دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Shadi | اسلامی شادی

book_icon
اسلامی شادی

صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : بے شک جنّت میں ایک گھر ہے جسے “الفرح“ کہا جاتا ہے۔  اس میں وہی لوگ داخل ہوں گے جو بچّوں کو خُوش کرتے ہیں ۔ ([1])

10۔  بیوی کو چاہئے کہ حکمت و دانائی ، سچائی اور سمجھدار ی کو اپنا زیور بنالے ، بات کو پہلے تولے بعد میں بولے ، گالی گلوچ اور فحش گوئی وغیرہ سے اپنی زبان آلودہ نہ کرے۔   

11۔  جب شوہر کسی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو تو اس کا حوصلہ بڑھائے ، اگر وہ غصے میں ہو تو اس کے سامنے ایسی گفتگو کرے جس سے اس کا غُصّہ ٹھنڈا ہوجائے ، اگر کسی بات پر نصیحت کی ضرورت محسوس کرے تو  ایسے انداز میں نصیحت کرے کہ شوہر کو ناگَوار نہ گزرے ، ہر وقت نصیحت کرنے سے گُریز کرے ، اگر شوہر مشورہ طلب کرےتو ایسا مشورہ دے جو دینی ، اَخلاقی اور مُعاشَرَتی  اعتبار سے دُرُست اور شوہر کے حق میں مفید ہو۔

12۔  بیوی کو چاہئے  کہ شوہر کی پسند کو اپنی پسند بنائے ، اُس کی طبیعت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ اُسے کیا اچھا اور کیا بُرا لگتا ہے ، رہن سہن کے معاملے میں اپنا رَوَیّہ ایسا رکھے کہ شوہر کے دل میں یہ بات بیٹھ جائے کہ میں اپنی بیوی کے نزدیک بہت اچھا ہوں اور وہ میرے ساتھ تنگدستی و فراخ دستی اور خُوشی و غمی  ہر حال میں خُوش ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ساس،سسر کو کیسا ہونا چاہیے؟

      شادی کے بعد لڑکی کیلئے سُسرال کا ماحول اور وہاں کے افراد اجنبی ہوتے ہیں ، اگر رشتہ داروں میں شادی ہوئی ہو تب بھی رہن سہن کے معاملات میں کسی حد تک اُسے اجنبیت ہی محسوس ہوتی ہے اس لئے ساس سُسر کو چاہئے کہ اُس کے ساتھ بُزرگانہ برتاؤ کریں اور چند باتوں کا خُصُوصِیَّت کے ساتھ خیال رکھیں ۔

٭ساس سُسر کو چاہئے کہ وہ اپنی شفقتوں کے ذریعے بہو کی اجنبیت اور وحشت کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں اور اسے اُنسیّت (محبت) کا احساس دلائیں تاکہ اُسے کام کاج وغیرہ میں دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

٭ساس کو چاہئے کہ وہ اپنی بہو کو نرمی اور اچھے انداز سے گھر یلو کام کاج کے ڈھنگ سکھائے اور اپنے یہاں کے طور طریقے بتائے۔

٭کبھی غلطی کر بیٹھے تو اُسے ڈانٹنےیا اُس کی ماں کی تَرْبِیَت پر منفی تبصرہ کرنے کے بجائے اسے اپنی بیٹی سمجھتے ہوئے درگزر سے کام لے۔ البتہ اگر ساس سُسر کبھی ڈانٹ دیں تو بہو کو چاہئے کہ یہ سوچ کر نظر انداز کردے کہ میرے والدین بھی تو کبھی مجھے ڈانٹ دیتے تھے ، ساس سُسر نے ڈانٹ دیا تو کیا ہوا یہ بھی ماں باپ کی جگہ ہیں ۔

٭ ساس سُسر کو چاہئے کہ وہ اپنی بہو کی عزّتِ نَفْس کا خیال رکھیں ، مہمانوں ، رشتے داروں یا گھر کے دیگر افراد کے سامنے اُسے جِھڑکنے یا اُس پر غُصّہ کرنے سے گُریز کریں  بلکہ بہو کے سامنے اُس کے شوہر پر بھی غُصّہ نہ کریں ۔

٭ساس سُسر اور شوہر کو چاہئے کہ دُلہن کے ماں باپ ، بھائی بہن  اور رشتہ داروں کے بارے میں ایسی باتیں نہ کریں جس سے اُس کی دل آزاری ہو اور اُسے تکلیف پہنچے کیونکہ انسان فطری طور پر اپنوں کی بُرائی سُننا گوارا نہیں کرتا۔ مروی ہے کہ جب ابوجہل کے بیٹے حضرت سَیِّدُنا عِکْرِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ایمان لائے تو رسولِ کریم رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو حکم دیا کہ عِکْرِمہ کے سامنے کوئی بھی اُن کے باپ ابوجہل کو بُرا نہ کہے۔ ([2])

٭سُسر اور بہو اگر چہ ایک دوسرے کیلئے مَحْرَم ہیں ، ان کیلئے ایک دوسرے سے شَرْعی پردہ کرنا واجب نہیں مگر اس کے باوُجُود بہو کو چاہئے جب بھی سُسر کے سامنے جانا ہو اُس کی بُزرگی کا لحاظ کرتے ہوئے اپنے سر ، گلے اور سینے وغیرہ پر دوپٹا یا چادر اچھی طرح اوڑھ لے ، اِس کے علاوہ سُسر اور بہو دونوں ہی کو چاہئے کہ اپنے درمیان تکلّف اور شرم و حیا کی دیوار قائم رکھیں اور ایک دوسرے سے ہرگز ہرگز بے تکلّف نہ ہوں ۔

داماد کو کیسا ہونا چاہئے؟

 



[1]   جامع صغیر  ،  ص۱۴۰ ، حدیث : ۲۳۲۱

[2]   مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب ہفتم ، ذکر عکرمہ بن ابی جہل ، ۲ / ۲۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن