دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

٭…  جنازہ نمازی کے آگے قبلہ کی طرف ہو، اگر نمازی کے پیچھے ہوگا نماز صحیح نہ ہوگی۔

٭…  میّت کا وہ حصۂ بدن چُھپا ہو جس کا چھپانا فرض ہے۔

٭…  میّت امام کے محاذی (یعنی اس کی سیدھ میں ) ہو یعنی اگر ایک میّت ہے تو اُس کا کوئی حصۂ بدن امام کے محاذی ہو اور چند ہوں تو کسی ایک کا حصۂ بدن امام کے محاذی ہونا کافی ہے۔

نمازِ جنازہ کے فرائض اور سنتیں

سوال …:                     نمازِ جنازہ کے فرائض اور سنتیں بتائیے؟

جواب …:              نماز جنازہ کے دو فرض ہیں :  (۱) چار بار اَللهُ اَکْبَر کہنا (۲) قیام۔

                        اس میں تین سنتِ مؤکدہ ہیں :  (۱) ثنا (۲) درود شریف (۳) میت کیلئے دعا۔

نمازِ جنازہ کا طریقہ

٭…  مقتدی اس طرح نیت کرے:  میں نیت کرتا ہوں اس جنازہ کی نماز کی ، واسطے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے، دعا اس میت کیلئے، پیچھے اس امام کے ۔ـ

٭…  اب امام و مقتدی پہلے کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھائیں اور اَللّٰهُ اَکْبَر کہتے ہوئے فوراً حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیں ۔

٭…  ثنا پڑھیں ۔ اس میں وَتَعَالٰی جَدُّكَ کے بعد وَ جَلَّ ثَنَآءُكَ وَلَاۤ  اِلٰـهَ غَیْرُكَ پڑھیں ۔ 

٭…  پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اَللهُ اَکْبَر کہیں ۔

٭…  پھر درودِ ابراہیمی پڑھیں ۔

٭…  پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اَللهُ اَکْبَر کہیں اور دعا پڑھیں ۔

(امام تکبیریں بلند آواز سے کہے اور مقتدی آہستہ۔ باقی تمام اذکار امام و مقتدی سب آہستہ پڑھیں )

٭…  دعا کے بعد پھر اَللهُ اَکْبَر کہیں اور ہاتھ لٹکا دیں ۔

٭…  پھر دونوں طرف سلام پھیر دیں ۔)[1](

بالغ مردوعورت کے جنازے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَآئِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا ط اَللّٰہُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ)[2](

ترجمہ:  اے اللہ!  تو بخش دے ہمارے زندہ اور مردہ کو اور ہمارے حاضر وغائب کو اور ہمارے چھوٹے اور بڑے کو اور مرد اور عورت کو ۔ اے اللہ!  ہم میں سے تو جسے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے تو جس کووفات دے اسے ایمان پر وفات دے۔

نابالغ لڑکے کے جنازہ کی دعا

اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًاوَّمُشَفَّعًا)[3](

ترجمہ: اے اللہ!  تو اس (لڑکے) کو ہمارے لیے پیش رو کر اور اس کو ہمارے لیے ذخیرہ کر اور اس کو ہماری شفاعت کرنے والا بنا اور مقبول الشفاعۃ کردے۔

نابالغ لڑکی کے جنازہ کی دعا

اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہَا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہَا لَنَااَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً

ترجمہ: اے اللہ!  تو اس (لڑکی) کو ہمارے لیے پیش رو کر اور اس کو ہمارے لیے ذخیرہ کر اور اس کو ہماری شفاعت کرنے والی بنا اور مقبول الشفاعۃ کر دے۔

جنازے کو کندھا دینے کا ثواب

سوال …:                     کیا جنازے کو کندھا دینا ثواب کا کام ہے؟

جواب …:             جی ہاں !  جنازے کو کندھا دینا بہت زیادہ ثواب کا کام ہے۔ چنانچہ مروی ہے کہ جو جنازے کی چارپائی کے چاروں پایوں کو کندھا دے تو اس کے چالیس کبیرہ



[1]    نماز كے احكام،   ص ۳۸۲

[2]    ترمذی،   كتاب الجنائز،   باب ما يقول فی الصلاة علی المیت ،  ۲ / ۳۱۴،   حدیث: ۱۰۲۶

[3]    كنزالدقائق،   كتاب الصلاة،   باب الجنائز،   ص ۵۲ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن