30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوال …: حج کس سال فرض ہوا؟
جواب …: حج ٭ ہجری میں فرض ہوا، اس کی فرضیت قطعی ہے، جو اس کی فرضیت کا انکار کرے کافر ہے۔
حج کے فضائل پر مبنی احادیثِ مبارکہ
(1)… حج کمزوروں کے لیے جہاد ہے۔)[1](
(2)… حج ان گناہوں کو دور کردیتا ہے جو پیشتر ہوئے ہیں ۔)[2](
(3)… جس نے حج کیا اور رفث (فحش کلام) نہ کیا اور فسق نہ کیا تو گناہوں سے پاک ہو کر ایسا لوٹا جیسے اُس دن کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔)[3](
(4)… حج و عمرہ محتاجی اور گناہوں کو ایسے دور کرتے ہیں ، جیسے بھٹی لوہے اور چاندی اور سونے کے میل کو دور کرتی ہےاور حج مبرور کا ثواب جنت ہی ہے۔ )[4](
سوال …: حج کی کتنی قسمیں ہیں ؟
جواب …: حج کی تین قسمیں ہیں : (1)… حَجِّ قِرَان (2)… حَجِّ تَمَتُّع (3)… حَجِّ اِفْرَاد
سوال …: حَجِّ قِرَان سے کیا مراد ہے؟
جواب …: حَجِّ قِرَان سے یہ مراد ہے کہ حاجی عمرہ اور حج دونوں کا احرام ایک ساتھ باندھے۔
سوال …: حَجِّ تَمَتُّع سے کیا مراد ہے؟
جواب …: حَجِّ تَمَتُّع سے مراد یہ ہے کہ حاجی حج کے مہینے میں عمرہ کرے پھر اسی سال حج کا احرام باندھے یا پورا عمرہ نہ کیا، صرف چار پھیرے کیے پھر حج کا احرام باندھا۔
سوال …: حَجِّ اِفْرَاد سے کیا مراد ہے؟
جواب …: حَجِّ اِفْرَاد سے مراد یہ ہے کہ حاجی حج کے مہینے میں صرف حج کرے۔
سوال …: سب سے افضل حج کونسا ہے؟
جواب …: سب سے افضل قِران ہے پھر تمتّع پھر اِفراد۔
سوال …: حج کے ایام کون سے ہیں ؟
جواب …: حج کا وقت شوال سے دسویں ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام تک یعنی دو مہینے اور دس دن ہے کہ اس سے پہلے حج کے افعال نہیں ہو سکتے۔)[5](
ذو الحجۃ الحرام کی 8تاریخ کے افعال
سوال …: حج کے دوران ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی 8تاریخ کو کیا کام کیے جاتے ہیں ؟
جواب …: حج کے دوران ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی 8تاریخ کو درج ذیل کام کیے جاتے ہیں :
٭… اگر احرام)[6](کی حالت میں نہ ہوں تو سب سے پہلے حج کا احرام باندھا جاتا ہے کیونکہ احرام کے بغیر حج نہیں ہوتا۔
٭… پھر طلوعِ آفتاب کے بعد مِنٰی )[7](کو روانگی ہوتی ہے۔
٭… مِنٰی میں نمازِ ظہر تک پہنچ کر اگلی صبح نمازِ فجر تک قیام کیا جاتا ہے۔
ذو الحجۃ الحرام کی 9تاریخ کے افعال
سوال …: ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی 9تاریخ کو کیا کام کیے جاتے ہیں ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع