30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرم ہو جائے تو سبز سبز گنبد کے انوار اور کعبۃ اللہ شریف کے جلوے دیکھئے۔
سوال …: کان کے روزے سے کیا مراد ہے؟
جواب …: کان کے روزے سے مراد یہ ہے کہ صِرف اور صِرف جائِز باتیں سُنئے یعنی اپنے کانوں کو غیبت، چغلی، گانے باجے و موسیقی، فحش لطیفے و بے حیائی کی باتیں اور کان لگا کر کسی کے عیب سننے سے بچا کر اذان و اقامت، تلاوتِ قرآن ونعت، سنتوں بھرابیان و دین کی پیاری پیاری باتیں سنئے۔
سوال …: زبان کے روزے سے کیا مراد ہے؟
جواب …: زبان کے روزے سے مراد یہ ہے کہ زَبان صرف اور صِرف نیک وجائز باتوں کیلئے ہی حَرَکت میں آئے۔ یعنی اپنی زبان کو جھوٹ، غیبت، چغلی، گالی گلوچ کرنے، بے حیائی، فضول اور کسی مسلمان کی دل آزاری والی باتیں کرنے، گانے ونغمے گانے، فحش وبےہودہ لطیفے سنانے سے بچا کر ذکر اللہ کرنے، نعتِ شریف پڑھنے، سچ بولنے، اذان واقامت کہنے، نماز پڑھنے، تلاوتِ قرآن پاک کرنے، سنتوں بھرا بیان اور اچھی اچھی باتیں کرنے میں استعمال کریں ۔
سوال …: ہاتھ کے روزے سے کیا مراد ہے؟
جواب …: ہاتھ کے روزے سے مراد یہ ہے کہ جب بھی ہاتھ اُٹھیں ، صِرف نیک کاموں کے لئے اُٹھیں یعنی اپنے ہاتھوں کو کسی پر ظلم کرنے، رشوت لینے، تاش لڈو اور دیگر فضول کھیل کھیلنے، چوری کرنے اور جھوٹ لکھنے سے بچا کر قرآنِ پاک کو چھونے، مسلمان بھائی، علمائے کرام، مشائخ عظام سے مصافحہ کرنے، زکوٰۃ وصدقہ خیرات دینے، حلال کی محنت مزدوری کرنے اور دین کی پیاری پیاری باتیں لکھنے میں استعمال کریں ۔
سوال …: پاؤں کے روزے سے کیا مراد ہے؟
جواب …: پاؤں کے روزے سے مراد یہ ہے کہ پاؤں صِرف نیک کاموں کیلئے اُٹھیں یعنی چلیں تو مسجد و مزاراتِ اولیا، سنتوں بھرے اجتماع ونیکی کی دعوت، مدنی قافلہ و سفر مدینہ کی طرف چلیں اور ہر گز سینما گھر، ڈرامہ گاہ، برُے دوستوں کی مجلسوں ، شطرنج، لُڈو، تاش، کرکٹ، فٹبال، ویڈیو گیمز وغیرہ کھیل کھیلنے یا دیکھنے کی طرف نہ چلیں ۔
(1)… ہر شے کا ایک دروازہ ہوتا ہے اور عبادت کا دروازہ روزہ ہے۔)[1](
(2)… جس کا روزے کی حالت میں انتقال ہوا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو قیامت تک کے روزوں کا ثواب عطافرماتاہے۔ )[2](
(3)… جس نے رمضان کا روزہ رکھا اور اس کی حدود کو پہچانا اور جس چیز سے بچنا چاہیے اس سے بچا تو جو (کچھ گناہ) پہلے کرچکا ہے اس کا کفارہ ہو گیا۔)[3](
(4)… جس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے چہرے کو جہنَّم سے ستّر سال کی مَسافَت دُور کردے گا۔ )[4](
(5)… قیامت کے دن روزے داروں کے لئے سونے کے دستر خوان پر کھانا رکھا جائے گا جسے وہ کھائیں گے حالانکہ لوگ (حساب وکتاب کے) منتظر ہوں گے۔)[5](
(1)… جس نے رمضان کے ایک دن کا روزہ بغیر رخصت و بغیر مرض افطار کیا (یعنی نہ رکھا) تو زمانہ بھر کا روزہ بھی اس کی قضا نہیں ہوسکتا اگرچہ بعد میں رکھ بھی لے۔)[6](
(2)… اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس پر رَمَضان کا مہینہ داخِل ہوا پھر اس کی مغفِرت ہونے سے قبل گُزر گیا۔)[7](
سحری سے متعلق چند بنیادی باتیں
سوال …: سَحَری سے کیا مراد ہے؟
[1] الجامع الصغير، ص ۱۴۶، حديث: ۲۴۱۵
[2] فردوس الاخبار، ۲ / ۲۷۴، حدیث: ۵۹۶۷
[3] الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، باب فضل رمضان، الجزء الخامس، ۴ / ۱۸۲، حدیث: ۳۴۲۴
[4] بخاری، كتاب الجهاد و السير، باب فضل الصوم في سبيل الله، ۲ / ۲۶۵، حدیث: ۲۸۴۰
[5] كنز العمال، کتاب الصوم، الباب الاول فی صوم الفرض، الجزء الثامن، ۸ / ۲۱۴، حديث : ۲۳۶۴۰
[6] ترمزی ، کتاب الصوم ، باب ماجاءفی الافضار متعمدا، ۲۱۷۵، حدیث:۷۲۳
[7] مسنداحمد، ۳ / ۶۱، حدیث: ۷۴۵۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع