دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

کی طرح چوٹی رکھتے  ہیں یہ سب منع ہے  اور جس کے  کُل بال رکھے  ہوں وہ یا تو کان کی لو تک یا کندھوں تک رکھے  یعنی تا بگوش یا تا بدوش کہ یہ سنت ہے  اور زیادہ لمبے  بال رکھنا اور اس میں چوٹی مانگ عورتوں کی طرح کرنا منع ہے ۔

 

 

 

 

روزی کا ایک سبب

     نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حیاتِ ظاہری کے  دَورِ اقدس میں دو بھائی تھے ، جن میں ایک آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت ِبابرکت میں (علم دین سیکھنے  کے  لئے ) حاضر ہوتا، (ایک روز) کاریگر بھائی نے  سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے  اپنے  بھائی کی شکایت کی (یعنی اس نے  سارا بوجھ مجھ پر ڈال دیا ہے ، اس کو میرے  کام کاج میں ہاتھ بٹانا چاہیے ) تو مدینے  کے  سلطان، رحمت ِعالمیان، سرور ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  فرمایا: لَعَلَّکَ تُرْزَقُ بِہٖ یعنی      ’’شاید! تجھے  اس کی برکت سے  روزی مل رہی ہے ۔‘‘(فیضان سنت، ج۱، ص۱۴۲۲بحوالہ سنن الترمذی، حدیث:۲۳۴۵، ص۱۸۸۷واشعۃ اللمعات، ج۴، ص۲۶۲)

            مونچھ اس قدر کاٹنا ضروری ہے  کہ اوپر کے  ہونٹ کی ڈوری کھل جائے  بالکل نہ کٹوانا یا بالکل منڈا دینا منع ہے  اور داڑھی ایک مٹھی رکھنا ضروری ہے  یعنی ٹھوڑی کے  نیچے  جو بال ہیں انکو اپنی مٹھی میں پکڑے  جو مٹھی سے  آگے  نکلے  ہوں وہ کٹواوے  یعنی مٹھی سے  کم کرنا بھی منع اور مٹھی سے  زیادہ لمبی رکھنا بھی منع ہے  اب رہی آس پاس کی داڑھی یعنی جبڑوں پر کے  بال وہ جس قدر گول دائرے  میں آجائیں وہ نہ کٹوائے  اور جو دائرے  سے  نکل جائیں وہ کٹوادے  یعنی جبکہ ٹھوڑی کے  نیچے  کے  بال ایک مٹھی لمبے  ہوں اور اس کے  دائرے  میں جس قدر بال آجائیں اسکا کٹوانا بھی منع ہے ۔ ناک کے  بال کٹوانا اور بغل کے  بال اکھیڑنا سنت ہے  اگر بغل کے  بال بھی استرے  سے  مونڈے  جائیں تو بھی حرج نہیں ، ناف کے  نیچے  کے  بال مونڈنا سنت ہے  قینچی سے  کاٹنا نحوست کا سبب ہے  ہاتھوں پاؤں کے  ناخن کٹوانا بھی سنت ہے ، بہتر یہ ہے  کہ سارے  کام ہر ہفتہ میں ایک بار ضرور کرے  اگر ہر ہفتہ نہ کرسکے  تو چالیس دن سے  زیادہ دیر نہ لگائے ۔مرد کو اپنے  ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا زینت کیلئے  منع ہے ۔

اسلامی لباس

            اسلامی لباس یہ ہے  کہ مرد کو ناف سے  گھٹنے  تک کا جسم ڈھکنا فرض ہے  اگر نماز میں کھلا رہا تو نماز نہ ہوگی اور نماز کے  سوا بھی اگر چہ اکیلے  میں ہی بلاوجہ کھولے  تو گنہگار ہوگا اس کے  سوا باقی لباس میں بہتر یہ ہے  کہ پگڑی سر پر باندھے  اور پوری آستین کی قمیص یا کُرتہ پہنے  اور ٹخنوں سے  اُونچا تہبند یا پاجامہ پہنے  ان کپڑوں کے  سوا اَچکن، واسکٹ جو کچھ بھی پہنے  وہ کافروں کے  لباس کی طرح نہ ہو۔پگڑی کے  نیچے  ٹوپی ہونا چاہئے  اگر ٹوپی نہ ہوتو بھی سر کی کھوپڑی ڈھک لے  اگر کھوپڑی کھلی رہی اور آس پاس پگڑی لپیٹی رہی تو سخت بُرا ہے  اور اگر فقط ٹوپی اوڑھے  تو ایسی ٹوپی سے  بچے  جو کفار یا فاسقوں کی خاص ٹوپی ہے  جیسے  گاندھی کیپ، ہیٹ، ہندوانی گول ٹوپی، ایک قاعدہ یاد رکھو وہ یہ کہ جو لباس کافروں کی قومی نشانی ہو اس کا استعمال مسلمانوں کو حرام ہے  جیسے  ہیٹ اور ہندوانی دھوتی وغیرہ اور جو لباس کہ کافروں کی مذہبی پہچان بن چکا ہے  اس کا استعمال کفر ہے  جیسے  کہ ہندوانی چوٹی اور زنار اور عیسائی قوم کا صلیبی نشان وغیرہ یعنی جس لباس کو دیکھ کر لوگ جانیں کہ یہ ہندو یا عیسائی کا لباس ہے  اس لباس سے  مسلمانوں کو بچنا ازحد ضروری ہے ۔

            دوسری ضروری باتیں : اپنے  گھر میں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاچرچارکھواپنی بیوی بچوں کو نماز کا سخت پابند بناؤ۔سات برس کے  بچوں کو نماز کا حکم دو اور دس برس کے  بچوں کو مار مار کر نماز پڑھاؤ، رات کو جلدی سوجاؤ صبح کو جلد جاگو اپنے  بچوں کو جلد جگادوکیونکہ وہ رحمت کے  نازل ہونے  کا وقت ہے ، بچوں کو تعلیم دو کہ وہ ہر کام بِسْمِ اللہ سے  شروع کریں اور صبح کے  وقت تمہارے  گھروں سے  قرآن کریم کی آوازیں آتی ہوں کہ قرآن شریف کی آواز مصیبتوں کو ٹالتی ہے  جب ایک گھنٹہ ان نیک کاموں میں خرچ کرو پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نا م لے  کر دنیاوی کاروبار میں مشغول ہوجاؤ، عورتوں کا لباس دوسری فصل میں بیان ہوگا ۔

دوسری فصل

عورتوں کا پرد ہ

            عورتوں کے  لئے  پردہ بہت ضروری چیز ہے  اور بے  پردگی بہت ہی نقصان دہ،  اے  مسلم قوم !اگر تو اپنی دینی اور دنیوی ترقی چاہتی ہے  تو عورتوں کو اسلامی حکم کے  مطابق پردے  میں رکھو۔ ہم اس کے  متعلق ایک مختصر سی گفتگو کرکے  پردے  کے  عقلی اور نقلی دلائل اور بے  پردگی کے  نقصان بیان کرتے  ہیں ۔

            قدرت نے  اپنی مخلوق کو علیٰحدہ علیٰحدہ کاموں کیلئے  بنایا ہے  اور جس کو جس کام کے  لئے  بنایا ہے  اس کے  مطابق اس کا مزاج بنایا، ہر چیز سے  قدرتی کام لینا چاہئے  جو خلافِ فطرت کام لے  گا وہ خرابی میں پڑے  گا اس کی سینکڑوں مثالیں ہیں :

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن