دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Zindagi | اسلامی زندگی

book_icon
اسلامی زندگی

کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں التجا ہے  کہ ہمیں اس کتاب کی روشنی میں ناجائز رسموں کا خاتمہ کرکے  اسلامی رسموں کو اپنانے  کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

            ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘اس مدنی گلدستے  کو دورِ جدید کے  تقاضوں کومدنظر رکھتے  ہوئے  پیش کرنے  کی سعادت حاصل کر رہی ہے ، جس میں مدنی علماکرام دَامَ فُیُوْضُہُمْ نے  درج ذیل کام کرنے  کی کوشش کی ہے :

کتاب کی نئی کمپوزنگ ، جس میں رموزِ اوقاف کا بھی خیال رکھنے  کی کوشش کی گئی ہے

دیگر نسخوں سے  تقابل

حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج

عربی وفارسی عبارات اور آیات ِقرآنیہ کے  متن کی تطبیق و تصحیح

احتیاط کے  ساتھ مکرر پروف ریڈنگ تاکہ اغلاط کا امکان کم ہو

حواشی میں درج ذیل امور کا اہتمام کیا گیا ہے :

مشکل الفاظ کی تسہیل، عربی وفارسی عبارات کا ترجمہ

قرانی آیات کا ترجمہ کنز الایمان شریف سے  ، احادیث وروایات کے  حوالہ جات

آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے  ناموں ، ان کے  سن وفات اورمطابع کے  ساتھ ذکر کردی گئی ہے ۔

         اس کتاب کوحتی المقدور احسن انداز میں پیش کرنے  میں علمائے  کرام نے  جو محنت وکوشش کی اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے  قبول فرمائے  ، انہیں بہترین جزادے  اوران کے  علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے  اور دعوت ِاسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘ اوردیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے ۔

                         اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّم

شعبۂ تخریج مجلس المدینۃ العلمیۃ  (دعوت ِاسلامی)

 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنْ کَانَ

 نَبِیًّا وَّ اٰدَمُ بَیْنَ الْمَاءِ  وَالطِّیْنِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ

مسلمانوں کی بیماریاں اور ان کا علاج

            آج کو ن سا در در کھنے  والا دل ہے  جو مسلمانوں کی موجودہ پستی اور ان کی موجودہ ذلت وخواری اور ناداری پر نہ دکھتا ہو اور کون سی آنکھ ہے  جو ان کی غربت، مفلسی، بیروز گاری پرآنسو نہ بہاتی ہو ، حکومت ان سے  چھنی، دولت سے  یہ محروم ہوئے ، عزت ووقار ان کا ختم ہوچکا ، زمانہ کی ہر مصیبت کا شکار مسلمان بن رہے  ہیں ، ان حالات کو دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے  مگر دو ستو! فقط رو نے  او ر دل دکھانے  سے  کام نہیں چلتا بلکہ ضروری ہے  کہ اسکے  علاج پر خود مسلمان قوم غور کر ے ، علاج کیلئے  چند چیزیں سوچنا چاہئیں :

            اوّل یہ کہ اصل بیماری کیا ہے ؟ دو سرے  یہ کہ اس کی وجہ کیا ؟ کیوں مرض پیدا ہوا ؟ تیسرے  یہ کہ اس کا علاج کیا ہے  ؟چوتھے  یہ کہ اس علاج میں پر ہیز کیا ہے  ؟ اگر ان چا ر باتو ں کو غور کر کے  معلوم کرلیا گیا تو سمجھو کہ علاج آسان ہے  ۔ اس سے  پہلے  بہت سے  لیڈ ر ان قوم اور پیشوا یان ملک نے  بہت غو ر کئے  اور طر ح طر ح کے  علاج سوچے ۔ کسی نے  سو چا کہ مسلمانوں کا علاج صرف دو لت ہے ۔ مال کماؤ تر قی پاجاؤ گے  ۔ کسی نے  کہا: اس کا علاج عز ت ہے  ۔ کونسل کے  ممبر بنو آرام ہوجائے  گا ۔کسی نے  کہا کہ تمام بیماریوں کا علاج صرف بیلچہ ہے  ۔ بیلچہ اٹھا ؤ بیڑا پار ہوجائے  گا ۔ ان سب نادان طبیبو ں نے  کچھ رو ز بہت شور مچایا مگر مر ض بڑھنے  کے  سوا کچھ حاصل نہ ہوا ۔ انکی مثال اس نادان ماں کی سی ہے  جس کا بچہ پیٹ کے  درد سے  روتا ہے  اور وہ خاموش کرنے  کے  لئے  اس کے  منہ میں دودھ دیتی ہے  جس سے  بچہ کچھ دیر کے  لئے  َبہل جاتا ہے  مگر پھر اور بھی زیادہ بیمار ہو جاتا ہے  کیونکہ ضرورت تو اسکی تھی کہ بچہ کو مُسْہِل ([1])دیکر اس کا معدہ صاف کیا جائے  ، اسی طر ح میں دعوے  سے  کہہ سکتا ہوں کہ آج تک کسی لیڈر معا لج نے  اصل مرض نہ پہچا نا اور صحیح علاج اختیار نہ کیا اور جس اللہ کے  بندے  نے  مسلمانوں کو ان کا صحیح علاج بتا یا تو مسلم قوم نے  



[1]    یعنی پیٹ صاف کرنے  والی دوائی         

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن