30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(2)… اِنَّ رَحْمَتَ اللہِ قَرِیۡبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیۡنَ )۵۶( (پ۸، الاعراف: ۵۶)
(3)… وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ )۱۰۷( (پ۱۷، الانبیآء: ۱۰۷)
(4)… مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠(۴۰) (پ۲۲، الاحزاب: ۴۰)
(5)… اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا)۵۶( (پ۲۲، الاحزاب: ۵۶)
اب کوئی سا بھی دُرُود شریف پڑھئے: مثلاً
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلٰوۃً وَّ سَلَاماً عَلَیْكَ يَا رَسُوْلَ الله
اس کے بعد پڑھئے:
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰) وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱) وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۸۲) (پ۲۳، الصفت: ۱۸۰ تا ۱۸۲)
اب ہاتھ اٹھاکر فاتحہ پڑھانے والابُلند آواز سے ’’ اَلفاتِحہ ‘‘ کہے۔ سب لوگ آہستہ سے سورۂ فاتحہ پڑھیں ۔ اب فاتحہ پڑھانے والا اس طرح اعلان کرے: ’’ آپ نے جو کچھ پڑھا ہے اُس کا ثواب مجھے دیدیجئے۔ ‘‘ تمام حاضِرین کہہ دیں : ’’ آپ کو دیا۔ ‘‘ اب فاتحہ پڑھانے والا ایصالِ ثواب کردے۔
اِیصال ثواب کیلئے دعا کا طریقہ
یااللہ عَزَّ وَجَلَّ ! جو کچھ پڑھا گیا (اگر کھانا وغیرہ ہے تو اس طرح سے بھی کہئے) اور جو کچھ کھانا وغیرہ پیش کیا گیا ہے بلکہ آج تک جو کچھ ٹوٹا پھوٹا عمل ہو سکا ہے اس کا ثواب ہمارے ناقص عمل کے لائق نہیں بلکہ اپنے کرم کے شایانِ شان مرحمت فرما اور اسے ہماری جانب سے اپنے پیارے محبوب، دانائے غُیُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں نَذْر پہنچا۔ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تَوَسُّط سے تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تمام صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان تمام اولیائے عِظام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی جناب میں نَذْر پہنچا۔ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تَوَسُّط سے حضرت سَیِّدُ نا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے لے کر اب تک جتنے انسان و جِنّات مسلمان ہوئے یا قیامت تک ہوں گے سب کو پہنچا۔ اس دَوران جن جن بُزُرگوں کو خُصُوصاً ایصالِ ثواب کرنا ہے ان کا نام بھی لیتے جایئے۔ اپنے ماں باپ اور دیگر رشتے داروں اور اپنے پیر و مرشِد کو بھی ایصالِ ثواب کیجئے۔ (فوت شُدگَان میں سے جن جن کا نام لیتے ہیں ان کو خوشی حاصل ہوتی ہے) اب حسبِ معمول دعا ختم کر دیجئے۔ (اگر تھوڑا تھوڑا کھانا اور پانی نکالا تھا تو وہ کھانوں اور پانی میں واپس ڈال دیجئے)
ثواب اعمال کا میرے تو پہنچا ساری اُمّت کو
مجھے بھی بخش یا رب بخش اُن کی پیاری اُمّت کو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭
سوال …: روزہ سے کیا مراد ہے؟
جواب …: روزہ سے مراد یہ ہے کہ عبادت کی نیّت سے صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک کچھ کھانے پینے وغیرہ سے باز رہیں ۔
سوال …: کیا روزہ رکھنا فرض ہے؟
جواب …: جی ہاں ! روزہ رکھنا فرض ہے اور بعض صورتوں میں واجب اور نفل بھی ہے۔
سوال …: فرض روزہ سے کیا مراد ہے؟
جواب …: ماہِ رمضان المبارک میں روزہ رکھنا فرض ہے اور اگر کوئی شخص کسی عذر کی وجہ سے اس ماہ میں روزے نہ رکھ سکے تو بعد میں ان روزوں کی قضا کرنا بھی فرض ہے۔ اس کے علاوہ کفارے کے روزے رکھنا بھی فرض ہیں ۔
سوال …: واجب روزے سے کیا مراد ہے؟
جواب …: اگر کسی نے روزہ کی نذر مانی ہو تو نذر پوری ہونے کے بعد روزہ رکھنا واجب ہے۔
سوال …: نفلی روزے سے کیا مراد ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع