30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شادی“ کے نام سے 14 اقساط پر مشتمل ایک سلسلہ فرمایاجس میں شادی بیاہ اور ازدواجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر قرآن و حدیث اور حکایاتِ صالحین کی روشنی میں نفیس گفتگو کی گئی ہے جس کی مدد سے ایک مسلمان شادی کیلئے رشتے کا انتخاب کرنے سے لے کر خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے تک کے مراحل کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھال سکتا ہے۔ مسلمانوں کے دُنیوی و اُخروی فوائد کے پیشِ نظر اس سلسلے کو ضروری ترمیم و اضافے کے بعد کتابی صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ جس کا نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے “ اسلامی شادی “ عطا فرمایا ہے اور اس کی شرعی تفتیش دارُ الافتاء اہلسنت کے حافظ محمد کفیل عطاری مدنی زادَ اللہُ عِلْمَہُ نے فرمائی ہے۔
یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت اور شادی شُدہ اور غیر شادی شُدہ تمام مسلمانوں کیلئے مفید ہے لہٰذا مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کرکے خود بھی مطالعہ فرمائیے اور مسلمانوں کو بھی تحفۃً پیش کیجئے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
رسولِ کریم ، رؤفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رحمت نشان ہے : اے لوگو! بے شک بروزِ قیامت اُس کی دہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیا تم نے اِس لئے نکاح کیا تھا؟
کوفے کے ایک عظیم بُزرگ حضرت سَیِّدُنا ابو محمد ، سفیان بن عیینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ایک شخص نے اپنی زَوجہ کے متعلِّق عرض کی : اے ابومحمد! میری بیوی ہر وقت میری بے عزّتی کے درپے رہتی ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سر جھکاکر کچھ سوچنے لگے پھر بولے : کیاتم نے اُس سے نکاح اِس لئے کیا تھا کہ تمہاری عزّت میں اضافہ ہو؟ اُس نے اِثبات میں سر ہلایا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص (نکاح کے ذریعے)
حُصُولِ عزّت چاہتا ہے اُسے ذِلّت میں مبُتلا کر دیا جاتا ہے ، جوشخص حُصُولِ مال کا خُواہش مند ہو اُسےفقر میں مبُتلا کردیا جاتا ہے اور جو شخص دین کا ارادہ رکھتا ہواللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لیےدین کے ساتھ ساتھ عزّت اور مال بھی جمع فرمادیتا ہے۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس واقعے سے جہاں نکاح کیلئے دین دار عورت کا اِنتخاب کرنے کی اہمیَّت و فضیلت معلوم ہو رہی ہے کہ جو خُوش نصیب نکاح سے دین کا ارادہ کرتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُسے عزّت و مال عطا فرما دیتا ہے وہیں اِس واقعے سے یہ بات بھی معلوم ہورہی ہے کہ ایک مسلمان کیلئے ہر نیک و جائز کام کی طرح نکاح جیسی عظیم سنّت کی ادائیگی میں بھی نیّت کے قبلے کو دُرُست رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر نیّت کا قبلہ دُرُست نہ کیا جائے تو وَبال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ بیان کردہ حکایت سے پتا چلا کہ جو شخص نکاح سے حُصُولِ عزّت کا ارادہ کرے اُسے ذِلّت میں مبُتلا کردیا جاتا ہے اور اگر وَبال نہ بھی اُٹھانا پڑے تو کم از کم نکاح جیسی پیاری سنّت ادا کرنے کے ثواب سے ہی محرومی کا سامنا کرنا پڑے گا جیساکہ صَدْرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع