وحدیث کی روشنی میں پردہ کی ضرورت بیان کی ۔

{5}اب فقہ کی بھی سیر کرتے  چلئے  فُقَہا فرماتے  ہیں کہ عورت کے  سر سے  نکلے  ہوئے  بال اورپاؤں کے  کٹے  ہوئے  ناخن بھی غیر مردنہ دیکھے ۔ (دیکھو شامی باب الستر)([3])

            عورت پر جمعہ کی نماز فرض نہیں عید، بقر عید کی نماز واجب نہیں ، کیوں ؟اس لئے  کہ یہ نمازیں جماعت سے  مسجدوں میں ہی ہوتی ہیں اور عورتوں کو بلا ضرورت شرعی گھر سے  نکلنے  کی اجازت نہیں ۔عورت پر حج کیلئے  سفرکرنا اس وقت تک فرض نہیں جب تک کہ اس کے  ساتھ اپنا محرم نہ ہو یعنی باپ، بیٹایا شوہر وغیرہ عورت کا منہ غیر مرد نہ دیکھے ۔(دیکھو شامی باب الستر) ([4])

            حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے  وصیت فرمائی تھی کہ مجھے  رات میں دفن کیا جاوے ۔ کیوں ؟اس لئے  کہ اگر دن میں دفن کیاگیا تو کم ازکم دفن کرنے  والوں کو میرے  جسم کا اندازہ تو ہوجائے  گا، یہ بھی منظور نہیں غرضکہ پردہ کی وجہ سے  شریعت نے  بہت سے  حکم عورتوں سے  اُٹھالئے  ۔

غور تو کرو کہ جب عورتوں کو مسجد میں جانے  کی اجازت نہیں ، قبرستان جانے  کی اجازت نہیں ، عیدگاہ میں جاکر عید پڑھنے  کی اجازت نہیں تو بازاروں ، کالجوں اور کمپنی باغوں میں سیر کے  لئے  جانے  کی اجازت کیونکر ہوگی کیا بازار کالج اور کمپنی باغ مسجدوں اور مکّہ شریف سے  بڑھ کر ہیں ؟

نوٹ ضروری :جن احادیث میں عورتوں کا باہر نکلنا آتا ہے  وہ یا تو پردہ فرض ہونے  سے  پہلے  تھایا کسی ضرورت کی وجہ سے  پردہ کے  ساتھ تھا، ان احادیث کو بغیر سوچے  سمجھے  بوجھے  بے  پردگی کیلئے  آڑ بنانا محض نادانی ہے  اسی طرح اس زمانہ میں عورتوں کا جہادوں میں شرکت کرنا اس وجہ سے  تھا کہ اس وقت مردوں کی تعداد تھوڑی تھی اب بھی اگر کسی جگہ مسلمان مرد تھوڑے  ہوں اور کفّار زیادہ اور جہاد فرض عین ہوجائے  تو عورتیں جہاد میں ضرور جائیں ان جہادوں کو اس زمانہ کی بے  حیائی کیلئے  آڑ نہ بناؤ۔ اب جہاد کے  بہانہ سے  عورتوں کو مردوں کے  سامنے  ننگا پریڈ کرایا جاتا ہے  بعض دفعہ مجاہدین نے  ضرورتاً گھوڑوں کے  پیشاب پئے  ، درختوں کے  پتے  کھائے  ، کیا اب بھی بلا ضرورت یہ کام کرائے  جائیں گے ، اللہ تعالیٰ وہ وقت نہ لائے  جب جہاد میں عورتوں کی ضرورت پڑے ۔یہاں تک تو نقلی دلائل سے  ہم نے  پردہ کی ضرورت ثابت کردی اب عقلی دلیلیں بھی سنیے :

{1}عورت گھر کی دولت ہے  اور دولت کو چھپا کر گھر میں رکھا جاتا ہے  ہر ایک کو دکھانے  سے  خطرہ ہے  کہ کوئی چوری کرلے ، اسی طرح عورت کو چھپانا اور غیروں کو نہ دکھانا ضروری ہے ۔

{2}عورت گھر میں ایسی ہے  جیسے  چمن میں پھول اور پھول چمن میں ہی ہر ابھرا رہتا ہے  اگر توڑ کر باہر لایا گیا تو مرجھا جائیگا، اسی طرح عورت کا چمن اس کا گھر اور اس



[1]    مشکاۃ المصابیح، کتاب الآداب، باب البیان والشعر، الحدیث:۴۸۰۶، ج۲، ص۱۸۸

وصحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب رحمۃ النبی۔۔۔الخ، الحدیث:۲۳۲۳، ص۱۲۶۹

[2]    رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب فی حمل المیت، ج۳، ص۱۶۲

وصحیح البخاری، کتاب الاذان، باب انتظار الناس۔۔۔الخ، الحدیث:۸۶۹، ج۱، ص۳۰۰

[3]    الدرالمختار، کتاب الحظروالاباحۃ، فصل فی النظروالمس، ج۹، ص۶۱۳، ۶۱۴

[4]    الدرالمختاروردالمحتار، کتاب الحج، مطلب فی قولھم۔۔۔الخ، ج۳، ص۵۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن