30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’ عالِمِ باعَمَل بَنا یارب ‘‘ کے سولہ حروف کی نسبت سے اِس رسالے کو پڑھنے کی نیّتیں
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم : ’’ نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ ‘‘ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجم کبیر، ۶/۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)
مَدَنی پھول: جتنی اچّھی نیتیں زیادہ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔
(1)ہر بار حَمد و (2)صلوٰۃ اور (3)تعوّذ و (4)تسمیہ سے آغاز کروں گا (اِس صفحے کی ابتدا میں دی گئی عربی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پرعمل ہوجائے گا) (5)رِضائے اِلٰہی کے لئے اوّل تا آخر اِس کتاب کا مُطالَعہ کروں گا (6)حتّی الوَسْع اس کا باوُضو اور (7)قبلہ رُو مُطالَعہ کروں گا (8)جہاں جہاں سرکار کا اِسمِ مُبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا (9) اس کے مطالعے کے ذریعے فرض علوم سیکھوں گا (10)اپنا وضو، غسل،نماز وغیرہ درست کروں گا (11)زندگی بھر عمل کرتا رہوں گا (12) جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیتِ کریمہ’’ فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳) (پ14،النحل:43) ترجمہ کنزالایمان :تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں‘‘ پر عمل کرتے ہوئے علماء سے رجوع کروں گا(13) (اپنے ذاتی نسخے پر) عند الضرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا(14) (ذاتی نسخے پر) یاد داشت والے صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گا(15) جو نہیں جانتے انہیں سکھاؤں گا (16) کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طور پر مُطلع کروں گا ۔
(مصنّف یا ناشرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صرف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
المدینۃُ العلمیۃ (Research Centre Islamic )
عالم اسلام کی عظیم دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کو درست اسلامی لٹریچر پہنچانے اوراس کے ذریعے اصلاحِ فرد ومعاشرہ کے عظیم مقصد کے لئے 1421ھ مطابق 2001ء کو جامعۃ المدینہ گلستانِ جوہر کراچی میں المدینۃ العلمیۃ کے نام سے ایک تحقیقی ادارہ قائم کیا جس کا بنیادی مقصد اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رَحمۃُ اللہ علیہ کی کتب کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق شائع کروانا تھا۔ 1425ھ مطابق 2005ء میں اسےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منتقل کر دیا گیا۔ امیراہل سنّت، بانی دعوتِ اسلامی علامہ محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ برکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نیکی کی دعوت،اِحیائے سنّت اور اِشاعتِ عِلْمِ شریعت کا عزم پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ ادارہ چھ۶ شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔ پھر ان میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا۔ اس کی کراچی کے علاوہ ایک شاخ مدنی مرکزفیضان مدینہ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، پنجاب میں بھی قائم ہو چکی ہے، دونوں شاخوں میں 120سے زائدعلما تصنیف و تالیف یا ترجمہ و تحقیق وغیرہ کے کام میں مصروف ہیں اور 2021ء تک اس کے 23شعبے قائم کئے جاچکے ہیں :
(1)شعبہ فیضانِ قرآن ( 2)شعبہ فیضانِ حدیث( 3) شعبہ فقہ (فقہ حنفی و شافعی)(4 ) شعبہ سیرتِ مصطفیٰ(5 )شعبہ فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت( 6)شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات(7 )شعبہ فیضانِ اولیاوعلما (8 ) شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت ( 9) شعبہ تخریج (10 ) شعبہ درسی کتب (11) شعبہ اصلاحی کتب (12 ) شعبہ ہفتہ وار رسالہ ( 13)شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی (14 )شعبہ تراجم کتب (15 )شعبہ فیضانِ امیر اہل ِ سنّت ( 16)ماہنامہ فیضانِ مدینہ( 17) شعبہ دینی کاموں کی تحریرات ورسائل( 18) دعوتِ اسلامی کے شب و روز (19 )شعبہ بچّوں کی دنیا( 20)شعبۂ رسائل ِدعوتِ اسلامی(21 ) شعبہ گرافکس ڈیزائننگ (22 )شعبہ رابطہ برائے مصنفین ومحققین(23)شعبہ انتظامی امور قائم ہیں۔
المدینۃ العلمیۃ کے اغراض و مقاصد یہ ہیں
٭باصلاحیت علمائے کرام کو تحقیق ، تصنیف و تالیف کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا۔٭ قرآنی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق منظر عام پر لانا۔ ٭افادۂ خواص و عوام کیلئے علومِ حدیث اور بالخصوص شرح ِ حدیث پر مشتمل کتب تحریر کرنا۔ ٭سیرتِ نبوی،عہدِنبوی ،قوانینِ نبوی،طبِ نبوی وغیرہ پر مشتمل تحریریں شائع کرنا۔ ٭ اہل بیت وصحابہ کرام اورعلماو بزرگانِ دین کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنا۔ ٭بزرگوں کی کتب و رسائل جدید منہج و اسلوب کے مطابق منظر عام پر لانا بالخصوص عربی مخطوطات (غیر مطبوع) کتب ورسائل کو دورِ جدیدسے ہم آہنگ تحقیقی منہج پر شائع کروانا۔ ٭نیکی کی دعوت کا جذبہ رکھنے والوں کو مستند مواد فراہم کرنا۔٭دینی ودنیاوی تعلمی اداروں کے طلبہ کو مستند صحت مند مواد کی فراہمی نیز درسِ نظامی کے طلبہ واساتذہ کے لئےنصابی کتب عمدہ شروحات وحواشی کے ساتھ شائع کرکے ان کی ضرورت کو پورا کرنا۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ برکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقت وعنایت ،تربیت اور عطاکردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی پانے ، نئی نسل کو اسلام کی حقانیت سے آگاہ کرنے، انہیں باعمل مسلمان اور ایک صحت مند معاشرے کا بہترین فرد بنانے، والدین و اساتذہ اور سرپرست حضرات کو اندازِ تربیت کے درست طریقوں سے آگاہ کرنے اور اسلام کی نظریاتی سرحدوں اور دین و ایمان کی حفاظت کیلئے المدینۃ العلمیۃ نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
اللہ پاک اپنے فضل وکرم سے بشمول المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں، اداروں اورشعبوں کو مزیدترقی عطا فرمائے۔
امین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم
15شوال المکرم 1442ھ/27مئی 2021ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پیش لفظ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات قائم ہیں ان میں سے بعض شعبوں میں اجیر بننے(یعنی ملازمت اختیار کرنے) والوں کا، عقائد اور طہارت ونماز سے متعلق مسائل اور قرأتِ قرآن کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے لہٰذا اسلامی بھائیوں کی آسانی کے لیے، بطورِ نصاب یہ رسالہ مرتب کیا گیا ہے جس میں عقائد اہلسنت اور طہارت و نماز سے تعلق رکھنے والے ضروری مسائل شامل کیے گئے ہیں اور ٹیسٹ کے بارے میں کچھ تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔ ٹیسٹ دینے والے اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ بغور اس کا مطالعہ فرمائیں ،خاص طور پر مسائل کو خوب سمجھ کر ذہین نشین فرمالیں۔ اللہ پاک ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنی رضا والے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ٹیسٹ کی تفصیل
ٹیسٹ کے دو مرحلے ہیں ایک قرأت ٹیسٹ اور دوسرا مسائل ٹیسٹ، دونوں کے نصاب کی تفصیل نیچے بیان کی گئی ہے۔یہ نصاب مسائل ٹیسٹ دینے والوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ابتدا میں درود شریف کی فضیلت کے بعد علم دین کے فضائل کا مختصر بیان ہے،اگر چہ یہ نصاب میں شامل نہیں کیا گیا لیکن اسے ضرور پڑھیے تاکہ علم دین حاصل کرنے کی اہمیت اور ضرورت کا احساس ہو۔ٹیسٹ کا نصاب عقائد کا بیان سے لے کر کتاب کے آخرتک ہے۔
قراءت ٹیسٹ کا نصاب
امام اور مؤذن کے لیے
اذان و اقامت، مکمل نماز تکبیر تحریمہ سے سلام تک، قرآن کریم سے پچاس مقامات ، نمازِ جنازہ کی تینوں (نابالغ بچے، بچی اور بالغ مرد و عورت کی)دعائیں زبانی درست سنانی ہیں۔
مدرسین کے لیے
مدنی قاعدہ مکمل مع قواعد، مکمل قرآن مجید ناظرہ درست ہونا ضروری ہے۔
مبلغین کے لیے
اذان و اقامت، مکمل نماز تکبیر تحریمہ سے سلام تک، قرآن کریم سے دس سورتیں ، نمازِ جنازہ کی تینوں (نابالغ بچے، بچی اور بالغ مرد و عورت کی)دعائیں زبانی درست سنانی ہیں۔
مسائل ٹیسٹ کا نصاب
3امام اور مؤذن کا ٹیسٹ اس نصاب کے صفحہ نمبر10سے صفحہ 112تک تلاوتِ قرآنِ مجید سے پہلے تک مکمل ہوگا۔
3مدرسین کا ٹیسٹ اس نصاب کے مکروہات تحریمہ کے مکمل مسائل تک صفحہ نمبر 10 سے صفحہ نمبر87 تک مزید صفحہ نمبر110 سے 114 سے زبانی نیز اسی نصاب میں سے دو منتخب مقامات سے دیکھ کرپڑھنے اور سمجھانے کے اندازکو بھی چیک کیا جائے گا ۔
3مبلغین کا ٹیسٹ اس نصاب سے مکمل مسائلِ نماز صفحہ نمبر10سے صفحہ 112تک اور مزید ان کے شعبے کے لحاظ سے جو مختلف مدنی پھول ہوں گے ان سے ہوگا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع